
گزشتہ روز شعبہ رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی
عطاری کی ذمہ داران کےہمراہ اسسٹنٹ کمشنرفرحان مجتبیٰ سےان کے آفس میں ملاقات
ہوئی۔
دوران ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی
فلاحی خدمات اورسیلاب ریلیف کےکاموں کےحوالےسے بریف کیااورامدادی کیمپ پروزٹ کی دعوت
دی جو انہوں نےقبول کی۔
اسسٹنٹ کمشنرفرحان مجتبیٰ نے امدادی کیمپ کاوزٹ کیا،بڑےپیارےانداز میں ذمہ
داران کی حوصلہ افزائی کی،کیمپ میں ذمہ داران کےساتھ کھڑے ہوکر ڈونرزسےعطیات وصول
کئے، اپنےہاتھوں سےرسیدیں بنائیں اوردعوتِ
اسلامی کی کوششوں کوبھی خوب سراہا۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی
ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ:رمضان عطاری)
فیضانِ عطار مسجد گلشن ٹاؤن 1میں اسپیشل پرسنز
کےلئےسیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
.jpeg)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت ایسٹ ڈسٹرکٹ گلشن ٹاؤن 1 فیضانِ
عطار مسجد میں ہفتہ وار سیکھنے
سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار وسیم احمدعطاری نے والدین کی خدمت، اطاعت و
عزت سے متعلق موضوعات پر اشاروں کی زبان میں
گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔( کانٹینٹ:رمضان عطاری)

1 دسمبر 2022ء بروز جمعرات جامع مسجد رضائے مصطفی کورنگی کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل
پرسنز کی شرکت ہوئی۔ اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی جس میں اشاروں کی
زبان میں بیان محمد شاہد عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار نے کیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان
عطاری)
یومِ
دعوتِ اسلامی کے حوالے سے ملک و بیرونِ ملک ہفتہ واراجتماعات کا برانچ وائز سلسلہ

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت 31 اگست 2022ء بروز بدھ یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے
ملک و بیرونِ ملک ہفتہ واراجتماعات کا برانچ وائز انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلزمیں پڑھنے والی بچیاں
طالبات اوراسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہفتہ
وار اجتماعات کو باقاعدہ تیاری کے ساتھ منعقد
کیا گیا۔ اس موقع پردعوتِ اسلامی اورامیراہل
سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی قربانیوں کے موضوع پربیان کیا گیا نیز
خصوصی کلام:’’ اللہ کی نعمت ہے یہ دعوتِ اسلامی‘‘ اور’’ شکریہ عطار‘‘کا پڑھا گیا۔
آخر میں امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ،دعوتِ اسلامی
اور سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوسی پی آئی بی میں علاقائی دورے
کا انعقاد ہوا۔نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلا می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔
٭دوسری
جانب یو سی پی آئی بی فیضانِ صحابیات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 41 سالہ یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے معلومات دیں۔ آخر میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کی
اور انہیں عملی طور پر دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔

30
اگست 2022ء کو صدیق آباد میں قائم مدرسۃ المدینہ بالغات میں قرآنِ پاک مکمل کرنے
والی اسلامی بہنوں میں اسناد تقسیم کرنے کے لئے اجتماعِ پاک منعقد کیا گیا۔ اس اجتماعِ
تقسیمِ اسناد میں صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار
اور نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔اجتماع
کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا جس کے بعد سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ بھی ہوا۔
اجتماع
کے اختتام پر صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفارنے اسلامی بہنوں میں اسناد تقسیم فرمائیں۔
ریلوے کالونی انجن شڈ عثمانی مسجد یو سی
119 لاہور میٹروپولیٹن میں تقسیمِ اسناد
اجتماع

31 اگست 2022 ء بروز بدھ شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت ریلوے کالونی انجن شڈ عثمانی مسجد یو سی
119 لاہور میٹروپولیٹن میں 7 دن کے جز وقتی فیضان
نماز کورس کے اختتام پر تقسیمِ اسناد اجتماع ہوا جس میں کورس کے شرکا سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
مبلغ دعوت اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے
حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور
ان کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات
پر اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔
مزید مبلغِ دعوتِ اسلامی نے عاشقانِ رسول کو
دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔بعدازاں کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ اور دارالمدینہ ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ

پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ اور دارالمدینہ ڈیپارٹمنٹ کا مدنی مشورہ ہوا جس میں دونوں ڈیپارٹمنٹس
کے مختلف سطح کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں (محمد
حنیف عطاری، محمد سمیر ہاشمی عطاری میڈیا کوآرڈینیٹر، احمد اویس عطاری اسپیشل ایجوکیشن
پاکستان، محمد عمیر ہاشمی عطاری صوبہ پنجاب ذمہ دار، CEOدارالمدینہ فراز عطاری مدنی اور
عمیر عطاری Coordinator) کی شرکت ہوئی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے گونگے، بہرے اور نابینا بچوں کے لئے دارالمدینہ کے قیام کے متعلق اہم
امور پر مشاورت کی جبکہ اس کے نصاب ،ٹیچرز،عمارت اور Rehabilitation (ریہبلیٹیشن) کے حوالے سے مختلف اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا گیا جس
پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
بنگہ حیات ضلع پاکپتن میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت دینی کاموں کا سلسلہ

پاکستان کے علاقے بنگہ حیات ضلع پاکپتن میں دعوتِ
اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار احمد عطاری اور تحصیل ذمہ دار محمد راشد عطاری نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں نیکی
کی دعوت پیش کی۔
اس موقع
پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے اسپیشل پرسنز کےسرپرستوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف کروایا نیز دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور بذریعہ مدنی چینل مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
گزشتہ روز پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں شعبہ
فیضان آن لائن اکیڈمی دعوتِ اسلامی کے تحت میٹنگ منعقد ہوئی جس میں برانچ فیضان مدینہ
سیالکوٹ کے تمام مدرسین سمیت ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
نگرانِ شعبہ مولانا یاسر عطاری مدنی نے میٹنگ
میں شریک اسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی
کاموں کا فالواپ لیا اور دعوتِ اسلامی کے 12دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم نکات
پر گفتگو کی نیز دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی
برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت نگران شعبہ تعلیم عبدالوہاب رضا عطاری نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ سے
ملاقات کی۔ دورانِ ملاقات انہیں دعوت
اسلامی کی سیلاب زدگان میں موجودہ خدمات کے
بارے میں آگاہی دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
علاوہ ازیں نگران اسلامی بھائی نے شعبہ FGRF کی فلاحی خدمات کے حوالے
سے اپڈیٹ دیتے ہوئے لاہور جوہر ٹاؤن کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے
کی دعوت دی جس پر انہوں نے نیت کا اظہارکیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر کے ناظر ملک شعیب سے بھی
ملاقات ہوئی۔ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے دوران ملاقات انہیں دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کے
حوالے سے بریفنگ دی اور ماہنامہ
فیضان مدینہ اور بچوں کی سچی کہانیاں تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات ڈسٹرکٹ حافظ آباد، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر صوبہ خیبر پختون
خواہ شریف حسین و دیگر عہدیداران سے ملاقات

پچھلے
دنوں پشاور ڈویژن نگران محمد توصیف
رضا عطاری نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار احمد رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ڈائریکٹر
جنرل ڈیزاسٹر صوبہ خیبر پختون خواہ شریف
حسین و دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو
دعوت اسلامی کی طرف سے سیلاب زدگان کی
امداد پر بریفنگ دی۔بعدازاں ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر نے اپنی طرف سے ہر طرح کے
تعاون کی پیشکش کی نیز دعوت اسلامی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امیر اہل سنت اور
دعوت اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ براے شخصیات پشاور ڈویژن ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)