
گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کوٹ مومن محمد زوہیب شفیع
اور صدر پریس کلب کوٹ مومن رانا الماس حنیف نے پنجاب پاکستان کی تحصیل کوٹ
مومن ضلع سرگودھا میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا دورہ کیا۔
اس دوران شخصیات نے سیلاب متاثرین کے لئے لگائے گئے امدادی کیمپ کا
وزٹ کیا جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی و
فلاحی خدمات سے آگاہ کیا۔
بعدازاں ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود سیلاب زدگان
کی امداد کے لئے گاڑیوں پر راشن اور ضروریاتِ زندگی کا سامان روانہ کیا نیز مبلغِ
دعوتِ اسلامی نے اس موقع پر دعا بھی کروائی جس میں اسسٹنٹ کمشنراور صدر پریس کلب
سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ (رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے
تحت مستقل عمرہ تربیت گاہ بمقام جامع مسجد انوار مدینہ فتح جنگ اٹک میں
عمرہ تربیتی نشست کا سلسلہ ہوا جس میں عمرہ پر جانے والے افراد نے
شرکت کی ۔
مبلغ دعوت اسلامی نے احرام باندھنے کا طریقہ،
عمرہ کے احکام اور مکے مدینے کی حاضری کے آداب بیان کئے اور ریاض الجنۃ میں حاضری کے
لئے استعمال ہونے والی ایپ ’’اعتمرنا‘‘
کو انسٹال کرنے اور چلانے کا طریقہ بتایا ۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرک اٹک، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام لوگوں کو نیکی کی
دعوت دینے اور انہیں دینی و فلاحی خدمات کے بارے میں آگاہی دینے کے لئے شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے وائس چیئرمین LDA (Lahore Development Authority) نعیم الحق سے ملاقات کی۔
دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران خواجہ سلیم عطاری
اوربلال رضا عطاری نے وائس چیئر مین نعیم الحق کو دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی
کاموں کے بارے میں بتایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں بالخصوص شعبہ FGRF کے
فلاحی کاموں کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا۔بعدازاں ذمہ داران نے انہیں مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور کا وزٹ کرنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ
اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام3 ستمبر 2022ء کو صوبہ سندھ کے سیلاب زدگان کے لئے ماتلی شہر میں
امدادی کیمپ لگایاگیا جس میں صوبائی ذمہ دار محمد شفیق عطاری مدنی نے عوام کو صوبہ سندھ کے سیلاب متاثرین کے ساتھ
تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر ہاتھوں ہاتھ رقم
اور دیگر سامان وصول ہوئے۔
ذمہ
داران نے امدادی سامان جمع کیا اور کھانہ پکواکر متاثر علاقوں بڈو لنجواری نیو
دمالو انٹئیر سندھ میں تقریبا 300 مستحقین میں تقسیم کیا۔(رپورٹ: محمد شفیق مدنی صوبائی ذمہ داری ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
.jpeg)
مصیبت زدہ مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ
پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی
عطاری نے عمران اکبرعطاری کےہمراہ DPO محمدعلی وسیم سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ضلع بھرمیں سیلاب زدگان کے
لئے ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز کچھ امدادی کیمپس
میں پیش آنیوالے مسائل پر میٹنگ کی جس پر انہوں
نےضلع بھرکےتمام ایس ایچ اوزکواپنے اسٹاف آفیسرز کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے امدادی کیمپس اور سامان کے ٹرکوں کے ساتھ تعاون
کرنے کا حکم دیا۔آخر میں DPO محمدعلی وسیم نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی
خدمات کو سراہا اور اس حوالے سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
.jpg)
عالمِ اسلام کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کا شعبہ
FGRF (فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن) حالیہ باریشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر
اُمّت کی خیر خواہی کے لئے میدانِ عمل میں
ہے ۔بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ہدایات پر FGRF کے رضاکار
شہر بہ شہر گاؤں بہ گاؤں پکا پکایا کھانا، پینے کا صاف پانی، خیمے اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی چیزیں پیش کر رہے
ہیں۔
سیلابی صورتحال اور مسلسل پانی رہنے کی وجہ سے
انسانوں اور جانوروں میں مختلف امراض پھیل
رہے ہیں دعوتِ اسلامی شعبہ FGRF کے تحت صوبہ سندھ کی تحصیل چمبڑ اور اطراف میں میڈیکل
کیمپس لگائے گئے جس میں مریضوں کا مفت مُعائِینَہ اور ادویات بھی دی گئیں۔
اس کےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ لائیو
اسٹاک کے تحت جانوروں کے کیمپس بھی لگائے گئے ۔میڈیکل اور لائیو اسٹاک ریلیف
کیمپ میں ذوالفقار ستار بچانی MNA، ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر مظہر، ترجمان رینجرز
عنایت، پاک آرمی ایڈمینسٹریٹر، چمپڑ شکیل کےکے، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ اور مقامی رہنما چیرمین
جبران نے وزٹ کیا۔ خدمات دعوت اسلامی کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔
اس موقع
پر پاکستان سطح کے نگران رضوان احمد عطاری، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری،مدثر عطاری
ڈویژنل ذمہ دار FGRF، تحصیل و ڈسٹرکٹ نگران اور رضا کار بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع فیصل آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سامان روانہ
.jpeg)
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام شعبہ ایف جی آر ایف
کے اسلامی بھائیوں نےپنجاب پاکستان کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع فیصل آباد میں سرکاری ضلع
انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی امداد
کے لئے سامان روانہ کیا۔
اس دوران ڈسٹرکٹ نگران ٹوبہ قاری محمد عمر عطاری
نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ زاہد سہیل کو شعبہ ایف
جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے
مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں کی امداد
کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کفن
دفن کا عملی طریقہ سکھایا گیا جس میں انڈسٹریل ایریا فیکٹری سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں رکنِ شعبہ نے غسل میت دینے کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے
سے شرعی معلومات فراہم کیں۔آخر میں شرکا
کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن
مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے، اُن کی اصلاح کرنے
اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سوات میں صوبائی وزیر
لائیو اسٹاک محب اللہ خان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع
پر رکنِ شوریٰ نے انہیں صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے مدین،
بحرین اور کالام میں حالیہ سیلاب کے سبب پریشان حال مسلمانوں کی امداد کے لئے شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات
کو بیان کیا۔بعدازاں محب اللہ خان نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے
اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو سوسائٹی
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے نئی مساجد بنانے اور اُن مساجد میں امام صاحبان کو
اجیر رکھوانے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی
بھائیوں کو مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

فیضانِ مدینہ کھاریاں میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس
میں کثیر عاشقان رسول سمیت اسپیشل پرسنز نے
بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے محمد وقاص عطاری (گوجرانوالہ
ڈویژن ذمہ دار )نے اشاروں کی
زبان میں اجتماع پاک کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ:
محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت

عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا
بیان فرمایا۔
اس موقع
پر دیگر عاشقان رسول کے علاوہ کثیر تعداد میں گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ ان کی آسانی کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت محمد فیضان عطاری اور سیّد عامر عطاری نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)