21 ستمبر 2022ء کو  استقبال ربیع الاوّل اجتماع کورنگی کے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ایس ایس پی کورنگی فیصل بشیر میمن سے ملاقات کا سلسلہ ہوا اور اجتماع کی سیکورٹی، بی ڈی اور واک تھرو گیٹ کے حوالے سے کلام ہوا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر آفس سے اجتماع کے لئے این او سی حاصل کی اور ضلعی انتظامیہ ڈسٹرکٹ کورنگی کی ربیع الاول کے حوالے سے میٹنگ اٹینٹ کی جس میں ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈاکٹر محمد علی، ایس ایس پی فیصل بشیر میمن، ایڈمنسٹریٹر جاوید کلہوڑ، میونسپل کمشنر وسیم سومرو ،چاروں ٹاؤن کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان نیز تمام ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ میٹنگ نے بھی شرکت کی۔ استقبال ربیع الاول کے اجتماع اور ڈسٹرکٹ کورنگی میں ہونے والے اجتماعات کے انتظامات وسیکیورٹی کے حوالے سے کلام کیا ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


22 ستمبر  2022ء بروز جمعرات ہوم سیکریٹری کی ہدایت پر اسپیشل ہوم سیکریٹری عدنان ارشد کی شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔

اس میٹنگ میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دارحاجی یعقوب عطاری نے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ اور دعوت اسلامی کی شخصیات کے لئے سیکیورٹی انتظامات کو مضبوط کرنے پر گفتگو کی نیز اسپیشل سیکریٹری نے اس پر عمل درآمد کے لئے ڈپٹی سیکریٹری نوید آرائیں کو ہدایات جاری کیں۔ آخر میں ان کو فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی گئی ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ براے شخصیات عطاری مجلس کراچی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)


6اکتوبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی اپنے تبلیغی دورے پر بنگلہ دیشBangladeshروانہ ہونگے۔

جانشینِ امیر اہل عیدمیلاد النبیﷺ کے سلسلے میں بنگلہ دیش میں ہونے والے مرکزی اجتماعِ میلاد میں سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے ۔

جانشین امیر اہلسنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے شیڈول میں دینی کاموں کا جائزہ لینا، ذمہ داران و شخصیات سے ملاقات کرنا اور مدنی مراکز، مساجد و مدارس کا وزٹ کرنا شامل ہے۔ 


عاشقان رسول کو علم دین سے سیراب کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں براہ راست مدنی چینل پر  ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا ۔

مدنی مذاکرے میں شیخ امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ متحدہ عرب امارات سے براہ راست عاشقان رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔

تمام عاشقان رسول سے اس علمی و فکری نشست میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔


سرکارِ دوعالم ﷺ کی حمد و ثنا بیان کرنے والے اعلیٰ حضرت الشاہ امام احمد رضا خان فاضلِ بریلوی رحمۃاللہ علیہ کے 104 ویں عرس کے موقع پر22 ستمبر 2022ء بمطابق 25 صفرالمظفر 1444ھ بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے مرکزی جامعۃالمدینہ بوائز فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم دورۂ حدیث شریف میں سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہواجس میں طلبۂ کرام سمیت اساتذۂ کرام نے شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک سے ہوا اور مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سرکار ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا جبکہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا ابوماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا۔

دورانِ بیان رکنِ شوریٰ نے طلبۂ کرام کو اعلیٰ حضرت کی سیرتِ طیبہ نیز آپ رحمۃاللہ علیہ کے آبا ؤ اجداد اور خلفا کے بارے میں بتاتے ہوئے طلبۂ کرام کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

بعدازاں رکنِ شوریٰ طلبۂ کرام کو مدنی پھولوں سے نوازا اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری مدنی معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


عاشقان رسول کو آقا کریم ﷺ کی سیرت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اس ہفتے 17 صفحات کا رسالہ مختصر سیرتِ رسول (سوالاً جواباً) پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے/سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰےﷺ! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ مختصر سیرتِ رسول (سوالاً جواباً)پڑھ یا سن لے اُسے سنتوں پر چلنےکی توفیق عطا فرماکر جنت الفردوس میں اپنے آخری نبی ﷺ کا پڑوسی بنا۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النّبیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download


پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کے گاؤں ساہو چک شریف میں واقع حضرت صوفی اللہ رکھا شاہ نقشبندی علیہ رحمہ کے مزار شریف پر حاضری دی۔

اس دوران ذمہ داران نے سجادہ نشین پیر صوفی احسان الہی نقشبندی سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات بالخصوص شعبہ مزارات اولیاء کا تعارف کروایا جس پر انہوں نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سجادہ نشین کو دعوتِ اسلامی کا ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ تحفے میں پیش کیا۔(رپورٹ:دانیال عطاری پاکستان مشاورت آفس ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 22 ستمبر 2022ء بروز جمعرات عرسِ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کے موقع پر فیضان اسلامک اسکول سسٹم پتوکی کیمپس میں اسٹوڈنٹس کے لئے ایک سیشن ہوا۔

ابتداءً تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ رسول مقبول ﷺ پڑھی گئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اسٹوڈنٹس کی دینی و اخلاقی تربیت کرتے ہوئے انہیں اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان کی دینی خدمات سمیت آپ رحمۃاللہ علیہ کی سیرتِ طیبہ کے بارے میں بتایا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت پاکستان کے شہر بہاولپور میں قائم شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کی برانچ میں مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں ڈویژن کے شفٹ ناظمین اور برانچ ناظمین نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔

اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے تعلیمی، تنظیمی اور انتظامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے شفٹوں کے 12 دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

مزید ڈویژن ذمہ دار نے گھریلو صدقہ بکس ہر گھر میں رکھنے پر کلام کیا اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے خود کفیل پر تبادلۂ خیال کیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 21 ستمبر 2022ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ آن لائن کے مدرسین سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔

ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا عطاری مدنی نے شرکائے مدنی مشورے سے شعبے کے دینی کاموں کا فالو اپ لیا نیز تنظیمی، تعلیمی اور انتظامی معاملات پر گفتگو کرتے ہوئے انہیں دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرتے رہنے کا ذہن دیا۔اس موقع پر بہاولپور برانچ کے ناظم محمد وقار یعقوب عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں پنجاب  پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مجلس فیضانِ مدینہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں فیضان مدینہ فیصل آباد کے ذمہ داران نے براہِ راست جبکہ مختلف شہروں کے ذمہ داران نے آن لائن شرکت کی۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مجلس فیضانِ مدینہ کی سابقہ کار کردگی کا جائزہ لیا نیز مختلف مدنی مراکز فیضان مدینہ میں ہونے والے تعمیراتی کاموں کے حوالے سے کلام کیا۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے تعمیراتی کوموں کو مزید بہتر بنانے کے لئے چند اہم نکات پر مشاورت کی جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


22 ستمبر 2022ءکو  گورنمنٹ ڈگری کالج نیوکراچی ٹاؤن میں عرس اعلی حضرت و استقبال ربیع الاول کا سلسلہ ہوا جس میں کالج کے طلبا لیکچرارز، پروفیسرز اور پرنسپل نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی مہشید عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسٹوڈنٹ کو اعلحضرت کی سیرت کے حوالے سے بتایا نیز ماہ میلاد کا استقبال کس طرح کرنا ہے اس کے حوالے سے ان کی ذہن سازی کی۔ مزید اسٹاف سے دینی کاموں کے حوالے سے مشورہ بھی ہوا جس پر اسٹاف نے نیک نیتوں کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)