27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے
زیرِاہتمام 9 ستمبر 2022ء بروز جمعہ عید میلاد النبی ﷺ کے
سلسلے میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں تمام شعبہ جات کے نگران و ذمہ داران سے 12 ربیع الاول
کو ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات اور جلوسِ میلاد کے حوالے سے گفتگو کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مشاورت نے زیادہ سے
زیادہ گلیوں، محلوں اور سڑکوں کو سجانے کا ذہن دیا نیز 12 ویں شریف کی رات ہونے
والے اجتماعِ میلاد کے متعلق چند اہم نکات پر مشاورت کی جس میں نگرانِ پاکستان
مشاورت نے اجتماع کی جگہ کا تعین اور اس کے اخرجات کا جائزہ لیا ۔علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مدنی مشورے میں اپنی اپنی رائے پیش کی جبکہ
نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)