پچھلے دنوں
دعوت اسلامی کے ذمہ داران خیبر
پختونخواہ میں ہوم ڈیپارٹمنٹ پرائیوٹ محمد
اسحاق قریشی سے ملاقات کی او ر دعوت اسلامی و شعبہ FGRF کی خدمات کا تعارف پیش
کیا ۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثر افراد کے لئے دعوت اسلامی کی فلاحی
خدمات بالخصوص خیبر پختونخواہ میں امدادی
کاموں کے حوالے سے آگاہ کیاجس پر محمد اسحاق قریشی نے دعوت اسلامی کی خدمات کو
سراہا اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: احمد
رضا المدنی ، مجلس رابطہ برائے شخصیات پشاور ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
17
ستمبر 2022ء بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے
دینی کاموں کے سلسلے میں صوبائی ذمہ دار پنجاب لیاقت علی عطاری نے دورہ حدیث شریف فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن ، لاہور طلباء کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کی اہمیت و افادیت کے حوالے سے گفتگو کی جس پر
طلباء نے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے کام کے لئے خود کو پیش کیا۔
اس کے
علاوہ ڈپٹی چیف کارپوریشن ، لاہور عامر سہیل بٹ کے والد کے انتقال پر ان سے ملاقات
کی اور دعائے مغفرت کی ۔(رپورٹ: عظیم رضا عطاری فرحان عطاری شعبہ رابطہ
برائے شخصیات لاہور ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
دعوت
اسلامی شعبہ FGRF کے تحت ملک بھر میں مختلف مقامات پر پودے
لگارہی ہے اور ساتھ ہی عاشقان رسول کو پودا لگانے کا ذہن بھی دیتی ہے اسی سلسلے
میں پچھلے دنوں گوجرانوالہ میں دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے ٹکٹ ہولڈر ایم این اے
میاں طارق پی ٹی آئی کے گھر پر ملاقات کی ، ذمہ داراسلامی بھائی نے انہیں دعوت
اسلامی کا تعارف اور اس کی خدمات کے بارے میں بتایا نیز دعوت اسلامی کے تحت
ہونیوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع و مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر
انہوں نے اچھی نیّتوں کا اظہار کیا۔
اس
موقع پر ذمہ داران اور میاں طارق نے ملکر شجرکاری بھی کی ۔(رپورٹ:
محمد احسان عطاری ، کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ، کانٹینٹ: محمد مصطفی
انیس)
گزشتہ روز پشاور میں
دعوت اسلامی کے تحت سیلاب متاثرین کے لئے مرکزی امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں پاکستان کے سابقہ وزیر قانون عارف یوسف خان ، متحدہ امن کمیٹی کے رکن ہارون
خان ، اسسٹنٹ کمشنر پشاور جنید شاہ اور مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ومیڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے وزٹ کیا ۔
اس
موقع پر شخصیات نے دعوت اسلامی FGRF
کے تحت ہونیوالے فلاحی کاموں کا جائزہ لیا
اور ان کے نظم و ضبط و کوششوں کو سراہاتے ہوئے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔(رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس)
اسلامی بہنوں کے مدنی
مرکز فیضانِ صحابیات میں ناظمات کے لئے
نشست کا انعقاد
دعوتِ اسلامی نے جہاں اسلامی بھائیوں کے بچوں کو
اسلامی تعلیمات سے آگاہ کر نے کے لئے مدرسۃالمدینہ بوائز قائم کئے ہیں وہیں
عاشقانِ رسول کی بچیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے مدرسۃالمدینہ گرلز کا
بھی قیام کیا ہے۔
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے علاقے مزنگ لاہور
میں واقع اسلامی بہنوں کے مدنی مرکز فیضانِ صحابیات میں شعبہ مدرسۃالمدینہ گرلز کی ناظمات کے لئے نشست کا انعقاد کیا گیا۔
دورانِ نشست دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے پردے میں موجود اسلامی بہنوں کے درمیان سنتوں
بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی تربیت کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔ (رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
فضیلۃ الشیخ عبدالباسط
المحمد اور فضیلۃ الشیخ عادل الدیری کا شعبہ
ائمہ مساجد کے آفس کا وزٹ
20 ستمبر 2022ء
بروز منگل ترکی سے آئے ہوئے فضیلۃ الشیخ عبدالباسط المحمد اور فضیلۃ الشیخ عادل الدیری نے عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں قائم شعبہ ائمہ مساجد کے آفس کا وزٹ کیا۔
اس دوران انہوں نے دعوتِ
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی سمیت دیگر اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی جبکہ رکنِ شوریٰ نے انہیں شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کا
تعارف کروایا جس پر عبدالباسط المحمد اور عادل الدیری نے خوشی کا اظہار کیا نیز شعبے کے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا۔
بعدازاں دعوتِ اسلامی کے
شعبہ جات بالخصوص شعبہ ائمہ مساجد و امامت کورس کی ترقی و عروج کے لئے دعائے خیر
کا سلسلہ رہا۔
(رپورٹ:محمد عابد عطاری
مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
فیصل آباد پولیس چوکی
گلفشاں کالونی جھنگ روڈ میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ
دعوتِ اسلامی کے تحت 21
ستمبر 2022ء بروز بدھ فیصل آباد پولیس چوکی گلفشاں کالونی جھنگ روڈ میں سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں پولیس چوکی کے اسٹاف سمیت ASI رانا رضوان جاوید نے شرکت کی۔
اس موقع پر شعبے کے
میٹروپولیٹن ذمہ دار محمد شیراز عطاری مدنی نے حلقے میں شریک اسلامی بھائیوں کو
نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتائے اور نزع کی حالت میں کی جانے والی چند
احتیاطیں سمیت تلقین کا طریقہ سکھایا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
یومِ اعلیٰ حضرت اور
استقبالِ ماہ میلاد کے سلسلے میں سنتوں
بھرا اجتماع
یومِ اعلیٰ حضرت اور استقبالِ ماہ میلاد کے
سلسلے میں 21 ستمبر 2022ء بروز بدھ بعد
نماز عشا ءشاہی بازار حیدرآباد کی جامع مسجد شاہی میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز تلاوتِ قراٰنِ پاک اور نعتِ
رسولِ مقبول ﷺ سے کیا گیا جبکہ مبلغِ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی نیز ماہ میلاد کی خوشی میں عاشقانِ رسول نے نعرے بھی لگائے۔
آخر میں ٹاؤن نگران و حیدرآباد سٹی کے نگران
محمد سہیل عطاری نے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد شان عطاری شعبہ مدنی
چینل عام کریں ٹاؤن مشاورت، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
دعوتِ اسلامی کے تحت 20
ستمبر 2022ء بروز منگل ناظم آباد کی فیضانِ حسان مسجد میں
کفن دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں نمازی حضرات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے
شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری (رکنِ شعبہ کفن دفن) نے غسلِ میت کی
فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ
اور تدفین کورس کرنے کی اہمیت بتائی نیز
وہاں موجود عاشقانِ رسول کو غسلِ میت دینے کی نیتیں کروائیں۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )
شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 20 ستمبر 2022ء بروز منگل ناظم آباد باورچی محلہ کےعاشقانِ
رسول کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی عزیر عطاری (رکنِ شعبہ کفن دفن) نے شرکائے حلقہ کو غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے نمازِ جنازہ اور تدفین کورس کرنے کی اہمیت بتائی نیز غسلِ میت
دینے کے حوالے سے وہاں موجود عاشقانِ رسول کی ذہن سازی کی جس پر انہوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
کفن دفن، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)
دربار عالیہ نقشبندیہ
مجددیہ نوابیہ معصومیہ میں ڈاکٹر محمد زبیر معصومی نقشبندی صاحب سے ملاقات
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی
کے تحت شعبہ مزاراتِ اولیاء کے ڈویژن ذمہ دار نے دینی کاموں کے سلسلے میں موہری شریف
کھاریاں ڈسٹرکٹ میں واقع دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ نوابیہ
معصومیہ پر حاضری دی۔
اس موقع پر ڈویژن ذمہ دار
نے مزار شریف کی کمیٹی کے رکن صاحبزادہ ڈاکٹر محمد زبیر معصومی نقشبندی صاحب سے ملاقات کی اور مزار شریف میں ہونے
والے عرس کے متعلق اہم امور پر گفتگو کی جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔(رپورٹ:شعبہ مزاراتِ اولیاء، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری
)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز
ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے ممتاز کالونی حیدر آباد میں
قائم مدرسۃالمدینہ برائے نابینا کا وزٹ کیا
جہاں انہوں نے ناظمِ مدرسۃالمدینہ احمد رضا عطاری سے ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے مدرسۃالمدینہ میں نابینا بچوں کے داخلے کروانے کے حوالے سے مشاورت کی
نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا۔بعدازاں
نابینا بچوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی
نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ:اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری )
Dawateislami