عاشقانِ رسول کے بچوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰنِ پاک کی تعلیم دینے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بوائز کی میٹنگ منعقعدہوئی جس میں لاہور ڈویژن کے ناظمین نے شرکت کی۔

دورانِ میٹنگ دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ناظمین کی تربیت کرتے ہوئے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور انہیں آئندہ کے اہداف دیئے۔

اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ناظمین سے مختلف موضوعات پر کلام کیا اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری )


دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام 20 ستمبر2022ء کو فیضان آن لائن اکیڈمی بہاولپور برانچ کے جامعۃ المدینہ آن لائن کے مدرسین اور ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار مولانا نعیم رضا مدنی نے تنظیمی، تعلیمی، انتظامی معاملات پر گفتگو فرماتے ہوئے شرکا کو دینی کاموں میں مصروف رہنے کا ذہن دیا نیز اس موقع پر بہاولپور برانچ کے برانچ ناظم محمد وقار یعقوب مدنی بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت  اسلامی کے تحت پنڈی گھیب فیضان مدینہ میں قائم مستقل عمرہ تربیت گاہ میں تربیتی حلقہ ہوا جس میں شرکا کو عمرہ کے احکام ،احرام کا عملی طریقہ اور مدینے پاک کی حاضری کے آداب بیان کئے گئے نیز عازمین عمرہ کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی مشہور تصنیف رفیق المعتمرین پیش کی گئی۔(رپورٹ: حاجی تنویر عطاری مجلس حج و عمرہ تحصیل پنڈی گھیب، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت19 ستمبر 2022ء بروز پیر کراچی کی آگرہ تاج کالونی غوثیہ روڈ لیاری میں واقع جامع مسجد الدعا میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار سے کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق ابتداءً مبلغِ دعوتِ اسلامی نے تلاوتِ قراٰنِ پاک کی اور سرکارِ دوعالم ﷺ کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا نیز مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و ترجمانِ دعوتِ اسلامی مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے سیرتِ اعلیٰ حضرت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ”عشق کی باتیں“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا رکیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے تحت  فتح جنگ میں قائم جامع مسجد نورانی میں جمعہ کی نماز کے بعد عمرہ تربیتی پروگرام ہوا جس میں عمرے پر جانے والے افراد سمیت مقامی عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مبشر حسن عطاری نے عمرے کے احکام اور مکے مدینے کی حاضری کے آداب بیان کئے اور احرام باندھنے کا عملی طریقہ سکھایا نیز عازمین عمرہ کو امیر اہل سنّت کی تصنیف رفیق المعتمرین پیش کی ۔ اس کے علاوہ دعوت اسلامی کی حج و عمرہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرائی گئی اس نشست میں علمائے کرام کے ساتھ مختلف شخصیات نے بھی شرکت کی۔(رپورٹ: مبشر حسن عطاری مجلس حج و عمرہ ڈسٹرکٹ اٹک ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


18 ستمبر 2022ء بروز اتوار فیضان مدینہ خانیوال میں شعبہ روحانی علاج کے تحت مدنی مشورہ  منعقد ہوا جس میں روحانی علاج ڈسٹرکٹ خانیوال کے بستہ ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس مولانا انور رضا عطاری نے ذمہ داران کی تربیت کی، شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا، امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا، 12 دینی کاموں کا ذہن دیا نیز مستقبل میں شعبے کے کاموں کو مزید بہتری کی طرف لانے کیلئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر اسلامی بھائیوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں لاہور کے علاقے عزیز بھٹی ٹاؤن میں تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے فیضان نماز کورس مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کیں۔

معلومات کے مطابق یہ کورس 7 مختلف جگہ پر منعقد کیا گیا جس میں تقریباً 200 سے زائد عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔اس کورس میں مبلغ ِدعوت اسلامی محمد حمزہ عطاری سمیت دیگر معلمین نے عاشقانِ رسول کو نماز و وضو کے متعلق چند ضروری مسائل سکھائے جیسے وضو وغسل کا طریقہ، ان کی سنتیں، فرائضِ نماز، شرائطِ نماز، واجباتِ نماز اور دیگر سنتیں و فرض علوم وغیرہ۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


17 ستمبر  2022ء بروز ہفتہ دعوت اسلامی کے شعبہ روحانی علاج کے زیر اہتمام فیضان مدینہ رضا ہال ملتان میں مدنی مشورہ ہوا جس میں روحانی علاج ملتان سٹی کے بستہ ذمہ داران اور ٹاؤن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگرانِ مجلس مولانا انور رضا عطاری نے مدنی مشورہ لیا اور ذمہ داران کی تربیت کی، شعبے کی اپڈیٹس سے آگاہ کیا ، امت کی غمخواری کا جذبہ دلایا، 12 دینی کاموں میں عملی طور پر حضہ لینے کی ترغیب دلائی نیز مستقبل میں شعبے کے کاموں کو مزید بہتری کی طرف لانے کے لئے ذمہ داران کی ذہن سازی کی جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔(رپورٹ: سمیر علی آفس ذمہ دار ، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


عرس داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر جامع مسجد اقصی لاہور میں اسپیشل پرسنزڈیپارٹمنٹ کے تحت اسپیشل پرسنز کے لئے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی خصوصی شرکت ہوئی اور آپ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔ نگران مجلس محمدحاجی حنیف عطاری،پنجاب صوبائی ذمہ دار سید عمیر ہاشمی عطاری اور دیگر ذمہ داران نے شرکت بھی کی ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


دعوت اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت  پنجاب مشاورت کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران مجلس حاجی محمد حنیف عطاری اور صوبائی ذمہ دار محمد عمیر ہاشمی عطاری نے شرکا کی تربیت کی۔

اس مدنی مشورے میں (محمد خالد محمود عطاری پاکستان جسمانی معذور افراد ذمہ دار،قاری خالد عطاری پنجاب نابینا افراد ذمہ دار، پاکستان اسپیشل ایجوکیشن ذمہ دار احمد اویس عطاری اور محمد علی عطاری اسپیشل پرسنز بیرون ملک ذمہ دار) نے بھی شرکت کی۔ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے اہداف طے کئے گئے۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ،اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ: رمضان رضا عطاری )


لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ : ترجمۂ کنزالایمان: بیشک تمہیں رسولُ الله کی پیروی بہتر ہے۔

قرآن کی صدائے دلنواز سے اتباع واطاعت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے لئے مطالعہ سیرت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اہمیت دوچند ہوجاتی ہے کیونکہ سیرت رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ پر عمل پیرا ہوئے بغیر زندگی سنور نہیں سکتی ۔زندگی کے نکھار اور خوبصورتی میں حسن اسی وقت آتا ہے جب رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے نقوش پا کو خضرراہ بنایا جائے۔حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت ، آپ کی حیات مبارکہ ، آپ کی زندگی کے ابتدائی ایام، آپ علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی بود و باش، ایام جوانی، دور نبوت ورسالت ، مکی زندگی کے شب وروز، نبوت کی ذمہ داریاں ، تبلیغی فرائض ، رؤوسائے قریش کےظلم وستم کے سامنے صبر واستقامت کی لازوال مثالیں ، ہجرت مدینہ، نئی ریاست کا قیام، اسلوب ریاست وحکومت، غزوات، فتوحات ، نئی آبادکاریاں ،سفارتی تعلقات، افواج کا قیام وبقا،میدان جنگ کی صف بندیاں، پھر عائلی زندگی، خانگی زندگی ، معاشرتی رہن سہن المختصر رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زندگی کے ہر پہلو کےمطالعہ کےلئے مستند علمی مواد کا موجود ہونا بھی ضروری ہے۔اس سلسلے میں بہت سے سیرت نگار علما نے قلم اٹھایا اور سیرت رسول عربی پر بیشمار کتابیں لکھیں اور یہ سلسلہ قیامت تک چلتارہے گا ۔بقول شاعر:

زندگیاں ختم ہوئیں اور قلم ٹوٹ گئے تیرے اوصاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہوا

جوں جوں انفارمیشن ٹیکنولوجی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے علمی میدان میں اپنے پنجے گاڑے تب سے ڈیکس ٹاپ اور موبائل ایپلی کیشن کی افادیت ومقبولیت بڑھنے لگی جس کی وجہ سے اس جدت نے بہت سارے علمی کام کو اپنی بساط میں لپیٹ لیا ۔ دعوت اسلامی کے شعبہ آئی ٹی نے اس رونماہونے والی تبدیلی سے بھرپور فائدہ اٹھایا اور دعوت اسلامی کے علمی اور تنظیمی کام کو ڈیکس ٹاپ اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پوری دنیا میں عام کرنے کےلئے بہت سارے پروجیکٹس پر کام شروع کیا ۔ جس میں سے ایک پروجیکٹ حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت پر مستند علمی کام کی Digitalization کے ذریعے تشہیر کرنا تھا ۔چنانچہ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی نے پیارے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سیرت ، آپ کے خاندان اعلی کا شجرہ شریف، عرب کی معاشرتی وتمدنی زندگی میں برپاہونے والا مدنی انقلاب اور دور نبوت ورسالت میں وقوع پذیر ہونے والے تمام واقعات پر مشتمل ایک ویب سائٹ Develop کی۔اس Web Site کی خوبصورتی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہےکہ اس میں سیرت رسول عربی کے تمام ادوار کو ترتیب وار ذکر کیاگیا ہے ۔ حضور علیہ الصلاۃ والسلام کے معجزات اور فضائل پر علمی ذخیرہ کتب اور ویڈیو آڈیو بیانات وغیرہ بھی میسر ہیں۔

About Holy Prophet Muhammad صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ

سیرت رسول محتشم کی ضیاء بار کرنوں سے منور ایک جامع ویب سائٹ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی طرف سے عاشقان رسول کےلئے وہ علمی تحفہ ہے جس میں حضور علیہ الصّلاۃ و السَّلام کی سیرت پر مختلف علمی موضوعات جگمگارہے ہیں۔اس ویب سائٹ کا وزٹ کیجئے ، اپنےمشورے سے آگاہ کیجئے اور پسند یدگی کا اظہار دوسروں کے ساتھ شیئر کرکے کیجئے۔

آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی


دعوتِ اسلامی کےتحت    15ستمبر2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاک سطح شعبہ رابطہ اور صوبہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ رابطہ کے مدنی پھولوں پر آن لائن مدنی مشورہ لیا جس میں صوبہ نگران اسلامی بہنوں کو اس شعبے کی اہمیت بیان کی نیز شعبے کا ماہانہ مدنی مشورہ لینے ، تقرریاں مکمل کرنے اور شعبے کے دینی کاموں کوبڑھانے کے اہداف دیئے۔