
پچھلے
دنوں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے متأثرین عاشقانِ رسول کی امداد کے لئے
دعوتِ اسلامی کے شعبہ ایف جی آر ایف کے
تحت ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد ڈسٹرکٹ پھلکوٹ میں امدادی کیمپ لگایاگیا۔
اس کیمپ میں راشن، رقم اور ضروریاتِ زندگی کے
سامان جمع کئے جارہے ہیں جو دعوتِ اسلامی کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ذریعے
سیلاب اور بارش سے متأثرین تک پہنچا دی
جائیں گی۔
وہ عاشقانِ رسول جو اس بھلائی کے کام میں حصہ
لینا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ کریں اور اپنی آخرت کے لئے
ثواب کا خزانہ حاصل کیجیئے۔(کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات سیالکوٹ میں مصیبت
زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے لگائے گئے کیمپ میں ابو البیان رکن شوریٰ حاجی
اظہر عطاری کی شرکت ہوئی اور
مدنی چینل پر بھی لائیو ہوئے۔
رکن
شوریٰ نے مدنی چینل پر دنیا بھر کے عاشقان رسول کو بریفنگ دیتے ہوئے موجودہ کیمپ کی صورت حال سے آگاہ کیا اور دیگر مقامات
کے بارے میں بھی بتایا۔علاوہ ازیں رکن شوری نے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کرتے
ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔(
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کورنگی
میں قائم ایف جی آر ایف کے کیمپ کا ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی
وہاب کا دورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں سیلاب متاثرین
کیمپ ڈسٹرکٹ کورنگی میں قائم FGRFکا ایڈمنسٹریٹر
کراچی مرتضی وہاب اور ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی نے دورہ کیا ۔
اس
موقع پر ذمہ داران دعوت اسلامی نے انہیں مصیبت
زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے کے لئے لگائے گئے
کیمپس اوراس سلسلے میں کئے جانے والے دیگر اقدامات کے حوالے سے معلومات فراہم
کی جس پر انہوں نے دعوت اسلامی کے شعبہ FGRF
کی خدمات کو سراہا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پچھلے
دنوں لودہراں شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ملتان ڈویژن کے ذمہ داران نے لودہراں
میں لگنےوالےپاکستان آرمی کےامدادی کیمپ کاوزٹ کیا،کیمپ انچارج کیپٹن واسع
سےملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے امدادی کیمپ پروزٹ کی دعوت جوانہوں نےقبول
کی اوردعوتِ اسلامی کے تحت لگنےوالےامدادی کیمپ کاوزٹ کیانیز ذمہ داران کی حوصلہ
افزائی کی اور دعوتِ اسلامی کی کوششوں کوسراہا۔ (رپورٹ: شعبہ
رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی سیّد لقمان عطاری کا شعبہ ایف جی
آر ایف کے مختلف کیمپس کا وزٹ

دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی سیّد
لقمان عطاری نے پچھلے دنوں دینی کاموں کے سلسلے میں ڈیفنس کراچی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے قائم شعبہ ایف جی آر ایف کے مختلف کیمپس کا
وزٹ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے کیمپس میں موجود ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کرتے
ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا نیز امت کی خیر
خواہی کا جذبہ دلایا اور اسی طرح دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کو اخلاص کے ساتھ
کرنے کا ذہن دیا۔
واضح رہے ڈیفنس کراچی میں 6 مقامات پر سیلاب زدگان کی امداد کے لئے
کیمپس قائم کئے گئے ہیں مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل ہے۔ (رپورٹ:محمد حماد رضا شعبہ تعلیم ڈیفنس ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

28
اگست 2022ء کو لودہراں میں دعوت اسلامی کے تحت سیلاب زدگان کے لئے قائم کردہ امدادی
کیمپ کامیڈیانمائندگان نےوزٹ کیا۔جہاں ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں حالیہ سیلاب کی وجہ سے جو تباہیاں ہوئیں ان کے تدارک میں
دعوت اسلامی کا جو ملک بھر میں کردار ہے اس پر تفصیل دی جس کی انہوں نے رپورٹنگ بھی کی۔
اسی
طرح لودہراں مرکزی چوک میں دعوت اسلامی
کےتحت لگنےوالےامدادی کیمپ پر مختلف سیاسی وسماجی شخصیات کی آمدہوئی ۔ انہوں
نے ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی اور
دعوتِ اسلامی کی کوششوں کوسراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت
اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ٹینکی والی گراونڈ
ڈجكوٹ میں 300پودے لگائے گئے

سابق
مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب و ایم پی اے ملک محمد عمر فاروق ملک مبشرشہزاد کوآرڈینیٹر پی
پی 106 و چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سدھار منڈی
چیف آفیسر کارپوریشن ڈجکوٹ ظفر اقبال چٹھہ نے دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF کے زیر اہتمام کلین اینڈ گرین مہم کے تحت ٹینکی والی گراونڈ
ڈجكوٹ میں 300پودے لگائے ۔
تفصیلات کے مطابق ملک عمر فاروق کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے ماحول کو صاف ستھرا
رکھنا چاہیے اور اس کے لئے ہمیں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے چاہیے اس موقع پر دیگر معززین علاقہ بھی
موجود تھے۔
علاوہ
ازیں سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب ملک محمد
عمر فاروق نے بعد شجر کاری اپنے آفس میں
دعوت اسلامی کے 41 سال مکمل ہونے پر مدنی چینل کو اپنے تاثرات دیئے اور خدمات دعوت اسلامی کو بہت اچھے انداز میں بیان
کیا۔ (رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ڈسٹرک و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پاکستان کی تحصیل پنڈی بھٹیاں ضلع حافظ آباد کے علاقے مچھونکہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت 28
اگست 2022ء بروز اتوار مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق نگرانِ شہر محمد وسیم عطاری نے
اوراقِ مقدسہ کا ادب کرنے کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کیا نیز قراٰن محل کی
تعمیرات کے لئے اہم نکات پر مشاورت ہوئی جس میں ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد عمران عطاری ڈسڑکٹ
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
28اگست
2022ء کو راولپنڈی میں ذمہ داران نے نورالامین مینگل ، کمشنر طاہر فاروق ، ڈی سی
راولپنڈی ، ڈی ایس پی ظفر شکیل ، انسپکٹر جہانزیب ، اٹارنی جنرل سپریم کورٹ عبد
الحمید و دیگر سے ملاقات کی اور پولیس لائن راولپنڈی و کمشنر راولپنڈی آفس میں
شجرکاری کی ۔
اس کے
علاوہ مدنی چینل کی ریکارڈنگ کابھی سلسلہ ہوا اور مدنی مذاکرہ میں شرکت بھی کی ۔(رپورٹ:
محمد عامر عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات راولپنڈی ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
اورنگی ٹاؤن مومن آباد کے کیمپ پر ایڈمنسٹریٹر ڈ سٹرکٹ ویسٹ سمیع الحسن کا
دورہ

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں مختلف
مقامات پر سیلاب زدگان کے لئے امدادی کیمپ قائم ہے جس میں ذمہ دار ا
سلامی بھائی ویلنٹری طور پر اپنی خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
اسی
سلسلے میں اورنگی ٹاؤن مومن
آباد پونے پانچ کے کیمپ پر ایڈمنسٹریٹر ڈسٹرکٹ
ویسٹ سمیع الحسن نے ایف جی آر ایف دعوت
اسلامی کے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔اس موقع
پر ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں سیلاب زدگان کے حوالے سے دعوت اسلامی کی کاوشوں پر بریفنگ دی جس پر انہوں نے اظہار مسرت کرتے ہوئے ان خدمات کو
سراہا۔ (کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
1( - Copy.jpg)
پچھلے
دنوں کورنگی میں شعبہ ایف جی آر ایف کے
تحت سیلاب متاثرین کیمپ کا ڈپٹی کمشنر
کورنگی سید محمد علی زیدی ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو ، ڈی ایس پی جاوید
یوسفزئی ، ایس ایس او زاہد لودھی ، ڈائریکٹرصولڈ ویسٹ سلیم رضا ، ڈائریکٹرپارک
وقاص سومرو ، ایکس سی این بہروز خان اور دیگر افسران نے وزٹ کیا اور وہاں موجود ذمہ داران اسلامی
بھائیوں سے ملاقات کی ۔(رپورٹ: غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
ڈسکہ
میں تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لئے شعبہ ایف جی آر ایف کے تحت بلڈ کیمپ کا اہتمام
1(.jpg)
پچھلے
دنوں ڈسکہ میں تھیلیسیمیا سے متاثر بچوں کے لئے شعبہ FGRF دعوت اسلامی کے تحت بلڈ کیمپ لگایا گیا جہاں سابقہ چیئرمین بلدیہ چوہدری عاطف پاشی ، سابق ایم پی اے اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ذوالفقار سیالوی نے ذمہ داران سے ملاقات کی اور
بلڈ کیمپ کا دورہ کیا ۔
اس
موقع پر مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی اظہر عطاری بھی موجود تھے جن سے شخصیات نے
ملاقات کی اور ساتھ مل کر شجرکاری کی ۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )