دعوت اسلامی کے شعبہ FRGFسیلاب زدگان کی امداد کرنے کے لئے سر توڑ کوششیں کررہی ہے اور متاثرین کی امداد ان مقامات پر بھی کی جارہی ہے جہاں زمینی راستے سے جانا ناممکن ہوگیاہے۔ ایسے مقامات پر امدادی سامان کو بحفاظت پہنچانے کے لئے پاک آرمی، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ بھی FRGF کی مدد کررہی ہے۔ان کی مدد سے متاثرہ مقامات پر پکے ہوئے کھانے، خشک راشن اور نقد رقم ہیلی کاپٹر، کشتی اور جہازوں کے ذریعے پہنچایا جارہا ہے ۔ 3 ستمبر 2022ء کو پاک فضائیہ کے تعاون سے C-130جہاز سامان سے لوڈ ہوکر PAFکراچی Air base سے جیکب آباد Air base پہنچا جہاں سے پھر سندھ اور بلوچستان کے متاثرین میں تقسیم کیا گیا۔

امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 6 ستمبر 2022ء کو رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری ، نگران شعبہ FRGF شفاعت عطاری کے ہمراہ PAFکراچی Air base پہنچے جہاں سے انہوں نے امدادی سامان سے بھرا C-130کا تیسرا جہاز لے کر جیک آباد Air base کی جانب روانہ ہوئے۔

رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری نے راستے میں اپنا ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سامان کو اپنی گاڑیوں کے ذریعے پہنچانے میں کافی پریشانی در پیش آرہی ہے مثلاً کچھ شرپسند عناصر روڈ پر بیٹھ کر ٹرکوں کو لوٹ رہے ہیں۔اس وجہ سے FGRFنے پاکستانی فورسز سے رابطہ کیا تاکہ سامان کو بحفاظت متاثرہ مقام تک پہنچایا جاسکے۔اب ہمارا سامان فورسز کے ٹرکوں میں یا جہازوں میں جائیگا تاکہ امدادی سامان ضرورت مندوں تک پہنچ سکے اور ڈونیشن کی رقم کو درست جگہ استعمال کیا جائے۔

رکن شوریٰ نے مزید کہا کہ ہم نے پاک فضائیہ سے درخواست بھی ہے کہ ائیر فورس روزانہ کی بنیاد پر C-130 ایک جہاز ہمیں فراہم کرے تاکہ ہم ضرورت مندوں کی بآسانی مدد کرسکیں۔

اسی طرح 7ستمبر 2022ء کودعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے بھی رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری کے ہمراہ PAFکراچی Air base کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا۔نگران شوریٰ نے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے ائیر فورسز کے جوانوں اور Volunteerاسلامی بھائیوں سےملاقات کی اور ہمدری کا اظہار کیا۔

نگران شوریٰ نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امدادی کاموں میں کسی بھی طرح تعاون کرنے والے عاشقان رسول کے لئے دعائیں کیں۔

واضح رہے کہ 7 ستمبر 2022ء کوC-130 کا چوتھا جہازسامان لے کر PAFکراچی Air base سے جیکب آباد Air baseپہنچ چکا ہے۔