
دعوت اسلامی
کی جانب سے 26 اگست 2022ء کو کراچی صدر ٹاؤن ایک مینارہ والی مسجد میں کفن
دفن کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائی، ایک مینارہ
والی مسجد کے نمازی حضرات نے شرکت کی۔
عزیر عطاری رکن مجلس نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت بتاتے ہوئے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا عملی طریقہ بتایا نیز نمازے جنازہ پڑھنے کا طریقہ
بھی بتایا ۔آخر میں شرکا کو دعوت ا سلامی
کی دینی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کرتے ہوئے انہیں دینی ماحول سے وابستہ ہونے کی دعوت دی جس پر حاضرین نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عزیر عطاری رکن مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری)
فیصل آباد ڈویژن میں شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ذمہ داران کی شخصیات سے ملاقاتیں

پچھلے
دنوں فیصل آباد ڈویژن میں نگران مجلس شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ محمد اسماعیل عطاری کا دیگر ذمہ داران کے سے ملکر نیکی کی دعوت کے سلسلے میں جدول ہوا جس میں نیو خان بس کمپنی کے آنر حاجی عبدالستار
، حاجی عبدالرحمن سے ان کے آفس میں ملاقات
کی۔
نگران مجلس نے دعوت اسلامی کی فلاحی اور سماجی خدمات پر بریفنگ دیتے ہوئے حاجی عبدالستار کی عیادت کی اور ان کے لئے دعا ئے صحت کروائی ۔ اس پر نیو خان کے آنر نے ایک یتیم خانہ بنانے کی نیت
کا اظہار کیا۔
اس کے علاوہ نیو چوہدری بس سروس کے آفس میں مینیجر
کاشف عطاری سے ملاقات ہوئی۔اس موقع پر ان کے ساتھ لاری اڈے پر دعوت
اسلامی کا باقاعدہ پلیٹ فارم بنانے کے حوالے سے مختلف مقامات کا وزٹ بھی کیا گیا۔بعدازاں کوہستان بس کمپنی کے آنر میاں محمد نواز سے سعید
کالونی میں ان کے گھر پر ملاقات ہوئی۔ ذمہ
دار نے ان کو فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت پیش کی۔ان تمام شخصیات کو ربیع الاول کے
اجتماعات کروانے کا ذہن بھی دیا اور
مقامات بھی طے کئے ۔
دوسری جانب مدینہ ٹاؤن راہی چوک میں سوزو شوروم ، بائیک پارٹس و دیگر شعبہ جات سے تعلق
رکھنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ ہوا جس میں تمام
افراد کو مکتبۃ المدینہ کے کتب و
رسائل تحائف میں پیش کئے ۔اس موقع پر فیصل آباد ڈویژن ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب
احمد عطاری اور ذمہ دار غلام شبیر عطاری بھی ہمراہ تھے ۔(رپورٹ: حسن عطاری فیصل آباد ڈویژن شعبہ رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

27 اگست 2022ء بروز
ہفتہ چکوال میں قائم مدرسۃ المدینہ بوائز میں تربیتی سیشن منعقد ہوا
جس میں طلبہ،قاری صاحبان اور ناظم صاحب نے
شرکت کی۔
راولپنڈی ڈویژن کے مدنی
قافلہ ذمہ دار نعمان عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کیا اور شرکا کو یوم دعوت اسلامی پر 4،3،2 ستمبر 2022ء کو 3
دن کے مدنی قافلوں میں خود بھی سفر کرنے
اور دعوت دے کر دیگر کو سفر کروانے کا ذہن
دیا اس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔)رپورٹ:
بدرمنیر عطاری شعبہ مدنی قافلہ پنجاب شوشل میڈیا ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان رسول کی ماہانہ تربیتی نشست

پچھلے دنوں
مدنی مرکز فیضان مدینہ حیدرآباد
میں شعبہ 12 ماہ کے تحت سندھ میں 12 ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کرنے والے عاشقان
رسول کی ماہانہ تربیتی نشست کا سلسلہ ہواجس میں صوبائی ذمہ
دارعلی حسن عطاری نےانفرادی عبادت اور 12دینی کام مضبوط کرنے کے حوالے سے شرکائے نشست کی تربیت کی۔اس کے ساتھ ساتھ سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور یوم دعوت اسلامی پر زیادہ سے
زیادہ مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا۔)رپورٹ: ابو تراب علی حسن
عطاری مجلس 12 ماہ صوبہ سندھ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)

پاکپتن پنجاب میں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت
نابینااسپیشل پرسنز میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں ان کو ماہانہ اجتماع کی
دعوت پیش کی گئی نیز
نابینا کے سرپرستوں سے بھی ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی جانب سے اسپیشل پرسنز کے لئے ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں بتایا اور ان کو
دعوت اسلامی اور اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کا تعارف بھی پیش کیا جس پر انہوں نے
دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو سراہا۔)رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی
، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
تحصیل فیروز والا کے علاقے مسن کالر شاکر
آباد میں10 مرلہ زمین دعوتِ اسلامی کو وقف
.jpeg)
28 اگست 2022ء بروز اتوار شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے
سلسلے میں تحصیل فیروز والا کے علاقے مسن
کالر شاکر آباد شیخوپورہ روڈ کا دورہ کیا
جہاں حاجی معراج نے انہیں اپنی زمین کا
وزٹ کروایا۔
تفصیلات کے مطابق شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے صوبائی ذمہ دار محمد رضا عطاری نے حاجی
معراج کو اوراقِ مقدسہ کو بے حرمتی سے
بچانے اور انہیں محفوظ کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے کی جانے والی دینی
خدمات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دعوتِ
اسلامی کو قرآن محل بنانے کے لئے 10 مرلہ
زمین وقف کرنے کی نیت کی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ لاہور میں مدنی
مشورہ، دینی کاموں کا فالو اپ

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظِ اوراقِ مقدسہ کے تحت
27 اگست 2022ء بروز ہفتہ فیضان مکہ مدینہ رحمان سٹی شاہدرہ
لاہور میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ لاہور اور ڈسٹرکٹ شیخوپورہ
کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
اس مدنی مشورے میں شعبے کے صوبائی ذمہ دار محمد
رضا عطاری نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں بڑھ چڑھ
کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
مزید صوبائی ذمہ دار نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کو اخلاص کے ساتھ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہا رکیا۔
بعدازاں صوبائی ذمہ دار نے اسلامی بھائیوں کے
ہمراہ اوراقِ مقدسہ کے کارخانے میں مختلف جدید باکسز کا جائزہ لیا اور وہاں موجود کام کرنے والے
عاشقانِ رسول کی حوصلہ افزائی کی۔(رپورٹ:محمد ناصر عطاری ڈسٹرک شیخوپورہ
ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیلاب سے متأثرہ اور پریشان حال لوگوں کے لئے پتوکی میں امدادی کیمپ کا انعقاد
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی سیلاب سے
متأثرہ اور پریشان حال لوگوں کی امداد کے
لئے ہر ممکنہ کوشش کرنے میں مصروفِ عمل ہے۔
اسی سلسلے میں پاکستان کے شہر پتوکی میں شعبہ FGRF
دعوتِ اسلامی کے تحت 28 اگست 2022ء بروز اتوار بارشوں و سیلاب سے متأثرہ عاشقانِ
رسول کی مدد کے لئے امدادی کیمپ لگایا گیا جس میں سیلاب زدگان کے لئے رقم، راشن اور ضروریات
زندگی کا سامان جمع کیا جارہا ہے۔
واضح رہے یہ امدادی سامان پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچا دیا جائے گا جبکہ
امدادی کیمپ مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنے
کے لئے آنے والے دنوں میں بھی لگا رہے گاجو
اسلامی بھائی تعاون کرنا چاہتے ہیں وہ دعوتِ اسلامی کے ذمہ داران سے رابطہ فرمائیں۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
چونگ کھرنزد V
بلاک گلہ ڈی ایچ اے لاہور کینٹ میں جز وقتی فیضان نماز کورس کا اختتام

پچھلے دنوں شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت چونگ کھرنزد V
بلاک گلہ ڈی ایچ اے لاہور کینٹ، وارڈ نمبر 4 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جامع مسجد مدنی
انوار مدینہ میں ہونے والے 7 دن پر مشتمل جز وقتی فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا۔اس موقع
پر اسلامی بھائیوں کے لئے تقسیمِ اسناد
اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس کے
شرکا اور تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں معلم محمد ابو بکر عطاری مدنی نے حاضرین کے
درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نماز کےچند ضروری احکامات نیز نماز کے واجبات بیان کئے۔
اجتماع
کے اختتام پر کورس کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)

عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے
زیرِ اہتمام ڈسٹرکٹ ملیر 2 کراچی کے مراد میمن ٹاؤن میں شعبہ مزاراتِ اولیاء کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ٹاؤن شہریار عطاری اور کراچی سٹی ذمہ دار شہزاد احمد عطاری سمیت دیگر
اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران نے شعبے کے دینی
کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں مضبوط کرنےکے متعلق اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا۔
بعدازاں ذمہ داران نے مراد میمن ٹاؤن کے مشہور و معروف مزار حضرت سیّد
ابراہیم شاہ بخاری علیہ الرحمہ پر حاضری دی اور مزار ِانتظامیہ سمیت امامِ
مسجد سے ملاقات کی نیز دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے سلسلے میں مشاورت کی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے تحت 27 اگست 2022ء بروز ہفتہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کادینی کاموں کے سلسلے میں پاکستان کے شہر فیصل آبا دکا شیڈول رہا۔
اس دوران ذمہ داران نے جناح کالونی میں یونائیٹڈ کمپنی شوروم کے آنر محمد عدنان، مین
ہونڈا شوروم کے آنر گلزار و الطاف، حافظ موٹرز شوروم کے آنر حافظ اعجاز، اسی طرح فرید
موٹرز اور بشیر سنز بس کمپنی کے مین ٹرمینل نادر کوچ میں دیگر اسلامی بھائیوں سے
ملاقات کی۔
نگرانِ ڈیپارٹمنٹ نے اسلامی بھائیوں کو حالیہ
بارشوں کے سبب پریشال حال اور مصیبت زدہ مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے شعبہ ایف
جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں آگاہی دی
اور انہیں بھی اس امداد میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔
اس موقع پر سرکاری ڈویژن فیصل آباد کے ذمہ دار
حسن عطاری (رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ)، فیصل آباد ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری (رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ) اور فیصل آباد سٹی ذمہ دار غلام
شبیر عطاری (رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ) بھی
موجود تھے۔(رپورٹ:حسن عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیلاب زدگان کے لئے لگائے گئے کیمپ میں رکنِ
شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کی آمد
.jpeg)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
سیلاب زدگان اور پریشان حال لوگوں کی امداد کے لئے پاکستان کے شہر لاہور میں قائم
مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن کے باہر کیمپ لگایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ
شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ
دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ اس امدادی کیمپ کا جائزلیا اور وہاں موجود عاشقانِ
رسول کی حوصلہ افزائی کی۔
اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے عاشقانِ رسول کو امت
کی خیر خواہی کا جذبہ دلاتے ہوئے انہیں مدنی پھولوں سے نوازا اور اسی طرح دعوتِ
اسلامی کے ساتھ مل کر دنیا بھر کے مسلمانوں کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔
واضح رہے حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متأڈثرین
کی مدد کے لئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ FGRF کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں میں امدادی
کیمپ لگائے جا چکے ہیں جو عاشقانِ رسول مصیبت زدہ مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں
وہ دعوتِ اسلامی کےذمہ داران سے رابطہ
کریں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری
معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)