ایمان
لغت میں تصدیق کرنے یعنی سچا ماننے کو کہتے ہیں اور اصطلاح شرع میں ایمان کے معنی
یہ ہیں کہ سچے دل سے ان سب باتوں کی تصدیق کرے جو ضروریاتِ دین میں سے ہیں۔ (فرض
علوم سیکھئے ص ١٣٧) ایمان والوں کو قرآنِ کریم میں بہت سی بشارتیں دی گئی ہیں جن
میں سے 10 بشارتیں درج ذیل ہیں۔
1_ وَ بَشِّرِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اَنَّ لَهُمْ قَدَمَ صِدْقٍ عِنْدَ
رَبِّهِمْ١ؔؕ (پارہ ١١ یونس ٢)
ترجمۂ
کنز العرفان: ایمان والوں کو خوشخبری دو کہ ان کے لیے ان کے رب کے پاس سچ کا مقام
ہے۔
مفسرین
کرام نے قَدَمَ صِدْقٍ کے معنی بیان فرمائے ہیں، بہترین مقام، جنت میں بلند مرتبہ،
نیک اعمال، نیک اعمال کا اَجر اور نبی کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ
وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شفاعت۔ (تفسیر صراط الجنان، یونس، تحت الآیة ٢)
2_ اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ يَهْدِيْهِمْ
رَبُّهُمْ بِاِيْمَانِهِمْ١ۚ (پارہ ١١ یونس ٩)
ترجمۂ
کنز العرفان: بیشک وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے اعمال کئے ان کا رب ان
کے ایمان کے سبب ان کی رہنمائی فرمائے گا۔
سُبْحَانَ
اللہ، کتنی پیاری فضیلت ہے کہ مومنین کی جنت کی طرف رہنمائی اللہ پاک کی جانب سے
ہوگی۔ (تفسیر صراط الجنان، یونس، تحت الآیة ٩)
3_ اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اِنَّا لَا نُضِيْعُ
اَجْرَ مَنْ اَحْسَنَ عَمَلًاۚ (پارہ ١۵ الکھف ٣٠)
ترجمۂ
کنز العرفان: بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کئے ہم ان کا اجر ضائع نہیں
کرتے جو اچھے عمل کرنے والے ہوں۔
4_ اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ
جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ۱۰۷(پارہ ١٦ الکھف ١٠٧)
ترجمۂ
کنز العرفان: بیشک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے اعمال کئے ان کی مہمانی کیلئے فردوس
کے باغات ہیں۔
5_ اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَيَجْعَلُ لَهُمُ
الرَّحْمٰنُ وُدًّا۹۶(پارہ ١٦ مریم ٩٦)
ترجمۂ
کنز العرفان: بیشک وہ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے عنقریب رحمٰن ان کے لیے محبت
پیدا کردے گا۔
تفسیر
صراط الجنان میں ہے: ارشاد فرمایا کہ بیشک وہ جو ایمان لائے اور نیک اعمال کئے
عنقریب اللہ پاک انہیں اپنا محبوب بنا لے گا اور اپنے بندوں کے دلوں میں ان کی
محبت ڈال دے گا۔ (تفسیر صراط الجنان، مریم، تحت الآیۃ : ۹۶)
6_ اِنَّ اللّٰهَ يُدْخِلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ يُحَلَّوْنَ فِيْهَا مِنْ اَسَاوِرَ
مِنْ ذَهَبٍ وَّ لُؤْلُؤًا١ؕ وَ لِبَاسُهُمْ فِيْهَا حَرِيْرٌ۲۳(پارہ
١٧ الحج ٢٣)
ترجمۂ
کنز العرفان: بیشک اللہ ایمان والوں کو اور نیک اعمال کرنے والوں کو ان باغوں میں
داخل فرمائے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ انہیں ان باغوں میں سونے کے کنگن اور
موتی پہنائے جائیں گے اور جنتوں میں ان کا لباس ریشم ہوگا۔
7_ اِنَّ اللّٰهَ يُدٰفِعُ عَنِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا١ؕ (پارہ ١٧ الحج
٣٨)
ترجمۂ
کنز العرفان: بیشک اللہ مسلمانوں سے بلائیں دور کرتا ہے۔
علامہ
احمد صاوی رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں کہ اس آیت کے نزول کا سبب
اگرچہ خاص ہے لیکن اعتبار الفاظ کے عموم کا ہے، اس لئے مسلمان اگرچہ بلاؤں اور مصیبتوں وغیرہ سے آزمائے جائیں بالآخر
عزت،نصرت اور بڑی کامیابی مسلمانوں کے لئے ہے اور یہ مصیبتیں ان کے گناہوں کا
کفارہ اور درجات کی بلندی کا ذریعہ ہیں۔ (صاوی، الحج، تحت الآیۃ: ۳۸، ۴ /
۱۳۴۰-۱۳۴۱)
8_ اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ
مَمْنُوْنٍ
(پارہ ٢۴ حم السجدة ٨)
ترجمۂ
کنز العرفان: بیشک ایمان لانے والوں اور اچھے اعمال کرنے والوں کیلئے بے انتہا
ثواب ہے۔
9_ اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ١ۙ اُولٰٓىِٕكَ هُمْ
خَيْرُ الْبَرِيَّةِؕ۷ (پارہ ٣٠ البینة ٧)
ترجمۂ
کنز العرفان: بیشک جو ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام کئے وہی تمام مخلوق میں سب
سے بہتر ہیں۔
10_ وَ بَشِّرِ الْمُؤْمِنِيْنَ بِاَنَّ لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ فَضْلًا
كَبِيْرًا۴۷
(پارہ ٢٢ الاحزاب ۴٧)
ترجمۂ
کنز العرفان: اور ایمان والوں کو خوشخبری دیدو کہ ان کے لیے اللہ کا بڑا فضل ہے۔
اللہ
پاک ہمیں زندگی میں ایمان پر استتقامت اور مرتے وقت ایمان پر خاتمہ نصیب فرماکر ان
بشارتوں سے مشرف فرمائے۔ آمین بجاہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم