اسلام دینِ کامل ہے ۔ یہ ایسا دین ہے کہ جو عقائد، عبادات، اخلاقیات،
حلال و حرام ، نیز زندگی کے ہر معاملے میں ہماری راہنمائی کرتا ہے۔ ہم اللہ عزوجل
کا جتنا شکر ادا کریں اتنا کم ہے کہ اس نے ہمیں ایک کامل دین پر چلنے کی توفیق عطا
فرمائی۔ قرآن کریم میں جابجا ایمان والوں کے لیے بشارتیں دی گئی۔چنانچہ
1۔اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ يَهْدِيْهِمْ رَبُّهُمْ
بِاِيْمَانِهِمْ١ۚ ترجمئہ کنزالایمان : بیشک جو ایمان لائے اور
اچھے کام کیے ان کا رب ان کے ایمان کے سبب انہیں راہ دے گا . (پارہ ١١، سورہ یونس،آیت
٩ )
سبحان اللہ! کتنی پیاری فضیلت ہے کہ مومنین کی جنت کی طرف راہنمائی
اللہ عزوجل کی جانب سے ہو گی۔ (صراط الجنان، جلد ٤ ،صفحہ ٢٨٩)
2 :ارشاد فرمايا : اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَ حُسْنُ
مَاٰبٍ۲۹
ترجمہ کنزالایمان : وہ جو ایمان
لائے اور اچھے کام کئے ان کو خوشی ہے اور اچھا انجام۔ (پارہ ١٣ ، سورة الرعد، آیت نمبر ٢٩)
بعض مفسرین فرماتے ہیں کہ طوبی سے مراد راحت و نعمت اور شادمانی و
خوشحالی کی بشارت ہے۔ (صراط الجنان، جلد ٥ ، صفحہ ١١٩ )
3 :ارشاد فرمایا: اِلَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمْ اَجْرٌ غَيْرُ
مَمْنُوْنٍؕ۶
ترجمئہ کنزالایمان : مگر جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے کہ انہیں
بےحد ثواب ہے ۔ (پارہ ٣٠ ، سورة التين، آیت نمبر ٦ )
ان کے لئے بے انتہا ثواب ہے اگرچہ بڑھاپے کی کمزوری کے باعث وہ جوانی
کی طرح کثیر عبادات بجا نہ لا سکے۔ (صراط الجنان، جلد ١٠ ، صفحہ ٧٥٧ )
4 : ارشاد فرمايا: وَ مَنْ يُّؤْمِنْۢ بِاللّٰهِ يَهْدِ قَلْبَهٗ١ؕ ترجمئہ کنزالایمان : اور جو اللہ پر ایمان لائے
اللہ اس کے دل کو ہدایت فرما دے گا ۔ ( پارہ ٢٨، سورة التغابن، آيت نمبر ١١ )
(یعنی ) اللہ عزوجل اس کے دل کو ہدایت دیدے گا کہ وہ اور زیادہ نیکیوں
اور طاعتوں میں مشغول ہو۔ (صراط الجنان، جلد ١٠ ، صفحہ ١٨٦ )
5 : ارشاد فرمایا: فَالَّذِيْنَ
اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِيْمٌ۵۰
ترجمئہ کنزالایمان: تو جو ایمان
لائے اور اچھے کام کیے ان کے لئے بخشش ہے اور عزت کی روزی۔ (پارہ ١٧ ، سورة الحج ،
آیت نمبر ٥٠ )
(یعنی) ان کے لئے گناہوں سے بخشش اور جنت میں عزت کی روزی ہے جو کبھی
ختم نہ ہوگی۔ (صراط الجنان، جلد ٦، صفحہ ٤٦٣ )
6 : ارشاد فرمايا: وَ يَسْتَجِيْبُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا
الصّٰلِحٰتِ وَ يَزِيْدُهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ١ؕ ترجمئہ کنزالایمان: اور دعا قبول فرماتا ہے
اُن کی جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے اور انھیں اپنے فضل سے اور انعام دیتا
ہے. (پارہ ٢٥، سورة الشورى، آیت نمبر ٢٦ )
ارشاد فرمایا کہ اللہ تعالٰی ان لوگوں کی دعا قبول فرماتا ہے اور
اپنے فضل سے لوگوں کی طلب سے بڑھ کر انہیں عطا فرماتا ہے ۔ (صراط الجنان، جلد ٩ ،
صفحہ ٦٢ )
7 : ارشاد فرمايا: اِنَّ اللّٰهَ يُدْخِلُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ ترجمئہ کنزالایمان : بیشک اللہ داخل فرمائے گا
انہیں جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے باغوں میں جن کے نیچے نہریں رواں ۔ (پارہ
٢٦، سورة محمد، آیت نمبر ١٢ )
اللہ عزوجل چونکہ ایمان
والوں کا مددگار ہے اس لئے انہیں اس کا آخرت میں ثمرہ یہ ملے گا کہ اللہ تعالٰی ایمان
لانے والوں اور اچھے اعمال کرنے والوں کو ان باغوں میں داخل فرمائے گا جن کے نیچے
نہریں رواں ہیں ۔ (صراط الجنان، جلد ٩، صفحہ ٣٠٢ )
8 :ارشاد فرمایا: فَاَمَّا مَنْ تَابَ وَ اٰمَنَ وَ عَمِلَ صَالِحًا فَعَسٰۤى اَنْ يَّكُوْنَ
مِنَ الْمُفْلِحِيْنَ۶۷
ترجمئہ کنزالایمان: تو وہ جس
نے توبہ کی اور ایمان لایا اور اچھا کام کیا قریب ہے کہ وہ راہ یاب ہو ۔ (پارہ ٢٠،
سورة القصص، آیت نمبر٦٧ ) چنانچہ
ارشاد فرمایا جس شخص نے دنیا میں شرک سے توبہ کرلی اور اللہ تعالیٰ پر اور جو کچھ اس کی طرف سے نازل ہواہے
اس پرایمان لے آیااوراس نے نیک کام کیے تو قریب ہے کہ وہ کامیاب ہونے والوں میں سے
ہوگا۔ (صراط الجنان، جلد ٧، صفحہ ٣١٢ )
9 : ارشاد فرمايا: وَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
لَنُدْخِلَنَّهُمْ فِي الصّٰلِحِيْنَ۹
ترجمئہ کنزالایمان: اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ضرور ہم انہیں
نیکوں میں شامل کریں گے ۔ (پارہ ٢٠، سورة العنكبوت، آیت نمبر ٩ )
یہاں صالحین سے مراد اَنبیاء
ِکرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اوراولیاء ِعظام رَحْمَۃُ اللہ تَعَالٰی
عَلَیْہِمْ ہیں . (صراط الجنان، جلد ٧ ، صفحہ ٣٥١ )
10 :ارشاد فرمايا: فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَهُمْ فِيْ
رَوْضَةٍ يُّحْبَرُوْنَ۰۰۱۵
ترجمئہ کنزالایمان: تو وہ جو
ایمان لائے اور اچھے کام کیے باغ کی کیاری میں ان کی خاطر داری ہوگی۔ (پارہ ٢١،
سورة الروم، آیت نمبر ١٥ )
اس آیت میں فرمایا گیا کہ
جو لوگ ایمان لائے اورانہوں نے اچھے کام
کئے توجنت کے باغات میں ان کا اِکرام کیا
جائے گا جس سے وہ خوش ہوں گے ۔ (صراط
الجنان، جلد ٧، صفحہ ٤٢٣ )
اللہ عزوجل سے دعا ہے کہ ہمیں دین پر استقامت عطا فرمائے اور ہمیں ایمان
کے ساتھ ،مدینے میں، شھادت کی موت نصیب فرمائے اور ایمان والوں کو ملنے والے
انعامات میں سے ہمیں بھی حصہ عطا فرمائے۔ آمین بجاه الخاتم النبيين صلى الله عليہ
وسلم