قرآن کریم
میں ایمان والوں کے لئے 10 بشارتیں از ام حسان مدنیہ، گلشن مزدور
اولاً یہ جاننا ضروری ہے کہ ایمان اور اسلام میں کیا فرق ہے؟
ایمان امن سے بنا ہے، جس کے لغوی معنی امن دینا ہے، شرعی طور پر ایمان عقائد کا نام ہے، جن کے اختیار
سے انسان دائمی عذاب سے بچ جاتا ہے، جیسے توحید،
رسالت، جنت، دوزخ، حشر، نشر وغیرہ۔ (علم القرآن باب ایمان، ص 38)
اسلام کا لغوی معنیٰ اطاعت یعنی
ماننا، تسلیم کرنا ہے، اسلام کا شرعی معنی رسول اللہ کو مان کر اللہ کی اطاعت
کرنا، کلمہ شہادت پڑھنا، واجبات پر عمل کرنا اور ممنوعات کو ترک کرنا۔ (شرح صحیح
مسلم، ص 265، کتاب الایمان)
دینِ اسلام کے علاوہ اور کوئی مذہب عند اللہ مقبول نہیں، بے دین کی
ساری نیکیاں برباد، دیکھو اللہ کے اس فرمان میں:
اِنَّ الدِّيْنَ عِنْدَ اللّٰهِ الْاِسْلَامُ١۫ ترجمہ
کنزالایمان:"بے شک اللہ کے یہاں اسلام ہی دین ہے۔"(آل عمران:19)
اسلام وہ پیارا مذہب ہے کہ اللہ نے اس کو قیامت تک کے لئے باقی رکھا،
باقی تمام دین کو ختم کر دیا۔(مواعظِ نعیمیہ، ص251)
پیارے آقا، مدینے والے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:"جس
شخص نے اللہ کو مان لیا اور اسلام کو دین مان لیا، اس نے اسلام کا ذائقہ چکھ لیا۔"
جان لیجئے! ایمان کی اصل تصدیق ہے، یعنی دل سے ماننا، جبکہ اسلام کی
اصل اطاعت ہے۔
قرآن کریم میں کئی مقامات پر
ربّ تعالیٰ نے یا
ایھا الذین اٰمنو کہہ کر پکارا تو کہیں اے ایمان
والوں! کہہ کر ایمان والوں کو خوشخبری سنائی تو کہیں اے ایمان والوں کہہ کر احکامات ارشاد فرمائے، کہیں کسی کام سے روک
دیا، آئیے قرآن میں ایمان والوں کے لئے جو بشارتیں بیان ہوئی ہیں، وہ پڑھتے ہیں۔
1۔ فَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا
الصّٰلِحٰتِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ رِزْقٌ كَرِيْمٌ۰۵۰
"تو جو ایمان لائے اور اچھے کام کئے، ان کے لئے بخشش ہے اور عزت کی روزی۔"(پ17،آیت نمبر5، سورۃ الحج)
2۔ وَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا
الصّٰلِحٰتِ اُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِ١ۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَؒ۸۲
"اور جو ایمان لائے اچھے کام کرے، وہ جنت والے ہیں اور ہمیشہ اس
میں رہیں گے۔"(پ1،سورۃ البقرہ:82)
3۔ وَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا
الصّٰلِحٰتِ لَنُبَوِّئَنَّهُمْ مِّنَ الْجَنَّةِ غُرَفًا تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا
الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا١ؕ نِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِيْنَۗۖ۵۸
"اور بے شک جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے کام کئے، ضرور ہم انھیں جنت کے بالا خانوں پر جگہ دیں گے، جن
کے نیچے بہتی ہوں گی ہمیشہ ان میں رہیں گے، عمل کرنے والوں کے لئے کیا ہی اچھا اجر
ہے۔"
4۔ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْۤا اِنْ
تَتَّقُوا اللّٰهَ يَجْعَلْ لَّكُمْ فُرْقَانًا وَّ يُكَفِّرْ عَنْكُمْ
سَيِّاٰتِكُمْ وَ يَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيْمِ۲۹
"اے ايمان والوں! اگر تم اللہ سے ڈرو گے تو تمہیں حق و باطل میں
فرق دینے والا نور عطا فرما دے گا اور تمہارے گناہ مٹادے گا اور تمہاری مغفرت فرما
دے گا اور اللہ بڑے فضل والا ہے۔"(پارہ 9،آیت نمبر 29، سورہ الانفال)
5۔ اِنَّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا
الصّٰلِحٰتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنّٰتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًاۙ۱۰۷
"بے شک جو لوگ ایمان لائے اور اچھے اعمال کئے، ان کی مہمانی کے
لئے فردوس کے باغات ہیں۔"( پارہ 14، آیت 107، سورہ کہف)
6۔ لِّيُدْخِلَ الْمُؤْمِنِيْنَ وَ
الْمُؤْمِنٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا وَ
يُكَفِّرَ عَنْهُمْ سَيِّاٰتِهِمْ١ؕ وَ كَانَ ذٰلِكَ عِنْدَ اللّٰهِ فَوْزًا
عَظِيْمًاۙ۵
"تاکہ وہ ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں کو ان باغوں میں
داخل فرما دے، جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ہمیشہ ان میں رہیں گے اور اللہ ان کی
برائیاں ان سے مٹا دے اور یہ اللہ کے یہاں بڑی کامیابی ہے ۔"(پ26، الفتح، آیت
5)
7۔ اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ هَاجَرُوْا وَ
جٰهَدُوْا فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ بِاَمْوَالِهِمْ وَ اَنْفُسِهِمْ١ۙ اَعْظَمُ
دَرَجَةً عِنْدَ اللّٰهِ١ؕ وَ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْفَآىِٕزُوْنَ۠۲۰
"وہ جنہوں نے ایمان قبول کیا اور ہجرت کی اور اپنے مالوں اور
اپنی جانوں کے ساتھ اللہ کی راہ میں جہاد کیا، اللہ کے نزدیک ان کا بہت بڑا درجہ
ہے اور وہی لوگ کامیاب ہونے والے ہیں۔" (پارہ 10، آیت 20، سورہ التوبہ)
8۔ وَ بَشِّرِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَ
عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ١ؕ
كُلَّمَا رُزِقُوْا مِنْهَا مِنْ ثَمَرَةٍ رِّزْقًا١ۙ قَالُوْا هٰذَا الَّذِيْ
رُزِقْنَا مِنْ قَبْلُ١ۙ وَ اُتُوْا بِهٖ مُتَشَابِهًا١ؕ وَ لَهُمْ فِيْهَاۤ
اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ١ۙۗ وَّ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ۲۵ "ان
لوگوں کو خوشخبری دو جو ایمان لائے اور انہوں نے اچھے عمل کئے کہ ان کے لئے ایسے
باغات ہیں، جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں، جب انہیں ان باغوں سے کوئی پھل کھانے کو
دیا جائے گا تو کہیں گے یہ تو وہی رزق ہے، جو ہمیں پہلے دیا گیا تھا، حالانکہ انہیں
ملتا جلتا پھل دیا گیا تھا اور ان کے لئے ان باغوں میں پاکیزہ بیویاں ہوں گی اور وہ ان باغوں میں وہ ہمیشہ رہیں گے۔"(پارہ
1، آیت 25، سورۃ البقرہ)
9۔ يَرْفَعِ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا
مِنْكُمْ١ۙ وَ الَّذِيْنَ اُوْتُوا الْعِلْمَ دَرَجٰتٍ١ؕ وَ اللّٰهُ بِمَا
تَعْمَلُوْنَ خَبِيْرٌ۰۰۱۱
"اللہ تم میں سے ایمان والوں کے اور ان کے درجات بلند فرماتا
ہے، جنہیں علم دیا گیا اور اللہ تمہارے کاموں کو خوب جانتا ہے۔"(پارہ 28، آیت
11، سورۃ المجادلہ )
10۔ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا
ارْكَعُوْا وَ اسْجُدُوْا وَ اعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَ افْعَلُوا الْخَيْرَ
لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ۷۷
"اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو، اپنے ربّ کی بندگی کرو اور
بھلے کام کرو، اس امید پر کہ تمھیں چھٹکارا ہو۔"(پارہ 17، آیت 77، سورۃ الحج)
جس طرح ایمان والوں کے لئے اللہ نے بڑی اجر و نعمتیں رکھی ہیں، وہیں
پر ایمان و اسلام کا انکار کرنے والے کے لئے بھی وعیدات سنائی ہیں، اللہ کا شکر ہے
کہ اس نے ہمیں ایمان کی دولت سے نوازا۔
ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ
ہمارا خاتمہ بھی ایمان و اسلام پر فرمائے۔آمین