دعوتِ اسلامی کے شعبہ ہفتہ وار مدنی مذاکرہ کے تحت 14 ستمبر 2022ء بروز بدھ ملتان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبۂ پنجاب پاکستان کے ڈویژن ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں مبلغِ دعوتِ اسلامی عبدالرزاق عطاری نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے ہر یوسی میں ہفتہ وار مدنی مذاکرہ دیکھنے کے لئے جگہ کا تعین کرنے پر تبادلۂ خیال کیا نیز بر وقت دینی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے پر ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

بعدازاں ذمہ دار نے شرکائے مدنی مشورہ کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:عبدالرحمن عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے تحت 14 ستمبر 2022ء بروز بدھ پتوکی کے بفیلو ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس میں سی آر او، ڈاکٹرز اور ریسرچ آفیسرز سمیت اسٹاف کے دیگر لوگوں نے شرکت کی۔

دورانِ سیشن دارالافتاء اہلسنت کے مولانا ساجد عطاری مدنی نے ”سود“ کے موضوع پر لیکچر دیتے ہوئے اس کے چند ضروری احکام بتائے نیز سود جیسے کبیرہ گناہ سے بچنے کے حوالے سے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی۔

علاوہ ازیں مولانا ساجد عطاری مدنی نے سیشن میں شریک آفیسرز اور ڈاکٹرز کی جانب سے ہونے والے مختلف سولات کے تسلی بخش جوابات دیئے۔بعدازاں آفیسرز نے دعوتِ اسلامی کے بارے میں اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔(رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے ڈی گراؤنڈ فیصل آباد میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں لیڈی ڈاکٹرز اور پرنسپل اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’عرش کا سایہ کیسے ملے گا؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے چھپ کر صدقہ کرنے، درود ِ پاک پڑھنے اور بھوکوں کو کھانا کھلانے والوں کے واقعات بتاکر اسلامی بہنوں کو ان امور کی نیتیں کروائیں جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے کی نیت کی ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاور ت اسلامی بہن نے فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے بیسمنٹ میں ڈویژن تا یوسی سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے، پیارے آقا ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے، فرض علوم سیکھنے ، گناہوں سے بچنے ، شارٹ کورسز کرنے ، قرآن پاک پڑھنے اور راہِ خدا میں مال دینے کی ترغیب دلائی ۔


13 ستمبر 2022ء بروز منگل اعلیٰ حضرت رحمۃاللہ وعلیہ کےسالانہ عرس کےسلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پتوکی شہر کی مرکزی جامع مسجد مینار رضا میں سنتوں بھرے اجتما ع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ پروفیشنل ڈیپارٹمنٹ ثوبان عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود عاشقانِ رسول کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔

اس کے علاوہ ثوبان عطاری نے عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ (رپورٹ:علی ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت8،7 ستمبر 2022ء بروز بدھ جمعرات پاکستان بھرکی ناظمات کے لئے ڈویژن و ڈسٹرکٹ سطح پرلرننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

لرننگ سیشن کا آغاز تلاوتِ قرآنِ کریم اور نعت رسول ﷺ سے ہوا ۔ بعدازاں ’’ اخلاقِ مبلغہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان ہوا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کے لئے تیار کردہ 21 مدنی پھول پڑھ کر سنائے گئے۔ علاوہ ازیں نظام کے نفاذ ،اوقاتِ جدول،معیارِتعلیم، تکمیل پر کلاسز کے لئے رزلٹ بنانے اور تقسیم کرنے کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کو مدنی پھول سمجھائے گئے۔ مزید ہفتہ وار اجتماع کے وقت میں طے شدہ جدول کے مطابق اجتماع ہوا اس کی ذمہ داریاں اسلامی بہنوں میں تقسیم کی گئیں نیز مدرسۃ المدینہ گرلزکی ذمہ داران میں اہداف کارکردگیاں شعبے میں نافذ فارمزپرسوال و جواب کا بھی سیشن ہواجس پر اسلامی بہنوں نے کاموں کو مزید اچھے اندازمیں کرنے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کےزیر اہتمام پیارے آقا ﷺ کی دُکھیاری اُمَّتْ کی غمخواری کے جذبے کے تحت ساؤتھ افریقہ، نارتھ ویسٹ، بریڈفورڈ اور یورپین یونین میں ماہ اگست 2022ء میں لگنے والے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی کارکردگیاں درج ذیل ہیں:

ساؤتھ افریقہ میں لگنے والے روحانی علاج کے بستے کی کارکردگی

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستہ تعداد: 01

بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:67

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد: 145

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 25

٭نارتھ ویسٹ میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے تحت لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 04

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 120

دیئے گئےتعویذات عطاریہ کی تعداد: 156

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 144

٭بریڈفورڈ میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

دعوتِ اسلامی کے تحت لگنے والا بستہ : 01

بستے پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 60

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 104

دیئے گئے ا ورادِ عطاریہ کی تعداد: 55

٭یورپین یونین میں لگنے والے روحانی علاج کے بستوں کی کارکردگی

لگائے گئے روحانی علاج للبنات کے بستوں کی تعداد: 02

بستوں پر آنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 53

دیئے گئے تعویذات عطاریہ کی تعداد: 204

دیئے گئےا ورادِ عطاریہ کی تعداد:11 


دعوتِ اسلامی کا ایک شعبہ عشر بھی ہے جس کے تحت ذمہ دار اسلامی بھائی زمینوں، باغات اور کھیتوں وغیرہ کا عشر جمع کرنے کے حوالے سے عاشقانِ رسول سے ملاقات کرتے ہیں۔

اس شعبے کے ذمہ داران کی تربیت کرنے کے لئے 13 ستمبر 2022ء بروز منگل دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیاجس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی محمد فاروق جیلانی عطاری، نگرانِ شعبہ اورصوبائی ذمہ دار سمیت اورسیز کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اس مدنی مشورے میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے سے صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے فرمایا کہ پاکستان کے بہت سے لوگ دیہاتوں میں رہتے ہیں انہیں نیکی کی دعوت دینے اور اُن سے عشر جمع کرنے کے لئے شعبہ عشر کا قیام کیا گیا ہے کیوں کہ اس شعبے کے سبب دعوتِ اسلامی کو مالی معاونت (مدد) ملتی ہےاور ساتھ ہی کسانوں، زمینداروں کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا ثواب ملتا ہے۔

بعدازاں مدنی مشورے میں مختلف اہداف طے کئے گئے جن میں بعض یہ ہیں:

1)گیارہویں اور بارہویں شریف کے مہینے میں اطراف کے دیہاتوں میں سنتوں بھرے اجتماعات کئے جائیں گے۔

2)شعبہ عشر کے تحت 2، 3، 4 اکتوبربمطابق 5، 6 اور 7 ربیع الاول کو زمیندار نیز وڈیرے امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی زیارت کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی حاضری دیں گے۔

3)شعبے کے تحصیل ذمہ دار تحصیل میں موجود جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ بوائز اور مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کےناظمین کا مدنی مشورہ کریں گے۔

بعدازاں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے اختتامی دعا کروائی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں اگست 2022ء میں ہونے والے ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ فرمائیں :

اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ :

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار704

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 73 ہزار840

روزانہ امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 95 ہزار 499

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 5 ہزار 53

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 61 ہزار 95

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 9 ہزار 488

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :2 لاکھ،86 ہزار،163

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 21 ہزار 30

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7 لاکھ ، 12 ہزار ،241

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:64 ہزار388


دعوت  اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے زیر اہتمام ملک و بیرون ملک میں روحانی علاج کے بستے لگائے جاتے ہیں جن سے پریشان حال دکھیارے مسلمان اپنی پریشانیوں کے حل کے لئے تعویذات عطاریہ حاصل کرتے ہیں۔

اس سلسلے میں اگست2022ء کی اجمالی کارکردگی ملاحظہ ہو:

پاکستان میں لگنے وا لے بستوں کی تعداد:171

بیرون ملک لگنے والے بستوں کی تعداد:8

دیئے گئے ماہانہ تعویذات عطاریہ کی تعداد:64 ہزار 754

پاکستان میں ہونے والے روحانی علاج کورسز کی تعداد:2

ماہانہ دعائے شفاء اجتماعات کی تعداد:47

دعوتِ اسلامی کےتحت  10ستمبر 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے” شکریہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کی متفرق انفرادی اور سافٹ ویئر کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کیا نیز رسالہ کارکردگی میں اضافے کا ذہن بھی دیا۔

علاوہ ازیں پاک سطح شعبہ ذمہ دار ، صوبہ نگران اور صوبہ سطح شعبہ ذمہ داران کے 6سے 8 ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کےجوابات دیئے۔ بروقت مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ سیکھنے سیکھانے کے دینی حلقے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری مکمل کرنے پر نکات بتائے۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت    9ستمبر 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صوبہ بلوچستان کی ڈویژنز قلات ، سبی اور مکران میں الگ الگ آن لائن مدنی مشورے ہوئے جن میں صوبہ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں سمیت معلمات و مبلغات نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے ۔ ساتھ ساتھ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے اضافے پر حوصلہ افزائی کی جبکہ اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے اور دینی کام کرنے کے اہداف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کی جانب سے 14 ستمبر 2022ء  کو نیو کراچی مبارک مسجد میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں نیوکراچی مبارک مسجد کے امامت کورس کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسل میت کی فضیلت اور نمازِ جنازہ کی اہمیت بتاتے ہوئے غسل میت دینے اور کفن پہنانے کا طریقہ بتایا ۔ آخر میں حاضرین کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے 12 دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہا کیا۔(رپورٹ: رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)