3 ستمبر 2022ء کو راولپنڈی اڈیالہ روڈ کہکشاں کالونی میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا اس میں شعبہ دارالسنہ اور فیضانِ صحابیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن
نے وہاں پر ’’حسنِ اخلاق کا پیکر بننے، نرمی کو
اختیار کرنے، درگزر کرنے‘‘ سے متعلق مدنی پھول پیش کئے اور سافٹ وئیر میں ڈیٹا انٹر کرنے کے متعلق اہداف دیئے نیز دارالمدینہ میں ایڈمیشن کے لئے
ٹاون وائز اہداف دیئے جبکہ اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف پیش
کئے ۔ ساتھ ساتھ ان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔
٭دوسری طرف پاکستان آفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
طے ہوا اور اس میں ’’ آفس ذمہ دار کو کیسا
ہونا چاہیئے‘‘ اس کے متعلق تربیتی مدنی پھول بتائے ۔
٭بعد ازاں دارالسنہ ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ان
کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔
٭علاوہ ازیں راولپنڈی کی ایک اہم ذمہ دار اسلامی بہن جو بیمار ہیں ان کے گھر
عیادت کے لئے حاضری ہوئی ۔