”یوم تحفظ عقیدۂ ختم نبوت“ منانے کے لئے فیضان مدینہ کراچی میں اجتماع کا انعقاد

اجتماع میں کراچی بھر کے جامعات المدینہ سے تقریباً 10 ہزار طلبہ و اساتذۂ کرام شریک ہوئے

تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر2022ءکو ”یومِ تحفظ عقیدۂ ختم نبوت“کو منانے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعات المدینہ کراچی کے اساتذۂ کرام، ناظمین اور کم و بیش 10 ہزار طلبۂ کرام نے براہ راست شرکت کی جبکہ ملک و بیرون ملک میں قائم جامعات المدینہ بوائز اینڈ گرلز کے اسٹوڈنٹس بذریعہ مدنی چینل شریک ہوئے۔

مرکزی مجلس شوریٰ دعوت اسلامی کے نگران مولانا حاجی محمد عمران عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے ”عقیدۂ ختم نبوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان فرمایا اور طلبہ کو درس نظامی مکمل کرکےمنصب امامت پر فائز ہوکر عقیدۂ ختم نبوت کے پیغام کو عام کرنے کی ترغیب دلائی۔

بعد ازاں شیخ الحدیث و التفسیر مفتی محمد قاسم عطاری حفظہ اللہ نے علم و حکمت سے بھر پور ”عقیدہ ختم نبوت“ پر گفتگو فرمائی۔ اجتماع کا اختتام صلوۃ و سلام اور دعاپر ہوا۔