دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسلام آباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی زون نگران اور سٹی تا یوسی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے نرمی ، درگزر اور حسنِ اخلاق موضوعات
پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور کوائف اوکے کرنے کا طریقہ کار، ماتحتوں سے دینی کام لینے
کے اصول پر نکات بتائے نیز منسلک کا ڈیٹا سافٹ وئیر میں انٹر کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے سے متعلق مدنی پھول بیان
کئے ۔ آخر میں ذمہ داران کو تحائف بھی پیش
کئے ۔
٭دوسری جانب اسلام آباد سٹی I8 میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
ہوا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’زندگی کا مقصد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز سیلاب زدگان کی مدد کا ذہن بھی دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے۔