27 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
12 ستمبر کو ایوان اقبال لاہور میں تقسیم
اسناد اجتماع منعقد ہوگا، رکن شوریٰ عبد الحبیب عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے
Thu, 8 Sep , 2022
2 years ago
دعوت
کا ایک شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان بھی ہے جس کے ذریعے دنیا بھر میں مختلف مقامات (مساجد،
تعلیمی اداروں، مارکیٹوں اور گھروں ) پر بالغ یعنی بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو درست
مخارج کے ساتھ قاعدہ و ناظرہ قرآن پاک پڑھنا سکھایا جاتا ہے۔اس مدرسے کا دورانیہ
کم و بیش 35 سے 45 منٹ تک ہوتا ہے نیز مدرسۃ المدینہ بالغان میں ناظرہ قرآن پاک
مکمل کرنے والے اسلامی بھائیوں کو اسناد بھی دی جاتی ہے۔
اسی
سلسلے میں 12ستمبر 2022ء کو ایوان اقبال لاہور میں عظیم الشان تقسیم اسناد اجتماع
کا انعقاد کیا جائیگا جس میں ترجمان دعوت اسلامی و رکن شوریٰ حاجی مولانا عبد
الحبیب عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔
اجتماع
کے اختتام پر ناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے اسلامی بھائیو ں کو اسناد بھی دی
جائیں گی۔