پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی
مذاکرے میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔
دورانِ
مدنی مذاکرہ اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے مبلغِ دعوتِ اسلامی نے اشاروں کی
زبان میں مدنی مذاکرے کی ترجمانی کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت
کی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیلاب متأثرین کے لئے جہاں دعوت اسلامی کا
شعبہ FGRF سیلاب سے متائثر ہونے والے افراد
کے لئے امداد کاموں میں مصروفِ عمل ہے وہیں
دعوتِ اسلامی کے دیگر شعبہ جات کے ذمہ دار اسلامی بھائی بھی اس کارِ خیر میں اپنا حصہ
ملا رہے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران اسپیشل
پرسنز(گونگے، بہرے) کے ہمراہ سیلاب سے متأثر ہونے
والے افراد کی خیر خواہی کا جذبہ رکھتے
ہوئے سامان کی پیکنگ میں شریک ہوئے تاکہ وقتاً
فوقتاً یہ سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا
جا سکے۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری
اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
شعبہ رابطہ بالعلماء ڈویژن گوجرانوالہ کے ذمہ دار مولانا محمد ظہیر عباس عطاری مدنی کی قادر آباد میں مولانا پروفیسر
ڈاکٹر سلیمان مصباحی خادمی صاحب سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر ذمہ دار نے انہیں قادر آباد میں قائم
دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت دی ۔ بعدازاں انہوں نے دعوتِ اسلامی کی
ترقی کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ بالعلماء،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام 11 ستمبر 2022ء بروز اتوار لیاری ٹاؤن2 ڈسٹرکٹ ساؤتھ بکرا منڈی کے قریب
جامع مسجد مدینہ میں امیرِ اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی والدہ محترمہ
کے عرس کے موقع پر سنتوں بھرا اجتماع کیا گیا جس میں قرب و جوار کے کثیر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد اطہر عطاری نے ”والدہ کی تربیت“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
12 ستمبر 2022ء
بروز پیر دعوتِ اسلامی کے تحت موسیٰ لین لیاری کی جامع مسجد
کوثر میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں
آرام باغ اور لیاری کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی شرکت رہی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد علی عطاری نے دورانِ مدنی مشورہ ذمہ داران سے 12
دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور انہیں اخلاص کے ساتھ دینی کام کرتے رہنے کا ذہن
دیا۔اس موقع پر نگرانِ ڈسٹرکٹ محمد خالد عطاری نے بھی اسلامی بھائیوں کی دینی و
اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔(رپورٹ:محمدعمیرعطاری ڈسٹرکٹ
مشاورت، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دنیا بھر میں ہونے
والے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کا فالو
اپ لینے کے لئے13 ستمبر 2022ء بروز منگل بذریعہ انٹرنیٹ ایک میٹنگ ہوئی جس میں ویسٹ
افریقہ کے ان 9 ممالک (نائجیریا، نائجیر،بینین، گھانا،سرالیون، گنی
کناکری ،لائبیریا 8،گامبیا اور سنی گال) سے ذمہ دار اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس میٹنگ میں نگرانِ ویسٹ
افریقہ مولانا عمیر عطاری مدنی نے میٹنگ میں شریک اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے مدنی قافلوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز بیرونِ ملک میں قائم مدرسۃالمدینہ بالغان کے متعلق اہم امور پر مشاورت
کی۔
بعدازاں نگرانِ ویسٹ
افریقہ نے 12 ربیع الاول کی رات ہونے والے اجتماعِ میلاد کے بارے میں کلام کیا جس
پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد ندیم عطاری ویسٹ افریقہ ریجن آفس ذمہ درار ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 13
ستمبر 2022ء بروز منگل فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ
کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبہ ڈونیشن سیل کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ کیا جس میں شعبے کے متعلقہ رکنِ شوریٰ حاجی
محمد فاروق جیلانی عطاری، نگرانِ شعبہ اور صوبائی ذمہ داران سمیت اورسیز کے اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ پاکستان
مشاورت نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر کلام کیا جن میں سے بعض درج ذیل
ہیں۔
الحمد للہ دعوت اسلامی 41سال سے خدمت دین میں مصروفِ عمل ہے، جب خدمت دین کی بات آتی ہے تو ذہن میں مسجدیں
بنانا، جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ (بوائز، گرلز) قائم کرنا، عالم، حافظ، امام ِ مسجد، قاری اور حافظ بنانا آتا ہے۔
اس وقت دعوتِ اسلامی ہزاروں مساجد اور صرف پاکستان میں کم و بیش 402 مدنی مراکز فیضان مدینہ بناچکی ہے۔دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے اخراجات اربوں میں ہیں جن کو پورا کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی عطیات جمع کرتی
ہے تاکہ تعلیم کا یہ نظام چلتا رہے۔عطیات جمع کرنے کے مختلف ذرائع ہیں ان میں سے ایک ڈونیشن سیل بھی ہے جس کے مختلف ذیلی
شعبہ جات ہیں۔مزید نگرانِ پاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے اسلامی بھائیوں کو مختلف مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
12
ستمبر 2022ء بروز پیر پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد میں قائم دعوت اسلامی کےمدنی مرکز فیضان مدینہ میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا
مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شعبہ، صوبائی ذمہ دار اور اورسیز کے اسلامی بھائیوں
نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و نگران پاکستان
مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے شعبےکی
صوبہ وائز کارکردگی مع تقابلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف اہم امور کے بارے میں گفتگو کی۔
نگرانِ پاکستان مشاورت کا کہنا تھا کہ امیر اہلِ سنت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی دی ہوئی سوچ اور آپ کے فیضان سے دعوت اسلامی
لوگوں کو قراٰنِ پاک کی مفت تعلیم دے رہی
ہے۔
مدرسۃالمدینہ بالغان دعوت اسلامی کا وہ شعبہ ہے جس میں بڑی عمر کے اسلامی بھائیوں کو صحیح تلفظ کے ساتھ قراٰن ِ پاک پڑھایا جاتا ہے نیز اس مدرسۃالمدینہ بالغان میں پڑھنے والے اسلامی بھائی قاریِ قراٰن،
مبلغ دعوتِ اسلامی، معلم اور ذمہ
داران بن جاتے ہیں۔
مزید نگرانِ پاکستان مشاورت نے شعبے کی کارکردگی
بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ مدرسۃالمدینہ
بالغات کی تعداد تقریباً ایک لاکھ ہے جس میں اسلامی بہنیں دیگر اسلامی بہنوں کو پڑھاتی ہیں نیز مدرسۃالمدینہ
بالغان کم و بیش 42 ہزار قائم ہو چکے ہیں جن میں پڑھنے والوں کی تعداد تقریباً 2 لاکھ 22
ہزار سے زائد ہے جبکہ بیرونِ ملک میں بھی سینکڑوں مدرسۃالمدینہ بالغان قائم ہو چکے ہیں۔
شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغان دعوتِ اسلامی کے تحت مختلف مقامات پر ختم ِقراٰن
اجتماعات کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں قراٰنِ
پاک مکمل کرنے والے عاشقانِ رسول کو
اسناد بھی دی جاتی ہیں۔
آخر میں نگران پاکستانِ مشاورت نے دعا کر وائی اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ
پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
ڈی سی مختار علی ابروڈ اورڈسڑکٹ ویسٹ کے ڈی سی
غلام قادر تالپور سے ملاقات
13 ستمبر 2022ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار یعقوب عطاری نے کراچی سٹی مشاورت کےذمہ دار کے ہمراہ ڈسڑکٹ کیماڑی کے ڈی سی مختار علی ابروڈ
،ڈسڑکٹ ویسٹ کے ڈی سی غلام قادر تالپور سے ملاقات کی۔
دوران
ملاقات یعقوب عطاری نے گفتگو کرتے ہوئے شخصیات کو دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں کے بارے
میں بریفنگ دی اور آخر میں انہیں فیضان
ِمدینہ وزٹ کرنے اور جمعرات اجتماع میں شرکت کی دعوت دی۔ (رپورٹ: رابط برائے شخصیات ،
ڈسڑکٹ ویسٹ محمد اویس رضا عطاری، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
13ستمبر 2022ء شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ، ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر واپڈا حاجی محمد اشرف بسمل سے ان کی اہلیہ کے
انتقال پر تعزیت کی۔
اس
دوران ذمہ دار اسلامی بھائی نے انہیں ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی و سماجی خدمات پر بریفنگ دی اور انہیں فیضان مدینہ وزٹ کی دعوت دی۔ مزید اس موقع
پر علاوہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرا سپیشل
برانچ رانا نصر اللہ خان، پی اے ٹو ایس پی اسپیشل برانچ محمد حسین باجوہ سے بھی
ملاقات ہوئی۔
دوسری طرف میٹرو
پولیٹن آفس میں ا سٹریٹ لائٹس انچارج محمد نعیم سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات فیضان مدینہ باؤنڈری اور پارکنگ ایریا میں اسٹریٹ
لائٹس کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس پر انہوں نے ربیع الاول شریف کی آمد سے پہلے
شہر کے تمام main roads کی تمام اسٹریٹ لائٹس کو آن کروانے اور جہاں
تک ہو سکا لائٹنگ کرنے کی بھی نیت کی نیز اجتماع میلاد النبی ﷺ کے موقع پر دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں لائٹنگ کے
حوالے سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
10ستمبر 2022ء کو فیصل آباد میں رکن شوری حاجی عبدالحبیب عطاری نے فیضان ریہیبیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم این اے میاں عبدالمنان، امید وار ایم پی اے
و چیئرمین فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ولید ارشد ڈوگر نے شرکت کی۔
شخصیات نے فیضان
ریہیبلیٹیشن سینٹر کا وزٹ کیا
اور دعوت اسلامی کی اس کاوش کو بہت سراہا اور اس میں ماہانہ کچھ نہ کچھ حصہ ملانے کی نیت کی۔ (رپورٹ:
کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ میٹرو پولیٹن و ڈویژن فیصل آباد ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
مولانا عبدالحبیب عطاری نے النور گارڑن بہاولپور میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا
13 ستمبر 2022ء بروزمنگل بہاولپور میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن و
ترجمان دعوت اسلامی مولانا عبدالحبیب عطاری و رکن شوریٰ نگران صوبائی مشاورت پنچاب
حاجی اسلم عطاری نے النور گارڑن میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا۔
اس موقع پر مقامی شخصیات اور اہل محلہ اور وہاں موجود ذمہ داران نے اراکین شوریٰ کا استقبال کیا نیز رکن شوری عبدالحبیب عطاری نے نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اپنے نیک ارادوں کا اظہار کیا ۔ (رپورٹ: اقبال عطاری ڈویژن
بہاولپور ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami