مبشر رضا عطّاری (درجہ ثالثہ
جامعۃ المدینہ فیضان فاروق اعظم سادھوکی
لاہور،پاکستان)
بخل ایک مہلک اور قابل مذموم مرض ہے کہی تو یہ بہت سے
گناہوں کا سبب بن جاتا ہے بقول یہ ہے کہ جہاں شرعاً یا عرف و عادت کے اعتبار سے
خرچ کرنا واجب ہو وہاں خرچ نہ کرنا بخل (کنجوسی) ہے ۔ (احیاء العلوم کتاب زم البخل
وزم حب المال، 3/320،ملخصا )قراٰن و حدیث میں شدید مذمت بیان کی گئی ہے بخل کی مذمت
پر اللہ پاک قراٰن پاک میں ارشاد فرماتا ہے: وَ لَا یَحْسَبَنَّ
الَّذِیْنَ یَبْخَلُوْنَ بِمَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ
مِنْ فَضْلِهٖ هُوَ خَیْرًا لَّهُمْؕ-بَلْ
هُوَ شَرٌّ لَّهُمْؕ-سَیُطَوَّقُوْنَ مَا بَخِلُوْا
بِهٖ یَوْمَ الْقِیٰمَةِؕ-وَ لِلّٰهِ مِیْرَاثُ
السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِؕ-وَ اللّٰهُ بِمَا
تَعْمَلُوْنَ خَبِیْرٌ۠(۱۸۰)۔ ترجمۂ کنز
الایمان: اور جو بخل کرتے ہیں اس چیز میں جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے دی ہرگز اسے اپنے
لیے اچھا نہ سمجھیں بلکہ وہ ان کے لیے برا ہے عنقریب وہ جس میں بخل کیا تھا قیامت
کے دن ان کے گلے کا طوق ہوگا اور اللہ ہی وراث ہے آسمانوں اور زمین کااور اللہ
تمھارے کا موں سے خبردار ہے۔ (پ 4،آل عمران:180)کثیر احادیث میں بخل کی مذمت بیان کی گئی ہے۔
چنانچہ بخل کی مذمت پر پانچ فرامین مصطفیٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ملاحظہ ہوں۔
(1) اللہ سے دور : حضور
نبی اکرم نور مجسم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کر نے ارشاد فرمایا : بخیل اللہ
پاک سے دور ہے جنت سے اور آدمیوں سے دور ہے جبکہ جہنم سے قریب ہے۔(ترمذی، کتاب
البر والصلۃ، باب ما جاء فی السخائ، 3/387، حدیث: 1968)(2)رلا نے والی :حضور اقدس صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نےارشاد فرمایا: آدمی کی دو عادتیں بریہیں
(1)بخیلی جو رلانے والی ہے (2)بزدلی جو ذلیل کرنے والی ہے (ابو داؤد، کتاب الجہاد، 3/18، حدیث:2511)(3)بلا حساب جہنم میں
داخلہ: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا: مالدار بخل کرنے کی وجہ سے
بلا حساب جہنم میں داخل ہوں گے۔(فردوس الاخبار، باب السین، 1/444، حدیث: 3309) (4)جہنم میں داخل کرے گی
:حضور پر نور صلی اللہ علیہ وسلم نے
ارشاد فرمایا:بخل جہنم میں ایک درخت ہے جو بخیل ہے اس نے اس کی ٹہنی پکڑ لی ہے وہ
ٹہنی جہنم میں داخل کئے بغیر نہیں چھوڑے گی۔(شعب الایمان،435/7، حدیث: 10877)(5) جنت میں نہیں جائے گا : نبی
اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے ارشاد فرمایا : کوئی بخیل جنت میں نہیں
جائے گا ۔(معجم الاوسط، باب العین، من اسمہ علی، 3 / 125، حدیث: 4066)الله سے دعا ہے کہ وہ ہمیں اس مرض سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے
اور ہمیں خلوث کی عظیم دولت سے نوازے۔