لودھراں سیلاب
متاثرین امدادی کیمپ میں رکن شوریٰ
عبدالحبیب عطاری کا وزٹ
13ستمبر 2022ء کو دعوت اسلامی کی طرف سے قائم لودھراں غوثیہ چوک میں سیلاب متاثرین امدادی
کیمپ کا رکن شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے وزٹ
کیا۔
دوران وزٹ رکن شوری نے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیمپ ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی نیز
اس موقع پر وہاں موجود میڈیا نمائندگان سےبات چیت کرتے ہوئے رکن شوریٰ نے شعبہ FGRF کی سیلاب متاثرین کے سلسلے میں اب تک کی
کاوشوں پربریفنگ دی۔(رپورٹ: رابطہ
برائے شخصیات ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
جانشین امیر اہلسنت کا شہداد کوٹ میں امدادی کاموں
کاجائزہ، Volunteer اسلامی بھائی سے ملاقات کی
10
ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی شہداد کوٹ پہنچے جہاں انہوں نے FGRF
کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے سیلاب متاثرین
میں ادویات تقسیم فرمایا۔ جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین کی ضروریات پوری
کرنے کے حوالے سے FGRFکے ذمہ
داران کو ہدایات دیں۔ آخر میں دُکھیاری
امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
بعد
ازاں جانشین امیر اہلسنت نے شہداد کوٹ میں زیرِ تعمیر جامعۃ المدینہ کا وزٹ کیا۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی
اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا پڈعیدن میں امدادی کاموں کاجائزہ،
Volunteer اسلامی بھائی سے ملاقات کی
10
ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی پڈعیدن پہنچے جہاں انہوں نے FGRF
کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین
سے ملاقاتیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت نے پڈعیدن میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں
دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی
اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا سکھر میں امدادی کاموں کاجائزہ، Volunteer
اسلامی بھائی سے ملاقات کی
10
ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی سکھر پہنچے جہاں انہوں نے FGRF
کے Volunteer اسلامی بھائی اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت نے سکھر میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور Volunteer
کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ آخر میں
دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا خیر پور میں امدادی کاموں
کاجائزہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی
سیلاب
متاثرین کی ہمدردی کرنے اور امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے 10 ستمبر 2022ء کو
جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی خیر پور پہنچے جہاں انہوں نے جامعۃ المدینہ کے
طلبائے کرام اور سیلاب متاثرین سے ملاقاتیں کیں۔
جانشین
امیر اہلسنت کا خیر پور میں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ لیا اور سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں نقد رقم
تقسیم فرمائی۔ آخر میں دُکھیاری امت کی پریشانی کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی
اور مقامی ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا شکار پور میں امدادی کاموں
کاجائزہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کی
جانشین
امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے 10 ستمبر 2022ء کو امدادی کاموں کا جائزہ
لینے کے لئے شکار پور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے مقامی ذمہ داران سے امدادی کاموں کے متعلق معلومات حاصل کیں اور
سیلاب زدگان سے ہمدردی کرتے ہوئے ان میں راشن اور نقدرقم تقسیم کیا۔ آخر میں پریشانی
کے حل کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری اور مبلغ دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
9ستمبر
2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے
شکار پور سلطان کوٹ میں آغاسکندر صاحب سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا اور
حالیہ دنوں شعبہ FGRFکے
تحت سیلاب زدگان میں ہونے والی امدادی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔جانشین امیر
اہلسنت نے انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی اور آخر میں دعا
کا سلسلہ ہوا۔
اس
موقع پر قاری محمد ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کا جیکب آباد میں قائم خیمہ بستی کا
دورہ، امدادی کاموں کا جائزہ لیا
دعوت
اسلامی کے شعبہ FGRF پاکستان بھر میں سیلاب متاثرین کی بڑھ چڑھ کر خدمت کررہی ہے۔FGRF
سیلاب متاثرین میں خشک راشن، پکا ہواکھانا، پینے کا صاف پانی اور نقد رقم تقسیم
کررہی ہے۔ نہ صرف یہ اشیاء بلکہ ان کی عارضی رہائش کے لئے کئی مقامات پر خیمہ بستی
بھی قائم کررہی ہے۔
مختلف
مقامات میں سے ایک خیمہ بستی جیکب آباد میں قائم ہے۔ 9ستمبر 2022ء کو جانشین امیر
اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی نے
جیکب آباد کی خیمہ بستی کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی کاموں کا جائزہ
لیا۔
جانشین
امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور پریشانی کی حل کے لئے دعا فرمائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کی ممبر صوبائی اسمبلی میر سلیم خان
کھوسہ سے ملاقات
9
ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ
ظِلُّہُ العالی نے صحبت پور میں ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان
میر سلیم خان کھوسہ سے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے انہیں نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوت اسلامی FGRF کی جانب سے ہونے والی امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔آخر میں
جانشین امیر اہلسنت نے سیلاب زدگان کے لئےخصوصی دعا فرمائی۔
اسی
طرح جانشین امیر اہلسنت سے قبائلی رہنما گورنمنٹ کنٹریکٹر میر مرید خان بہرانی
نے ملاقات کی۔ملاقات میں سیلاب متاثرین
اور امدادی کاموں پر گفتگو کی گئی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری، Head
of Food Distribution Disaster Management of FGRF محمد شفاعت عطاری،شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور مبلغ
دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی
موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کی ڈیرہ اللہ یار کے جامعۃ المدینہ
میں سیلاب متاثرین سے ملاقات
9
ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرنے اور
امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے ڈیرہ اللہ یار میں قائم جامعۃ المدینہ پہنچے
جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے سیلاب متاثرین سے ہمدردی کرتے ہوئے مقامی ذمہ داران سے امدادی
کاموں کی بریفنگ حاصل کی اور انہیں متاثرین کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کی ترغیب
دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری محمد ایاز عطاری، نگران بلوچستان حاجی محمد انور عطاری، Head
of Food Distribution Disaster Management of FGRF محمد شفاعت عطاری،شعبہ رابطہ برائے شخصیات
بلوچستان کے ذمہ دار محمد وقار عطاری اور مبلغ
دعوت اسلامی مولاناسلمان بٹ عطاری مدنی بھی
ساتھ تھے۔
8
ستمبر 2022ء کو جانشین امیر اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی امدادی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے لاڑکانہ سندھ
پہنچے جہاں انہوں نے ڈسٹرکٹ نگران سے ملاقات کی۔
جانشین
امیر اہلسنت نے امدادی کاموں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ذمہ داران کو سیلاب
متاثرین کی مدد کے لئے ہر دم کوششیں کرنے اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے کی
ترغیب دلائی۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری، Head of Food Distribution Disaster
Management of FGRF شفاعت عطاری اور مبلغ دعوت
اسلامی مولانا سلمان بٹ عطاری مدنی بھی موجود تھے۔
جانشین امیر اہلسنت کی میہڑ سندھ میں بند باندھے جانے
والی جگہ پر آمد، جان و مال کی حفاظت کے
لئے دعاکی گئی
سیلاب
کی وجہ سے ملک پاکستان کا کم و بیش ایک
تہائی حصہ زیر آب آچکا ہے۔مزید زمین کو زیر آب آنے سے روکنے کے لئے گورنمنٹ کی طرف
سے بند باندھا جارہا ہے۔
میہڑ
سندھ میں بھی زمینوں کی حفاظت کے لئے بند باندھا گیا ہے۔ 8 ستمبر 2022ء کو بند
باندھے جانے والی جگہ پر جانشین امیر
اہلسنت حاجی مولانا عبید رضا عطاری مدنی مُدَّ ظِلُّہُ العالی کی آمد ہوئی۔ جانشین امیر اہلسنت نے متاثرین کے
ساتھ ہمدردی کی اور ان کی جان و مال کی حفاظت کے لئے دعائیں کیں۔
اس
موقع پر رکن شوریٰ قاری ایاز عطاری اور Head of Food Distribution
Disaster Management of FGRF شفاعت عطاری بھی موجود تھے۔
Dawateislami