20 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
گوجرانوالہ میٹروپولیٹن میں مدنی مشورہ، ٹاؤن ذمہ داران سمیت مدرسین کی شرکت
Wed, 7 Sep , 2022
2 years ago
پاکستان کے شہر گوجرانوالہ میٹروپولیٹن میں شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغان
دعوتِ اسلامی کے تحت 6 ستمبر 2022ء بروز منگل مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں
شعبے کے ٹاؤن ذمہ داران سمیت مدرسین کی شرکت ہوئی۔
نگرانِ گوجرانوالہ مولانا خوشی محمد عطاری مدنی
نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کے 12 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
مزید ذمہ دار نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی
بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلے میں شرکت کرنے نیز شعبے کو
خود کفیل بنانے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:امتیاز احمد عطاری میٹروپولیٹن ذمہ دار مدرسۃالمدینہ
بالغان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)