عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 3 دن پر مشتمل (3، 4 اور 5 ستمبر 2022ءبروز ہفتہ، اتوار، پیر) 12 دینی کام کورس کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب پاکستان کے شہر فیصل آباد کے مدنی مرکز فیضان مدینہ میں ہونے 12 دینی کام کورس میں جامعۃالمدینہ بوائز کے جدول ناظمین، 12 دینی کام کے ذمہ داران، شعبہ جامعۃالمدینہ بوائز کے رکنِ شوریٰ حاجی محمد اسد عطاری مدنی اور اراکین سمیت دیگر تعلیمی امور کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اس کورس میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ناظمینِ جدول سمیت ذمہ داران کی 12 دینی کاموں کے حوالے سے تربیت کی اور اس کی اہمیت و افادیت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ دعوت اسلامی کی بقا 12 دینی کاموں میں ہے نیز کس طرح جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام میں 12 دینی کام کروانے ہیں اور ان پر عمل کیسے کرنا ہے۔

نگرانِ پاکستان مشاورت نے جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے ذریعے علاقے کے عاشقانِ رسول میں دینی کام کو بڑھانے کے بارے میں مدنی پھول دیئے جبکہ جدول ناظمین کی طرف سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات بھی دیئے۔

علاوہ ازیں کورس میں شرکت کرنے والے اسلامی بھائیوں کے درمیان ٹیسٹ کا اہتمام کیاگیا جس میں نمایاں کارکردگی والے اسلامی بھائیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے نیز شرکائے کورس نےاپنے تاثرات دیتے ہوئے کورس کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بعدازاں وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری سے ملاقات کی۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)