دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن ناروال زون میں مدنی مشورہ ہوا جس میں علاقائی دورہ ذمہ دار اورمحفل نعت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے ہوئے ہر ہفتے علاقائی دورہ میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔دینی حلقے کو مضبوط بنانے کے لئے مدنی پھول پیش کئے گئے نیز نارووال زون کی تمام ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقہ منعقد کروانے کا ذہن دیا گیا ۔محفل نعت کے حوالے سے ذمہ دار دعوت اسلامی نے مبلغہ کارکردگی فارم کو تفصیل کے ساتھ سمجھانے کے بعد شیڈول کے مطابق محفل نعت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ 


دعوت اسلامی کےشعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر اہتمام آج رات 8:00 بجےHotel Javson ڈیفنس روڈ سیالکوٹ میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس ٹریننگ سیشن میں ماہر امور تجارت مفتی علی اصغر عطاری تجارت کے متعلق اہم دینی مسائل پر گفتگو فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری سنتوں بھرا بیان فرمائیں گے۔

تمام کاروباری حضرات کواس ٹریننگ سیشن میں شرکت کرنے کی دعوت دی جاتی ہے۔

یہ سیشن مفتی علی اصغر عطاری اور رکن شوریٰ حاجی محمد اظہر عطاری کے Facebook پیج پر Live نشر کیا جائیگا۔

سیشن میں آن لائن شرکت کرنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کیجئے:

https://www.facebook.com/MuftiAliAsghar

https://www.facebook.com/HajiAzharAttari


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےشخصیات کے تحت  28ستمبر 2021ء بروز منگل پاکستان کے شہرراولپنڈی میں اسلام آباد ریجن ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورےکاانعقادکیاگیا جس میں پاکستان تا زون سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے ’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو سفر ی شیڈول بنانے کی ترغیب دلائی ۔ذمہ داران کی تقرری کس طرح مکمل کی جائے اس پر نکات بتائےاور تقرری مکمل کرنے کے حوالےسےاہداف دیئے ۔

٭دوسری جانب پاکستان کے شہرراولپنڈی میں28ستمبر 2021ء کو پاکستان نگران اسلامی بہن نے فیضانِ مرشد ذمہ داراسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ کیااور انہیں شعبے کےدینی کام کرنےکےحوالےسےکوائف بتائے۔


دعوت اسلامی  کے شعبہ روحانی علاج للبنات کےزیراہتمام بروز اتوار 26 ستمبر 2021ءریجن حیدر آباد میرپور خاص اور ٹنڈو الہ یار میں 2 نیو بستوں کا آغاز ہوا۔ میر پور خاص میں 70 اسلامی بہنوں کو اوراد عطاریہ اور تعویذات دیئے گئے جبکہ ٹنڈوالہ یار میں 55 اسلامی بہنوں کو تعویذات اور اوراد عطاریہ پیش کئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت 28 ستمبر 2021ء کو حیدرآباد زون کی لطیف آباد کابینہ اور حیدرآباد کابینہ میں مختلف ڈویژنز میں زون ذمہ دار اسلامی بہنوں نے دیگر اسلامی بہنوں کےہمراہ ملکرعلاقائی دورے کئےجن میں ذمہ داراسلامی بہنوں نے زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین سے ملاقات کی۔

ان میں پولیس آفیسر کی اہلیہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ - ڈی اےکی اسلامی بہن اور اہل ثروت شخصیات کےگھر کی خواتین شامل ہیں ۔مبلغہ دعوت اسلامی نےانہیں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش کی اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کا بھی ذہن دیا نیز ملاقات کے دوران مکتبۃ المدینہ کے رسائل بھی تحفتا ًدیئے۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیول کالونی کے علاقہ مواچھ گوٹھ مکی میں ایک نئے ذیلی حلقہ  میں محفل نعت منعقد کی گئی جس میں 31 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نےشرکت کرنے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔اس محفلِ نعت میں ہفتہ وار رسالے بھی تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ  ٹاؤن کابینہ میں علاقائی دورہ کاسلسلہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اسپیشل پرسنز ذمہ داراسلامی بہن نےدیگر اسلامی بہنوں کے ہمراہ 4 اسپیشل پرسن اسلامی بہنوں سے ملاقات کی اور اُنھیں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی دعوت دی ۔ اُنھیں بتایا کہ الحمدللہ اسپیشل پرسنز کے لئے اس سنتوں بھرے اجتماع میں اشاروں کے ذریعے بیان کاسلسلہ ہوتاہےجس پر اسپیشل پرسن اسلامی بہنوں نے بخوشی نیکی کی دعوت قبول کی اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی نیت کااظہارکیا۔

٭دوسری جانب شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت مہاجر کیمپ میں اسپیشل پرسنز اسلامی بہنوں کا اجتماع بھی منعقد کیا گیا جس میں مبلغہ دعوت اسلامی نے اشاروں میں نعت رسول ﷺ ، درس، بیان ، سنتیں آداب اور ذکر و دعا کا سلسلہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام بن قاسم زون شاہ ٹاؤن ڈویژن کراچی میں 27 ستمبر 2021  ء کو مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن سطح کی کم و بیش 12ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یہ مدنی مشورہ زون مشاورت شعبہ ڈونیشن بکس اور کابینہ نگران اسلامی بہن نے لیاجس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار رسالہ پڑھنے/ سننے کے حوالے سے تربیت کی۔ مزید تقرریاں مکمل کرنے کے تعلق سےبھی مدنی پھول دیئے۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ  ٹاؤن کابینہ ڈویژن نیو سعید آباد اتحاد ٹاؤن اور مہاجر کیمپ میں دو مقامات پر اصلاح اعمال اجتماعات کاانعقاد کیا گیاجن میں کم و بیش 51 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے’’ اعمال کا جائزہ لینے‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور نیک اعمال کے حوالےسےاسلامی بہنوں کو سمجھایا مزید انہیں روزانہ رسالہ نیک اعمال سےاپنا جائزہ لینے اورانگریزی ماہ کی یکم تاریخ کواصلاح اعما ل کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو رسالہ جمع کروانے کا ذہن دیا ۔اس کے علاوہ انہیں مدنی مذاکرہ دیکھنےاور ایام ِقفل ِ مدینہ منانےکی ترغیب دلائی ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت گزشتہ دنوں(اورنگی ٹاؤن، نیو کراچی ڈویژن گودھرا ، آفندی ٹاون ، عثمان آباد، پکا قلعہ، پریٹ آ باد ، بدین کابینہ پنگریو، گولاڑچی، جامشورو کابینہ ڈویژن خدا کی بستی، جھڑک، سجاول کابینہ کی ڈویژن جوھر جمالی ) میں اُم عطاررحمۃ اللہ علیھاکےایصال ثواب کےسلسلے میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً874 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

آغاز تلاوت قراٰن پاک اور نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ،مبلغات دعوت اسلامی نےسنتوں بھرےبیانات کئےجس میں انہوں نے اُمِّ عطار کی سیرت کے بارے میں بتاتےہوئےان کاذکر خیر کیانیز اِن کےایصال ثواب کےلئے اسلامی بہنوں نے درودِ پاک اور کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا نیز اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال سے اپنا جائزہ کرنے کاذہن دیا۔بعدازاں دعائےمغفرت ا ور صلوۃ و سلام پر اجتماعات کااختتام ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 اورنگی  ٹاؤن کابینہ ڈویژن گلشن ضیاء کے ذیلی حلقےمیں قائم ایک بیوٹی پارلر میں تربیتی سیشن ہوا جس میں شعبہ رابطہ کی علاقائی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نےوضو کا عملی طریقہ سکھایا۔اس میں 5 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مزید انہیں علم دین حاصل کرنے کا شوق دلاتے ہوئے سیشن کے اختتام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں ایڈمیشن لینے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن گوجرانوالہ زون میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں زون تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کرتےہوئے اسلامی بہنوں کوشعبے کے دینی کام کے حوالے سےنکات بتائے نیز شعبےکےتحت ہونےوالے مختلف سیشن کے بارے میں کلام کرتےہوئےانہیں تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف بھی دئیے۔ مزید کارکردگی کی آن لائن انٹری کرنےکے حوالے سے بھی ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی ۔

٭دوسری جانب شعبہ تعلیم للبنات کے تحت پاکستان سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے 26 ستمبر 2021 ء بروز اتوار کو اسلام آباد ریجن گاکھر کابینہ میں مدنی مشورہ لیا۔ مدنی مشورے میں ریجن تا علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔