7 ستمبر کو مدنی چینل پر ”یوم تحفظ ختم نبوت“
کے حوالے سے پروگرامز نشر کئے جائیں گے
7
ستمبر 1974ء کو پاکستان میں ریاستی سطح پر
قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا جس کی بنا پر ہر سال 7 ستمبر کو ملک بھر
میں ”یوم تحفظ ختم نبوت“ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دعوت اسلامی بھی اس دن کو نہایت
مذہبی عقیدت و احترام سے مناتی ہے۔
ہر
سال کی طرح اس سال بھی دعوت اسلامی 7
ستمبر 2022ء کو ”یوم تحفظ ختم نبوت“ منانے جارہی ہے۔ اسی مناسبت سے 7 ستمبر
2022ء بدھ کی صبح 10:00 بجے نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران عطاری مُدَّ
ظِلُّہُ العالی ”یوم تحفظ ختم نبوت“کے موضوع پر خصوصی
بیان فرمائیں گے جسے مدنی چینل پر براہ راست نشر کیا جائیگا۔اس پروگرام میں تمام
جامعۃ المدینہ کے اساتذۂ اور طلبہ کرام سے بھر پور انداز میں شرکت کرنے کی
درخواست ہے۔اس کے علاوہ رات 9:15 بجے مدنی چینل پر پروگرام بنام ”سب سے آخری
نبیﷺ“ منعقد کیا جائیگا جس میں شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی ، نگران شوریٰ حاجی مولانا محمد عمران
عطاری مُدَّ ظِلُّہُ العالی اور رکن شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطاری ختم
نبوت کے حوالے سے گفتگو فرمائیں گے۔