محمد فیصل عطّاری(درجہ اولیٰ جامعۃ المدینہ فیضان
فاروق اعظم سادھوکی لاہور،پاکستان)
اللہ پاک نے انسان کو تخلیق فرمایا ہے کہ وہ اللہ پاک کی
وحدانیت کا اقرار کرے اور اللہ اور اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے احکام کو مانے اور جو اللہ اور اس کے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم کے احکام کو بجالائے وہ ایمان والے ہیں اور اللہ پاک نے ایمان والوں کے لئے
قرآن کریم میں بے شمار بشارتیں نازل فرمائیں ہیں۔ جن میں سے 10 بشارتیں ملاحظہ فرمائیں۔
(1) اللہ پاک نے ایمان والوں سے جنت کا وعدہ فرمایا۔ اللہ پاک
نے قرآن کریم میں فرمایا : وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَا
نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَاۤ٘ -اُولٰٓىٕكَ اَصْحٰبُ الْجَنَّةِۚ-هُمْ
فِیْهَا خٰلِدُوْنَ(۴۲)ترجمۂ
کنزالایمان: اور وہ جو ایمان لائے اور طاقت بھر اچھے کام کیے ہم کسی پر طاقت سے زیادہ بوجھ
نہیں رکھتے وہ جنت والے ہیں انہیں اس میں ہمیشہ رہنا۔ (پ4،الاعراف :42)
(2)جو اللہ پاک کے سب رسولوں پر ایمان لائے، اللہ پاک نے اس کے
لئے بھی قرآن پاک میں خوشخبری سنائی ہے:وَ الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ وَ لَمْ یُفَرِّقُوْا بَیْنَ اَحَدٍ مِّنْهُمْ
اُولٰٓىٕكَ سَوْفَ یُؤْتِیْهِمْ اُجُوْرَهُمْؕ-وَ كَانَ اللّٰهُ غَفُوْرًا
رَّحِیْمًا۠(۱۵۲)ترجمۂ کنزالایمان : اور وہ جو اللہ اور اس کے سب رسولوں پر ایمان لائے اور ان میں سے کسی پر ایمان
میں فرق نہ کیا انہیں عنقریب اللہ ان کے ثواب دے گا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
(پ6،النسآء:152)
(3) ایک اور مقام پر اللہ پاک نے ارشاد فرمایا : وَ الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ
تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ ترجمۂ کنزالایمان:اور جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے
کچھ دیر جاتی ہے کہ ہم انہیں باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہیں ہمیشہ
ہمیشہ ان میں رہیں ۔(پ 5، النسآء: 122)(4) اور جو
اللہ اور اس کے رسول کا حکم مانے اللہ پاک نے اس کے لئے بھی خو شخبری سنائی ہے۔ وَ
مَنْ یُّطِعِ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ
یُدْخِلْهُ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا
الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاؕ-وَ ذٰلِكَ
الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۳) ترجمۂ کنزالایمان: اور جو حکم مانے
اللہ اور اللہ کے رسول کا اللہ اُسے باغوں میں لے جائے گا جن کے نیچی نہریں رواں
ہمیشہ اُن میں رہیں گے اور یہی ہے بڑی کامیابی۔(پ 4، النسآء: 13)
(5) اور ایک مقام پر ارشاد فرمایا: وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
سَنُدْخِلُهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ
اَبَدًاؕ-لَهُمْ فِیْهَاۤ اَزْوَاجٌ مُّطَهَّرَةٌ٘-وَّ نُدْخِلُهُمْ ظِلًّا
ظَلِیْلًا(۵۷) ترجمۂ کنزالایمان: اورجو لوگ ایمان لائے اور اچھے کام کیے عنقریب ہم انہیں
باغوں میں لے جائیں گے جن کے نیچے نہریں رواں ان میں ہمیشہ رہیں گے ان کے لیے وہاں
ستھری بیبیاں ہیں اور ہم انہیں وہاں داخل کریں گے جہاں سایہ ہی سایہ ہوگا۔(پ 5،النساء:57)(6) اور جو ایمان لائے اللہ
پاک اُن کے لئے فرماتا ہے: وَ اَمَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا
الصّٰلِحٰتِ فَیُوَفِّیْهِمْ اُجُوْرَهُمْؕ-وَ اللّٰهُ لَا یُحِبُّ الظّٰلِمِیْنَ(۵۷)ترجمۂ کنز الایمان: اور وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے اللہ ان کا نیگ(اجر) انہیں بھرپور دے
گا اور ظالم اللہ کو نہیں بھاتے۔ (پ3، آل عمرٰن: 57)
(7)ایک اور مقام پر اللہ پاک نے ارشاد فرمایا :یَسْتَبْشِرُوْنَ
بِنِعْمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَ فَضْلٍۙ-وَّ
اَنَّ اللّٰهَ لَا یُضِیْعُ اَجْرَ
الْمُؤْمِنِیْنَ(۱۷۱)ﮎترجمۂ کنز الایمان: خوشیاں مناتے ہیں اللہ کی نعمت اور فضل
کی اور یہ کہ اللہ ضائع نہیں کرتا اجر مسلمانوں کا ۔(پ4، آل عمرٰن: 171)(8)اور اللہ پاک نے
ایمان والوں سے وعدہ کیا ہے کہ وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا
الصّٰلِحٰتِۙ-لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ عَظِیْمٌ(۹)ترجمہ کنز الایمان
: ایمان والے نیکوکاروں سے اللہ کا وعدہ ہے کہ اُن کے لیے بخشش اور بڑا ثواب ہے۔(پ6،ا
لمائدۃ:9)
(9)اور جنہوں نے اللہ کی راہ میں جہاد کیا اُن کے لئے خوشخبری
ہے کہ۔اِنَّ الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا وَ الَّذِیْنَ هَاجَرُوْا وَ جٰهَدُوْا فِیْ سَبِیْلِ
اللّٰهِۙ-اُولٰٓىٕكَ یَرْجُوْنَ رَحْمَتَ اللّٰهِؕ-وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌ(۲۱۸)ترجمہ کنز الایمان: وہ جو ایمان لائے اور وہ جنہوں نے اللہ کے لیے اپنے گھر بار
چھوڑے اور اللہ کی راہ میں لڑے وہ رحمتِ الٰہی کے امیداور ہیں اور اللہ بخشنے والا
مہربان ہے۔(پ2، البقرة :218)(10)اور
اللہ پاک نے نماز قائم کرنے والوں کے لئے خوشخبری سنائی ہے۔اِنَّ الَّذِیْنَ
اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَ اٰتَوُا الزَّكٰوةَ
لَهُمْ اَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْۚ-وَ لَا خَوْفٌ عَلَیْهِمْ وَ لَا هُمْ
یَحْزَنُوْنَ(۲۷۷)ترجمۂ کنزالایمان : بے شک وہ جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے
اور نماز قائم کی اور زکٰوۃ دی اُن کا نیگ(اجروثواب) ان کے رب کے پاس ہے اور نہ
انہیں کچھ اندیشہ ہو نہ کچھ غم۔(پ 3، البقرۃ :277)