
دعوت
اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں ملتان
زون میں علاقائی دورےکاسلسلہ ہوا جس میں پاکستان
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے ملتان زون کی نیو ملتان کابینہ میں طاہر جمال
ایڈوکیٹ، حمید شیخ (فیکٹری
آنر) ، عامر صاحب اہل
ثروت کے گھر کی خواتین سے ملاقات کی اور انہیں دعوت اسلامی کی دینی وفلاحی خدمت سے
آگاہی دیتےہوئے آن لائن کورسز میں داخلہ لینےکی ترغیب دلائی۔اس کے علاوہ
انہیں دینی کاموں میں تعاون کرنے کا ذہن
دیا اور دعوت اسلامی کی فرض علوم پر مشتمل ایپ بھی انسٹال کروائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
.jpg)
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ تعلیم کے ذمہ داران نے
ایگری کلچر یونیورسٹی فیصل آباد میں مختلف ڈیپارٹمنٹ کا
وزٹ کیا جہاں پرنسپل اور لیکچرار سے ملاقات کی۔
اس موقع پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے قراٰنِ پاک
کی تعلیم شروع کر نے کے حوالے سےاہم نکات پر مشاورت کی،اس کے علاوہ یونیورسٹی میں 12
ربیع الاول کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سنتوں بھرے محفلِ میلاد کا انعقاد کرنےپر گفتگو کی گئی جس
پر وہاں موجود پرنسپل اور لیکچرار نے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم(دعوتِ
اسلامی)کی زیرِ نگرانی ذمہ داران
نے گورنمنٹ کامرس کالج خانیوال اور ایسپائر کالج خانیوال
کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پرنسپلز سے ملاقات کی۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی وفلاحی خدمات سےآگاہی دیتے ہوئے اداروں میں 12ربیع الاول کے سلسلےمیں دعوتِ اسلامی
کے تحت منعقد ہونے والے سنتوں بھرےاجتماعِ میلاد اور قراٰن ِپاک کی تعلیم دینے کے حوالے چند اہم نکات پر تبادلۂ خیال کیا۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم اور FGRF کی زیرِ
نگرانی گزشتہ دنوں مدنی مرکز فیضان ِمدینہ
ملتان میں تھیلیسیمیا کےمریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا
گیا ۔
اس موقع پر خدمتِ انسانیت کا درد رکھنے والے
عاشقان رسول نے اپنا بلڈ ڈونیٹ کیاجس میں کم وبیش69 بلڈ بیگز عطیہ کیے گئے ،اس
دوران کثیراسلامی بھائیوں نے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا وزٹ بھی کیا۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpg)
شعبہ تعلیم (دعوتِ اسلامی )کی زیرِ نگرانی پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ
اسلامی نے سندھ سیکریٹریٹ کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد
ندیم سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کےبارے میں بریفنگ دی۔
مزید ذمہ داران نے سندھ اسکولوں میں مدنی کورسز
کروانے نیز مدرسۃالمدینہ کے حوالے سے چند اہم نکات پرمیٹنگ کی،بعدازاں ایڈیشنل سیکرٹری
نےدعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو خوب سراہا،آخر میں انہیں مکتبۃالمدینہ کی کتابیں تحفے
میں پیش کی گئیں۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
.jpeg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کےشعبہ تعلیم کے تحت
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے سندھ ٹیکنالوجی ایجوکیشن بورڈ کا وزٹ کیا جہاں انہوں نے
چیئر مین سے ملاقات کرتے ہوئے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے
میں معلومات فراہم کیں۔
اس موقع پر ذمہ داران نے سندھ کے ٹیکنکل اداروں
میں مدنی کورسز کروانے کے حوالے سے اہم نکات پر گفتگوکی جس پر چیئر مین نے دعوتِ
اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار
کیا،بعدازاں انہیں امیرِ اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کے رسائل تحفے میں پیش کئے ۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت پچھلے دنوں
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نےکامونکی میں مختلف کالجز(ویبسٹر
کالج کامونکی ، اپیکس کالج کامونکی اور
گورنمنٹ کامرس کالج کامونکی)کا
دورہ کیا جہاں پرنسپلز سے ملاقات کا سلسلہ رہا۔
ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوتِ اسلامی
کی دینی وفلاحی خدمات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے 12ربیع الاول کے موقع پر منعقد
ہونے والےسنتوں بھرے اجتماعِ میلاد کے سلسلے میں گفتگو کی۔
الحمدللہ
عزوجل ذمہ داران کی کوششوں
سے ان تینوں کالجز میں سنتوں بھرا اجتماعِ میلاد منعقد کیا جائے گا،مقامی عاشقانِ
رسول سے اس اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے کی درخواست ہے۔(رپورٹ: شعبہ تعلیم، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
تحصیلدار سبی کے ریڈر ریونیو ڈیپارٹمنٹ قادر بخش
ہاڑا سے ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت

پچھلے دنوں ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے سبی میں
تحصیلدار سبی کے ریڈر ریونیو ڈیپارٹمنٹ قادر بخش ہاڑا سے
ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی۔
اس موقع پر ذمہ داران نےانہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے فاتحہ خوانی اورایصالِ ثواب کا سلسلہ کیا، اس
دوران قبائلی رہنما ملک مجیب دھپال سےبھی ملاقات کا سلسلہ رہا۔
قادر بخش ہاڑا نے ذمہ داران سے اظہار تشکر کرتے
ہوئے دعوتِ اسلامی کی خدمات کو خوب سراہا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)

دعوت اسلامی کے شعبہ FGRFکےزیرِ
اہتمام صحبت پور میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا جس میں صحبت پور کے ذمہ دار
عبدالرحمٰن عطاری نے نثار احمد عطاری اور ریجن ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے شخصیات
وقار عطاری کے ہمراہ مختلف شخصیات کو موبائل بس کا وزٹ کروایا۔
اس موقع پر انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات کے
حوالے سے بریفنگ دی گئی اور بلڈ ڈونیٹ کا سلسلہ بھی ہوا،اس دوران سماجی شخصیت سینئر
میڈیکل آفسر ڈاکٹر برکت علی دایو، ڈاکٹر عبدالحئی کھوسہ ، سینئر صحافی وصدر پریس کلب صحبت پور جمل بلوچ ، مقامی شخصیت محمد رفیق بلیدی اور ان کے بیٹے وبھتیجےسیکرٹری آف
بلوچستان گورنمنٹ سمیت دیگر مختلف شخصیات اور صحافی موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
 - Copy.jpeg)
دعوتِ اسلامی کے تحت گلشنِ اقبال کراچی میں
3اکتوبر2021ءبروزاتوارذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے عمر شریف کے انتقال پر ان کے ایصال
ثواب کے سلسلے میں قراٰن خوانی اور فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا جس میں مدسۃ المدینہ
کےطلبۂ کرام وقاری صاحبان نے شرکت کی۔
بعدازاں اسلامی بھائیوں نے بخشش اور مغفرت کی
دعا بھی کروائی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری
رکن شعبہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
12ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں
کے حوالے سےملاقاتوں کا سلسلہ
.jpg)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
تاجران کے ذمہ داران نے12ربیع الاول کے سنتوں بھرے اجتماع کی تیاریوں کے حوالے سے بشارت
رندھاوا، صدر صرافہ ایسوسی ایشن چوک اعظم،صدرکریانہ ایسوسی ایشن چوک اعظم،صدرانجمن
آڑھت ایسوسی ایشن چوک اعظم، غلہ منڈی چوک
اعظم آڑھتیوں، ڈسٹری بیوٹرز،انویسٹرز،رئیل اسٹیٹ اورپراپرٹی ایڈوائزرسمیت دیگرتاجران
سےملاقات کی۔
اس موقع پر رکنِ زون شعبہ رابطہ برائے تاجران غلام
یاسین عطاری نے انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی خدمات سے آگاہ کرتے ہوئے پورےشہرمیں
مدنی پرچم، 12ویں کےپینافلیکس اور بڑےہولڈنگ بوڈزپرپینافلیکس لگانےکے حوالے سےاہم نکات پر
گفتگو کی،اس دوران چوک اعظم ڈویژن تاجران ذمہ دارظفرعطاری بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ چوک اعظم میں شعبہ رابطہ
برائےتاجران (دعوتِ اسلامی)کےزیرِ اہتمام 12ربیع الاول کی شَب سنتوں بھرا اجتماعِ
میلاد خورشیداسٹیڈیم
میں منعقد کیا جائے گا۔(رپورٹ: غلام
یاسین عطاری رکن زون شعبہ رابطہ برائےتاجران لیہ زون ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
مدرسۃ المدینہ دوڑ میں عُرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ
اللہ علیہ کے حوالے سے سنتوں بھرا اجتماع
.jpg)
دعوتِ اسلامی کی زیرِ نگرانی نواب شاہ زون کی ڈویژن دوڑ میں قائم مدرسۃ المدینہ میں اعلیٰ حضرت
امام احمد رضا خان بریلوی رحمۃ اللہ
علیہ کے 103ویں سالانہ عرس ِمبارک کے موقع پر سنتوں بھرے
اجتماع کاانعقادہواجس میں مدرسۃالمدینہ
دوڑ کے طالبِ علم حافظ محمد کاشف عطاری نے تلاوتِ کلام پاک سے سنتوں بھرےاجتماع کا
آغاز کیا۔
اس کے علاوہ حافظ عبدالرحمٰن عطاری نے حمد ونعت
شریف جبکہ محمد احسن عطاری نے منقبت ِاعلیٰ حضرت پڑھنے کی سعادت حاصل کی،بعد ازاں
مدرسۃ المدینہ کے قاری محسن علی عطاری نے اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ
علیہ کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالتے
ہوئے آپ رحمۃ
اللہ علیہ کی دی گئی تعلیمات پر
عمل پیرا ہوکر زندگی گزارنےکا ذہن دیا۔اجتماع کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے
دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: قاری محمد
راشد عطاری ذمہ دار میڈیا ڈپارٹمنٹ نواب
شاہ کابینہ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)