دعوتِ
اسلامی کےتحت 5ستمبر 2022ء بروز پیر راولپنڈی میں پاکستان صوبہ گلگت کی دیامیر ڈویژن اور گلگت ڈویژن کے آن لائن مدنی مشورے ہوئے جن
میں صوبہ گلگت نگران ، دیامیر ڈویژن
،ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں سمیت معلمات
و مبلغات نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اور
ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا
تقابل کرتے ہوئے اضافے پر حوصلہ افزائی کی۔اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے، مبلغات اور دارالسنہ میں رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کے حوالے
سے اہداف دیئے۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کےتحت 6ستمبر 2022ء بروز منگل صوبہ گلگت بلتستان ڈویژن کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ گلگت نگران ، بلتستان ڈویژن ،ڈسٹرکٹ نگران اور معلمات و مبلغات نے شرکت کی ۔
دعوت
اسلامی FGRF
کے تحت بلوچستان کے سیلاب متاثرین میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، میڈیکل کیمپ
پر مختلف شخصیات نے وزٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈویژنل ڈائریکٹر ڈاکٹر میاں سرور ہاشمی، اے ڈی ایچ او ضلع سبی ڈاکٹر ذیشان
بشیر، اکاؤنٹ آفیسر ڈی سی آفس سبی عبدالصمد بنگلزئی نے میڈیکل کیمپ کا وزٹ کیا اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دعوت اسلامی FGRF
کی جانب سے سیلاب متاثرین میں امدادی کاموں اور فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہتے
ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭دوسری طرف سیلاب زدہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کے
حوالے سے ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی سے رابطہ ہوااور مشاورت کے بعد ان کی جانب سے نشاندہی
کرائے ہوئے گاؤں پر جہاں حاجت تھی وہاں پر میڈیکل کیمپ لگایا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر ڈاکٹرز کا شکریہ
ادا کیا اور دعوت اسلامی FGRF کی کاوشوں کو سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:
محمد وقار عطاری شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
بلدیہ
ٹاؤن نمبر 01شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت SHO
تھا نہ اتحاد ٹاون سید شفیق کے سوئم کے موقع پر ایصال ثواب اجتماع کا سلسلہ
ہوا اس موقع پر مدرسۃ المدینہ کے قاری صاحبان اور طلبہ نے قراٰن پاک کی تلاوت کی۔
بعدازاں
ذمہ دار اسلامی بھائی نے نیکی کی دعوت پیش
کرتے ہوئے شرکا کو فکر آخرت کا ذہن دیتے ہوئے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی جس پر حاضرین نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔آخر
میں مرحوم کو ایصال ثواب کرنے کے ساتھ ساتھ دعائے مغفرت کی گئی۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات ڈسڑکٹ کیماڑی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
کمشنر
کراچی، ڈی سی ویسٹ اور ایڈمینسٹر ڈی ایچ
او کا سیلاب متاثرین کیمپوں کا دورہ
کمشنر
کراچی اور ڈی سی ویسٹ اور ایڈمینسٹر ویسٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر شفیق، ڈائریکٹر صولڈوسیٹ
اوردیگر عملے نے 8 ستمبر2 202ء کو ویسٹ کے تمام سیلاب متاثرین کے کیمپوں کا دورہ کیا ۔
کیمپ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شخصیات کو کیمپ وزٹ کروایا اور اس دوران انہیں ملک وبیرون ہونے والی دعوت اسلامی کی خدمات پر بریفنگ دی نیز شعبہ
ایف جی آر ایف کی موجودہ ورکنگ کے بارے میں بھی معلومات
فراہم کیں۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سیالکوٹ
میں 1122 کے ریجنل آفیسر سید عابد کمال
اور دیگر اتھاڑٹی پرسن سے ملاقات
دعوتِ
اسلامی کے تحت گوجرانولہ ڈویژن شعبہ رابطہ
برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی
بھائیوں نے سیالکوٹ
میں 1122 کے ریجنل آفیسر سید عابد کمال،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد کمال،ایڈیشنل
ڈپٹی کمشنر افضال،اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ
محمد اسامہ، چیف آفیسر محمد زبیر وٹو، تحصیل کونسل شاہد وڑائچ سے
ملاقات کی اور دعوت اسلامی کے تحت ہونے والی سیلاب زدہ علاقوں کی امداد کے بارے
میں بتایا جس کو انہوں نے بہت سراہا۔(رپورٹ:
رابطہ برائے شخصیات گوجرانولہ ڈویژن، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 8 ستمبر2022ء کوشعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ، اسسٹنٹ
کمشنر رب نواز چدھڑ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد عبدالرؤف ، سیکیورٹی انچارج ڈی سی آفس میاں امتیاز احمد ڈی ایس پی، صدر حافظ آباد محمد اسلم رانا سے ملاقات کی ۔
اس
موقع پر دعوت اسلامی کی دینی اور فلاحی خدمات کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ساتھ ساتھ
انہیں فیضان مدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز وزٹ کی دعوت دی گئی اور شجرکاری مہم کے حوالے سے
بریف کیا گیا۔ علاوہ ازیں ذمہ دار اسلامی بھائی نے ان سے سیلاب زدگان کے کیمپس کے لئے NOC
وصول کیا ۔ (رپورٹ:
محمد مدثر عطاری شان حسنین عطاری شعبہ
رابطہ حافظ آباد/سرگودھا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
8
ستمبر 2022ء کو کراچی سٹی ذمہ دار شعبہ
رابطہ برائے شخصیات حاجی یعقوب عطاری کا ڈسٹرکٹ کورنگی کا جدول ہوا جہاں انہوں نے ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی، ایڈیشنل ڈپٹی
کمشنر کورنگی نواز کلہوڑ، اسسٹنٹ کمشنر کورنگی فاروق سومرو، مختیار کارہیڈ کوارٹر
ممتاز چنا اور اسٹاف آفیسر امجد واہگو سے ملاقات کی۔
دوران ملاقات یعقوب عطاری نے افسران کو دعوت اسلامی بالخصوص شعبہ FGRF کی سماجی خدمات پر انہیں اپڈیٹ فراہم کی جس پر ڈپٹی کمشنر و اسسٹنٹ کمشنر نے شعبہ ایف جی آر ایف اور دعوت اسلامی کی دینی و فلاحی
کاموں کو سراہتے ہوئے مدنی چینل کو اس حوالے سے تاثرات پیش کئے۔ (رپورٹ:
غلام محبوب عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ لائیو
اسٹاک ریلیف کی جانب سے کلیان بند نیشنل ھائی وے خیبر سٹی، مٹیاری
ڈسٹرکٹ میں جانوروں کا ریلیف کیمپ لگا یا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق کیمپ پر ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر ریاض احمد
لغاری، رینجرز DSR
اختر ، پولٹری پراڈکشن ڈپٹی ڈائریکٹر اور FAO فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن سمیت میڈیا
نمائندگان نے دورہ کیا۔
اس موقع پر تحصیل مٹیاری نگران دعوت اسلامی غلام نبی عطاری، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری اور دیگر وٹنری ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔ کیمپ میں موجود
شخصیات نے میڈیا نمائندوں کو دعوت اسلامی کی کاوشو کے بارے میں اچھےتاثرات میں بریفنگ
دی ۔(رپورٹ:
ڈاکٹر امید علی ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر
پتوکی کی مین مارکیٹ میں قائم ایک دکان میں
شعبہ کفن دفن دعوتِ اسلامی کے تحت 9 ستمبر
2022ء بروز جمعہ تدفین کورس ہوا جس میں مقامی تاجران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ کفن دفن محمد دانش تفسیر
عطاری نے دورانِ کورس اسلامی بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے تدفین کا طریقہ،تلقین اور
دعا سکھائی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار
نے اسلامی بھائیوں کو دعوتِ اسلامی کی موبائل ایپلیکیشن Muslims Funeral کا تعارف پیش
کیا اور اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کی ترغیب دلائی۔
بعدازاں ڈسٹرکٹ ذمہ دار
نے دعوت اسلامی کےشعبے مکتبۃالمدینہ سے
شائع ہونے والا رسالے ”تجہیز و تکفین کا طریقہ“ اور”میت کے غسل و کفن
کا طریقہ“ کا تعارف پیش کرتے ہوئے
انہیں پڑھنے کا ذہن دیا جس پر وہاں موجود تاجران نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے تاثرات پیش
کئے۔(رپورٹ:علی
ریاض عطاری تحصیل ذمہ دار سیکورٹی ڈیپارٹمنٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر
خانیوال میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام
ہونے والے امامت کورس کے طلبۂ کرام کے لئے 9 ستمبر 2022ء بروز جمعہ سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا۔
اس حلقے میں شعبہ امامت
کورس کے نگران مولانا حافظ شفقت اللہ عطاری مدنی نے طلبۂ
کرام کی تربیت کرتے ہوئے انہیں امامت کورس کی اہمیت و افادیت بیان کی۔
نگرانِ شعبہ نے اپنے
روز مرہ کاموں کو منظم کرنے کے لئے شیڈول بنانے کا ذہن دیا جس پر طلبۂ کرام نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد عابد عطاری مدنی معاون رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری
مدنی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شہر میانی سرگودھا میں
قائم جامع مسجد باواہ چنگی شاہ میں ہفتہ
وارسنتوں بھرا اجتماع
دنیا بھر کے عاشقانِ رسول
کی تربیت کرنے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ہفتے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
کیا جاتا ہے جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی سنتوں
بھرا بیان کرتے ہیں۔
اسی سلسلے میں پچھلے دنوں
ضلع سرگودھا کے شہر میانی میں قائم جامع مسجد باواہ چنگی شاہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا
گیا جس میں کثیر عاشقانِ رسول کی شرکت رہی۔
اجتماعِ پاک کی ابتداء
قراٰنِ پاک کی تلاوت سے ہوئی جبکہ مبلغِ دعوتِ اسلامی نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں
نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ”ہم بدلتے کیوں نہیں“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی اور انہیں اسلامی
تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
4K چورنگی سرجانی ٹاؤن کراچی کے امدادی کیمپ میں رکنِ شوریٰ حاجی امین کی آمد
پچھلے دنوں سیلاب زدگان
اور پریشان حال مسلمانوں کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت 4K چورنگی سرجانی ٹاؤن کراچی میں لگے ہوئے امدادی کیمپ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی محمد امین عطاری کی دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آمد ہوئی۔
اس موقع پر رکنِ شوریٰ
نےامدادی کیمپ کے انتظامات اور عاشقانِ رسول کی جانب سے جمع ہونے والے سامان کا
جائزہ لیا نیز امدادی کیمپ میں موجود اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں اور دعاؤں سے
نوازا۔ (کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami