فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021 ء بروز منگل فیضان مدینہ گجرات نگران مجلس (فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز) مدثر مدنی  اور ریجن ذمہ داران اسلامی بھائیوں کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے نگران یونس عطاری اور ریجن ذمہ داران علی حسن مدنی یاسر حسین مدنی اور عارف مدنی نے شرکت کی۔

مشورے میں شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی گرلز میں جدت لانے کے لیے اسکائپ کی جگہ ٹیمز سافٹ ویئر پر کلاسز کا نظام منتقل کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی نئے نظام پر منتقل ہونے میں جن مسائل کا سامنا ہو سکتا ہے ان کے حل کے لیے گفتگو ہوئی ۔(رپورٹ:مبارک علی عطاری، رکن مجلس تعلیمی امور پاک سطح)

شعبہ معاونت برائے اسلامی بہنیں کے زیر اہتمام 18اپریل 2021 ء بروز اتوار نادرن بائی پاس ، ملتان زون، ملتان کابینہ میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں رکن کابینہ نے شرکت کی۔

رکن زون معاونت برائے اسلامی بہنیں ابوسعدغلام الیاس عطاری نے کارکردگی، رمضان عطیات، جدول پر مدنی پھول دیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دئیے۔(رپورٹ: ابوسعدغلام الیاس عطاری رکن زون معاونت برائے اسلامی بہنیں )


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بلوچستان  میں مدنی عطیات کے حوالے سے مختلف شخصیات معروف قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر اصغر خان مری ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر غلام قادر ، سابق یو سی ناظم محمد اسماعیل جاموٹ، سابق تحصیلدار ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر ڈیرہ مراد جمالی ملک عبدالغفار سیلاچی اور وڈیرہ دیدار سیلاچی و دیگر سے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے شخصیات کو دعوتِ اسلامی کا تعار ف کرواتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات سے آگاہ کیا تعلیمی میدان میں مدرسۃ المدینہ، جامعۃ المدینہ اور دار المدینہ کی خدمات بیان کیں وہیں عصر حاضر میں مدنی چینل، سوشل میڈیا اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کی خدمات سے بھی آگاہ کیا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 20 اپریل 2021ء کو صوبہ سندھ ، کراچی ریجن شعبہ رابطہ برائے شخصیات  اور شعبہ دار المدینہ کے ذمہ داران نے سندھ سیکرٹریٹ میں ڈاکٹر منسوب صدیقی ڈی جی پرائیویٹ اسکولز،شمس الدین شیخ ایڈیشنل سیکرٹری ، پیار علی لاکھو ایڈیشنل سیکرٹری ان لاء اور دیگر اسٹاف و ممبران سے ملاقات کی۔

مبلغ دعوتِ اسلامی نے ملاقات میں شخصیات کو دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے حوالے سے معلومات دیں۔ شخصیات کو ماہنامہ فیضان مدینہ تحفۃ پیش کرتے ہوئے دار المدینہ وزٹ کی دعوت دی۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ریجن)


شخصیات افطار اجتماع

Fri, 23 Apr , 2021
4 years ago

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بھیرہ شریف  ڈویژن سرگودھا میں شخصیات افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ شریف محمد غلام مرتضیٰ ہاشمی، صدر انجمن تاجران بھیرہ و اہم سیاسی شخصیت رانا محمد بلال، اہم سیاسی شخصیت میاں عبدالمنان احمد پراچہ، سیاسی شخصیت مہر محمد اسلم نے شرکت کی۔

رکن شوریٰ و ریجن نگران حاجی رفیع عطاری شخصیات افطار اجتماع میں سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی پھول دئیے اور شرکا کو ذہن دیا کہ اپنے عطیات، صدقات دعوتِ اسلامی کو دیں جس پر شخصیات نے اپنی زکوٰۃ دعوت اسلامی کو پیش کرنے کی نیت بھی کی۔ اس موقع پر شخصیات نے رکن شوریٰ سے ملاقات کی سعادت بھی حاصل کی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات، تحصیل بھیرہ )


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں مدنی عطیات کے حوالے سے مارکیٹ میں جدول کا سلسلہ ہوا جس میں ریجن ذمہ دار بلوچستان شعبہ رابطہ برائے شخصیات وقار احمد عطاری نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی اور مدنی عطیات کا ذہن دیا نیز نگران کابینہ نے تمام ذمہ داران کا مدنی عطیات کے حوالے سے مدنی مشورہ کیا۔

دوسری جانب قبائلی سیاسی و سماجی شخصیت میر حاجی سرور رند کے بھائی شہید سابق تحصیلدار کی برسی کے موقع پر افطار پارٹی کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف سیاسی و سماجی قبائلی شخصیات سے ملاقات بھی کی ۔

اسی موقعے پر تراویح کے بعد نگران کابینہ کے ہمراہ معروف قبائلی شخصیت گورنمنٹ کنٹریکٹر میر محمد انور بھٹو سے ملاقات کی، مدنی عطیات کا ذہن دیا ،شعبہ جات کا مختصراً تعارف پیش کیا اور ماہ رمضان المبارک میں مدنی چینل کے اسپیشل سیگمنٹ دیکھنے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات بلوچستان ریجن)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں حیدر آباد پریس کلب میں نماز تراویح کے بعد محفل نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں سنیئر صحافیوں سمیت ڈی سی حیدر آباد اور ایس ایس پی حید آباد نے شرکت کی۔

نگران کابینہ حاجی دانش عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کیا نیز فیضان آن لائن اکیڈمی کے بارے میں معلومات دیں اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت خدمات دعوتِ اسلامی سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر شرکا کو فیضان آن لائن اکیڈمی کے وزٹ اور افطار کی دعوت دی گئی۔


شعبہ ائمہ مساجد  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 17 اپریل2021 ء بروز ہفتہ کراچی ریجن ، ساؤتھ سینٹرل زون، فیضان مدینہ کابینہ عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ سنتوں بھرے بیان کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ نگران پاکستان، ریجن ذمہ دار ، ناظم اعلی ائمہ مساجد ، ائمہ کرام اور نگران کابینہ اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی عقیل مدنی و نگران مجلس مولانا فیضان مدنی نے نگران کابینہ بن قاسم ‘‘شفیق عطاری اور اس کابینہ میں شعبہ ائمہ مساجد کے ناظم اعلی’’ثناء اللہ عطاری‘‘کے ہمراہ جامع مسجد عثمانیہ شاہ لطیف ٹاؤن میں ائمہ کرام کے درمیان بیان کا سلسلہ فرمایا ۔

بعد نماز ِعصر جامع مسجد فیضانِ بخاری کراچی میں بیان کا سلسلہ ہوابیان کے بعدایک شخصیت کے گھرافطار اجتماع کا سلسلہ ہوا۔ نماز تراویح کی ادائیگی کے بعد پھر ایک شخصیت کے گھر پر ملاقات اور مدنی حلقہ لگایا گیا۔

رکن شوری نےمدنی حلقوں اور شخصیات سے ملاقات میں تربیت کرتے ہوئےماہ رمضان المبارک میں فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ راہ خدا میں خرچ کرنے اور اپنی زکوۃو عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا۔ (رپورٹ:محمدعابد عطاری مدنی)

شعبہ رابطہ برائے شخصیات  دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نے لاہور ریجن، خیبر پختونخواہ کے ڈویژن بنوں میں ڈی ایس پی غازی مرجان صاحب ضلع ٹانک اور ایس ایچ او فہیم ممتاز صاحب سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے 12 دینی کاموں کے حوالے سے مختصر بریفنگ دی۔ دینی اور دنیاوی شعبوں میں دعوتِ اسلامی کی خدمات سے آگاہ کیا۔(رپورٹ: شیر اعظم عطاری ،شعبہ رابطہ برائے شخصیات )

Under the supervision of Dawat-e-Islami, Sunnah-inspiring Ijtima’at were conducted in West Midlands and Black Country Kabinahs (Birmingham Region, UK) in the last week via Skype. 951 Islamic sisters had the privilege of attending these spiritual Ijtima’at.

The female preachers of Dawat-e-Islami delivered Sunnah-inspiring Bayans and gave the attendees (Islamic sisters) the crucial points on the blessing, importance and worship of Ramadan. Moreover, she provided them the information about the religious activities of Dawat-e-Islami and motivated them to keep associated with the religious environment of Dawat-e-Islami, attend the weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ and take part in the religious activities.


Under the supervision of Madrasa-tul-Madina Baalighaat, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters (Madrasa-tul-Madina Baalighaat) was conducted in Manchester Region, UK in previous days. Kabinah responsible Islamic sisters (Madrasa-tul-Madina Baalighaat) had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

Region responsible Islamic sisters (Majlis Islah-e-A’maal) analysed the Kaarkardagi (performance) of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and gave them the mindset of giving the donations to Dawat-e-Islami. Furthermore, she assigned the Ahdaaf (targets) of improving the religious activities of the Majlis.


Under the supervision of Majlis Islah-e-A’maal, a Madani Mashwarah of responsible Islamic sisters (Majlis Islah-e-A’maal) was conducted in Manchester Region, UK in previous days. Kabinah responsible Islamic sisters (Majlis Islah-e-A’maal) had the privilege of attending this spiritual Mashwarah.

Region responsible Islamic sisters (Majlis Islah-e-A’maal) analysed the Kaarkardagi (performance) of the attendees (Islamic sisters), did their Tarbiyyah and discussed on improving the performance of the weekly Madani Muzakirah. Furthermore, she set the Ahdaaf (targets) of conducting the Islah-A’maal Ijtima’at and improving the religious activities of the Majlis.