فیضان مدینہ
جوہر ٹاؤن لاہور میں لیدر انڈسٹری پاکستان کے تاجرا ن کے لئے افطار اجتماع کا اہتما م
لوگوں کی
اصلاح و تربیت کے لئے دعوت اسلامی ہر
فورم پر اجتماع ذکرو نعت کا اہتمام کرتی رہتی ہے اسی ضمن میں 18 اپریل 2022 ء بروز
پیر فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں لیدر
انڈسٹری پاکستان کے تاجرا ن کے لئے افطار
اجتماع کا اہتما م کیا گیا جس میں انڈسٹری
کے تاجران و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اجتماع پاک
میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں تاجر برادران کو
تجارت کے احکام کے بارے میں بتاتے ہوئے زکوۃ و صدقات دینے کے حوالے سے ذہن دیا ۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
واہ کینٹ میں شخصیت
کے گھر پر رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری نے سیکھنے سکھانے کا مدنی حلقہ
14
اپریل 2022 ء بروز جمعرات مرکزی مجلس شوری
کے رکن و نگران مجلس ائمہ مساجد ابو خلیل حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے پنجاب کے
شہر واہ کینٹ میں بعد سحری شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا ۔
رکن شوری نے صاحب
خانہ کو راہِ خدا میں خرچ کرنے کے لئے مسجد تعمیر کروانے کی ترغیب دی اور فیضان
مدینہ کراچی وزٹ کرنے کی دعوت پیش کرتے ہوئے دعائے خیر کروائی۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
دعوت
اسلامی کے تحت 18 اپریل 2022ء بروز پیر کو سرگودھا ڈویژن فیضان مدینہ علی ٹاؤن میں ایک ماہ کےاعتکاف کے شرکا میں تربیت کا
سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے
شعبہ تعلیم کا تعارف اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز ا پلیکیشن کا تعارف پیش کیا، مدنی
عطیات کی ترغیب دلائی ۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
سکھر
ڈویژن میں ہونے والے ایک ماہ کےاعتکاف کے اسلامی بھائیوں میں تربیتی سیشن
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے تحت سکھر ڈویژن میں ہونے والے ایک ماہ کےاعتکاف کے اسلامی بھائیوں میں تربیتی سیشن کا انعقاد ہواجس میں مبلغ دعوت اسلامی نے اسلامی بھائیوں کو شعبہ تعلیم کا تعارف اور دعوت اسلامی کی ڈیجیٹل سروسز ایپلیکیشن کےحوالے سےآگاہی دی نیز مدنی عطیات کی ترغیب بھی دلائی۔ (رپورٹ:شعبہ تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
دعوتِ
اسلامی کے تحت 17اپریل 2022ء بروز اتوار راولپنڈی سرکاری ڈویژن کی کینٹ کابینہ کی ڈھوک سیداں
ڈویژن میں سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا
سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران
مجلس پاکستان اسلامی بہن نے ’’ ذوق
تلاوت ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع میں باقاعدگی سے آنے کی دعوت دی نیز مدنی مذکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔
بروز
ہفتہ اسلام آباد سٹی کی زون 2 کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا
انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت 16اپریل 2022ء بروز ہفتہ اسلام آباد سٹی کی زون 2 کی جملہ ذمہ داراسلامی بہنوں کے مدنی مشورے کا
انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان نگران اسلامی بہن نے ذمہ داران کی افرادی قوت
بڑھانے، سالانہ ڈونیشن کے اہداف مکمل کرنے
اور دیگر دینی کاموں کے حوالےسے تربیت کی
۔
٭علاوہ
ازیں دعوتِ اسلامی کے تحت 17اپریل
2022ء بروز اتوار پاکستان مجلس مشاورت
نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی سرکاری ڈویژن کی کینٹ کابینہ کی جملہ ذمہ
داراسلامی بہنوں کامدنی مشورہ لیا ۔
فیضان
ویک اینڈ اسکولنگ سسٹم سے متعلق بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا سلسلہ
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام فیضان ویک اینڈ اسکولنگ سسٹم سے متعلق دارالمدینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورےکا سلسلہ ہوا اس موقع پر نگران
عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی
بہن نے تعلیمی معیار کو مضبوط کرنے، نئے مقامات پر برانچز کا مزید آغاز کرنے اورسسٹم کو بہتر کرنے کے متعلق نکات بتائے جس پر اسلامی بہنوں
نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا ۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام نگران عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈرگ روڈ کی چند شخصیات
خواتین سے ملاقات کی اور انہیں ملک و
بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی خدمات پر مشتمل پروجیکٹ کے
بارے میں آگاہی دیتے ہوئے ڈونیشن جمع کروانے کی ترغیب دلائی۔
اس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع
کروائے۔ مزید عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے فیضان نماز کورس کرنے کا بھی ذہن دیا جس پر انہوں نے شوّال میں ہونے والے فیضان نماز
کورس کرنے کے لئے نیتیں پیش کیں۔
اس سال
2022ء میں بھی حج کا ارادہ رکھتا ہوں، امیرِ اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری
دعوتِ
اسلامی کے بانی و امیر حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے گزشتہ رات
مدنی مذاکرے میں فرمایا کہ میں اس سال 2022ء میں حج کا ارادہ رکھتا ہوں۔ آپ سب
دعا فرمائیں کہ اسباب میسر ہوں اور میں اپنے آقا کے مدینے کی گلیوں میں پہنچ جاؤں۔
تفصیلات
کے مطابق گزشتہ رات ہونے والے مدنی مذاکرے میں کراچی سے ایک کالر محمد حارث عطاری نے امیرِ اہلِ سنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ سے سوال کیا کہ ہمیں سننے میں آیا ہے ، آپ رمضان
میں عمرے کی ادائیگی کے لئے جارہے ہیں،
کیا یہ درست خبر ہے؟
مذکورہ
سوال کےجواب میں امیرِ اہل سنت کا کہنا تھا کہ میں سالوں سے یہ بیان کرتا چلا آرہا
ہوں کہ رمضان میں مکے مدینے جانے کا یقیناً ہر عاشقِ رسول کو ذوق اور شوق ہوتا ہے،
ظاہر ہے خواہش تو میری بھی ہوتی ہے مگررمضان میں مدنی مذاکروں کا سلسلہ ہوتا ہے،
میں اگر یہاں فیضانِ مدینہ چھوڑ کر عمرے پر چلا جاوں تو مجھے یقیناً عمرے وغیرہ کا
ثواب تو ملے گا، مزہ بھی آئے گا مگر وہ ثواب صرف میری حد تک ہوگا، جبکہ سینکڑوں
عاشقانِ رسول مدنی مذاکرے میں ملک کے طو ل و عرض سے بلکہ بیرونِ ملک سے بھی فیضانِ
مدینہ کراچی میں ایک ماہ کا اعتکاف کرنے صرف اس لئے آتے ہیں کہ یہاں الیاس قادری
ہوتا ہے اور مدنی مذاکرے ہوتے ہیں۔
اب اگر میں چلا جاؤں گا تو یہ سب یہاں نہیں آئیں گے،
اپنی ٹکٹیں کینسل کروادیں گے۔مدینے جاکر میں اکیلا نیکیاں کماؤں گا جبکہ یہاں رہوں گا تو الحمدللہ سینکڑوں عاشقانِ رسول نیکیاں
کماسکیں گے،انہیں نیکی کی دعوت سے نمازی پرہیزگار بنایا جاسکتا ہے،اب آپ بتائیں کہ
زیادہ فائدہ کس میں ہے؟ مدینے جاکرمیرے
اکیلے نیکی کمانے میں یا یہاں رہ کر سینکڑوں عاشقانِ رسول کے نیکیاں کمانے اور
انہیں نیکی کی دعوت دینے میں؟، یہ ہر ذی شعور خود سمجھ سکتا ہے۔ اس لئے میرا یہ
بہت پرانا ذہن ہے کہ میں یہاں فیضانِ مدینہ کراچی پاکستان میں رہ دینی کام کروں کہ رمضان
میں اس کا موقع زیادہ ہوتا ہے ۔
البتہ
اس سال 2022ء کو ایک بار پھر حج پر جانے کی نیت کی ہے اور ارادہ کیا ہے ، آپ سب دعا فرمائیں کہ اللہ
پاک مجھے اسباب عطا فرمادے، صحت و عافیت
ہو تو ان شاء اللہ حج پر حاضرہوں گا۔ اللہ بلانے پر قادر ہے، اللہ چاہے تو ایسے
اسباب مہیا کردے کہ میں مکے کی گلیوں میں پہنچ جاؤں ، مدینے کی گلیوں میں پہنچ جاؤں،
میدانِ عرفات، مزدلفہ اور منیٰ شریف کی جیتے جی ایک بار پھر بہاریں دیکھ لوں۔
9 اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
نعمت
الہی کا شکریہ ادا کرنے اور رمضان المبارک کی گھڑیوں کو عبادتوں میں گزرنے کے لئے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 9اپریل 2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا
جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان
رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: کیا بچو ں کی کنیت رکھنا بھی ضروری ہے؟
جواب :ضروری تو
بڑوں کو بھی نہیں ،البتہ کنیت رکھنا سُنّت ہے ،بچوں کی کنیت رکھنا بھی دُرست ہے۔
سوال: دعوتِ
اسلامی کے بننے سے پہلے آپ ماہِ رمضان
کیسے گزارتے تھے ؟
جواب: دعوتِ
اسلامی کے بننے سے پہلے مدنی مذاکروں اوراجتماع کا سلسلہ تو نہیں تھا،لیکن
الحمدللہ! روزے رکھتاتھا،نمازِتراویح پڑھتاتھا، بہارِشریعت کا درس بھی دیتاتھا
،کبھی کبھی مختلف مقامات پربیان کرنے بھی چلاجاتاتھا،مسجدمیں امامت کرتاتھا ،جمعہ
میں بیان کرتاتھا ،ایک انجمن بنا رکھی تھی ،اس کے تحت ایک مدرسہ بھی تھا،انجمن کے لیے چندہ کرنے بھی جاتاتھا ۔
سوال: کیا نبی ِپاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر نمازِتہجدبھی فرض تھی ؟
جواب: جی ہاں ۔
سوال:افطارکی دعاکیا ہے؟
جواب:سننِ ابوداؤدمیں یہ دعاہے : اَللّٰهُمَّ لَکَ صُمْتُ
وَعَلَی رِزْقِکَ اَفْطَرْتُ ۔ ( سنن ابو داؤد، 1/322)۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی
مذاکرے کے مدنی پھول
سوال:ضروری شرعی علم کیسے حاصل ہو؟
جواب: دعوتِ اسلامی کے دِینی ماحول سے وابستہ ہوجائیں
،ہفتہ واراجتماع میں پابندی سے شرکت کریں
،مکتبۃ المدینہ نے فرض علم پر مشتمل کئی کتابیں شائع کی ہیں ،اِنہیں خریدکر مطالعہ
کریں ،دعوت اسلامی کےشعبے فیضان آن لائن اکیڈمی سے مختلف
آن لائن کورسز کرلیں ۔شعبہ مدنی کورسز
کے ذریعے 7 دن کا فیضانِ نمازکورس کرلیں۔
واضح رہے کہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے ذریعے اسلامی بھائیوں کو 30 اور اسلامی بہنوں کو
28 مختلف کورسز کروائے جاتے ہیں۔
کورس کے بارے میں معلومات حاصل
کرنے اور داخلہ لینے کے لئے اس نمبر پر رابطہ کریں:
0313-9292992
سوال:علمِ نافع سے کیا
مرادہے ؟
جواب : علمِ نافع سے مراد
نفع بخش علم ہے جیسے دِینی علم ہے ،اس کے ذریعے حلال حرام ،عقائد،گنا ہ وثواب
وغیرہ معاملات کی رہنمائی ہوتی ہے ، قبروآخرت میں کام آنے والا علم شرعی علم ہے ،اگرعالم نہیں بن
سکتے تو ہرمسلمان کو اپنی ضروریات کے مطابق فرض شرعی علوم حاصل کرنے چاہئیں ،یادرہے!
فرض علوم حاصل کرنا ضروری ہیں۔
سوال: جھوٹ کسے کہتے
ہیں ؟
جواب: خلافِ واقع بات جھوٹ
ہے یعنی جوکام نہیں ہوا،اس کے بارےمیں کہنا کہ یہ کام ہواہے،جھوٹ کہلاتاہے ۔
سوال:کیا ماہِ رمضان میں
مرنے کی بھی کوئی فضیلت ہے؟
جواب:جی ہاں !فرمان
ِمصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) :جس کا روزےکی حالت میں اِنتقال
ہوا، اللہ پاک اُسکو قِیامت تک کے روزوں کا ثواب عطا فرماتا ہے۔ (الفردوس
بماثورالخطاب ، 3/504،حدیث5557) محدثین کا قول ہے :جومؤمن اس
مہینے (رمضان المبارک)میں مرتاہے وہ سیدھا
جنت میں جاتاہے گویا اس کے لیے دوزخ کا دروازہ بند ہے۔(فیضان سنت ،1/904)
سوال : آپ نے کتابیں لکھنا کب سے شروع کیں؟
جواب: میں نے دعوتِ اسلامی کے آغاز سے کئی سال پہلے رسالہ ’’تذکرۂ امام احمدرضا‘‘تیارکرکے شائع کروایا تھا ،80روپے میں ایک
ہزارشائع ہوئے تھے، میں اسےبانٹنے کے لیے 10روپے میں ایک سو(100) بیچتا تھا تاکہ یہ عام ہو،بعدمیں یہ رسالہ ترمیم کےبعد شائع ہواہے۔
سوال: کیاسحری وافطاری کا حساب نہیں ہوگا؟
جواب:جی ہاں!فرمان ِمصطفی (صلی اللہ علیہ والہ وسلم ):3 آدمیوں کے کھانے
کا حساب نہیں ہوگا بشرطیکہ ان کا کھانا حلال ہو۔ روزہ دار کا، سحری کرنے
والے کااورمجاہد (جہاد کرنے والے )کا۔ (معجم الکبیر، 11/359، رقم: 12012)
سوال: پیٹ بھرکرکھاناکیسا؟
جواب :زیادہ کھانا سُنّت نہیں، پیارے آقا،مکی مدنی
مصطفےٰ صلی اللہ علیہ والہ وسلم دن میں صرف ایک مرتبہ کھا ناتناول فرماتے تھے۔ کنزالعمال
میں ہے کہ رحمتِ عالم،نورِ مجسم صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب صبح کھاناکھالیتے تو شام کو نہ کھاتے اوراگرشام کو
تناول فرمالیتے تو صبح نہ کھاتے ۔ (کنزالعمال ،7/39،رقم18173)
حدیث پاک کے مطابق پیٹ کے 3 حصے کرنے چاہئیں ، ایک حصہ کھانے،ایک حصہ پانی اورایک
حصہ سانس کے لیے مختص کیاجائے ۔
فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ
وسلم) :آدمی اپنے پیٹ سے
زیادہ بُرابرتن نہیں بھرتا،انسان کے لیے چندلقمے کافی ہیں ،جو اس کی پیٹھ کوسیدھا
رکھیں ،اگرایسانہ کرسکے تو تِہائی (3/1)کھانے کے لیے ،تہائی پانی کے لیے اورایک تِہائی سانس کے لیے ہو۔ (ابن ماجہ ،4/48،رقم، 3349 )،اس حدیث پاک پرعمل کیاجائے تو ڈاکٹرکی ضرورت نہ پڑے ،دوائی(Medicine)نہ کھا نی پڑے۔
سوال : جھوٹ اوربہانے میں کیا فرق ہے؟
جواب: جھوٹ تو واقع کے
خلاف بات کوکہتے ہیں اوربہانہ ٹالنے کے لیے ہوتاہے ،کسی کام کو نہ کرنے یا ٹالنے کے لیےہوتاہے، یہ سچابھی ہوتاہے
اورجھوٹابھی۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ ”
رمضان کی شان “ پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دامت براکاتہم
العالیہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یارب المصطفٰے! جو کوئی
17 صفحات کا رسالہ ”رمضان
کی شان“ پڑھ یا سُن لے، اُسے ماہِ رمضان کا قدردان بنا اور ساری زندگی گناہوں سے بچ
کر نیکیوں میں گزارنے کی توفیق عطا فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ خاتم النَّبیّن صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم ۔
8 اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
رمضان
المبارک کی سعاتوں کو عبادتوں میں گزارنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 8 اپریل
2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان
رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: خودکو
حقیراورسامنے والے کونیکوکارکس طرح سمجھا
جاسکتاہے جبکہ سامنے والا نمازبھی نہیں پڑھتا؟
جواب :خود کوگنہگارسمجھنا تو بزرگانِ دین کاطریقہ ہے کہ گناہوں سے بچ کررہنے کے باوجود
وہ اپنے آپ کو گنہگارسمجھتے تھے جبکہ ہم اپنے آپ کو جانتے ہیں کہ ہم واقعی
گنہگارہیں،اللہ پاک کی خفیہ تدبیرسے ڈرتے رہنا چاہئے ،سامنے والااگر نمازہی نہیں
پڑھتاتو اسے نیکو کارتو نہیں کہہ سکتے لیکن اللہ پاک کی بارگاہ میں کون مقبول ہے
؟یہ ہمیں معلوم نہیں ،یہ ذہن رکھنا چاہئے کہ ہوسکتاہے کہ اسے توبہ نصیب ہوجائے
اوروہ اللہ پاک کے ہاں مقبول ہوجائے ۔
سوال : صحیفہ
کسے کہتے ہیں ؟
جواب: اللہ پاک نے قرآن ِمجید،تورات ،انجیل اورزبور آسمانی کتابیں نازل فرمائیں ،ان کے علاوہ دیگر انبیائےکرام پر کچھ کچھ صفحے اور رسائل بھی نازل ہوئے،انہیں صحیفے کہاجاتاہے ۔
سوال: کینسر کاروحانی علاج
بتادیجئے ؟
جواب:7 دن تک روزانہ باوضو َیارقِیبُ 100بار(اول وآخر11مرتبہ درودپاک)پڑھ کرکینسرکے مریض پر دم کیجئے ۔
سوال: کیا دم ہوئے پانی کا بھی ادب کرنا چاہئے ؟
جواب:جی ہاں ۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی
مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: روحانیت کیا ہے ،یہ کیسے حاصل ہو؟
جواب: عموماً عوام روحانیت اسے کہتے ہیں کہ کسی کام کوکریں
یا کسی بزرگ کے پاس جائیں تو دل لگارہے
،دل نرم ہو،قلب کوفرحت وراحت ملے ،بوریت نہ ہومگربعض اوقات رانگ نمبر(Wrong Number)بھی لگتے ہیں مثلاً
بظاہر کو ئی بزرگ ہے مگراس کا عقیدہ درست نہ ہوتووہاں ایسی کیفیات ملیں تو یہ
روحانیت نہیں ہے ،سب سے پہلے عقیدہ دیکھنا ہوگا ،اگرعقیدہ درست ہے تو ان کی صحبت
میں رہنا ہے اوراگرعقیدہ درست نہیں تواس
کی گلی میں بھی نہیں جانا چاہئے،اصل
روحانیت کی ہمیں پہچان ہو،ضروری نہیں ۔
سوال: مہمان نوازی
کیسے کرنی چاہئے ؟
جواب: مہمان کی مہمان نوازی کرنی چاہئے ،
فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم):”جو شخص اللہ پاک اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے، اسے چاہیے کہ اپنے مہمان
کااِکرام کرے، جو شخص اللہ اور قیامت کے
دن پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ اپنے پڑوسی کو تکلیف نہ پہنچائے اور جو
شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اس کو چاہیے کہ بھلی بات کہے یا چپ
رہے“۔ ( مشكاة المصابيح،2/463 )
مہمان نوازی بہت اچھی چیز ہے، مہمان آتاہےتو اپنا
رزق لے کرآتا ہے، جاتاہے تو اہلِ خانہ کے
گناہوں کی مغفرت کا سبب ہوتاہے ،ثواب کی نیت ہوگی تو یہ فضائل حاصل ہوں گے ،مہمان
کو اللہ پاک کی نعمت سمجھاجائے ،بوجھ نہ جانیے ،مسکراکر ہشاش بشاش طریقے پر ملاقات کیجئے،اس کے لیےکھانے کا اہتمام کیجئے،حتی
الامکان اپنے ہاتھ سے مہمان کی خدمت
کیجئے، خودکھاناپیش کیجئے،مہمان نوازی کرناحضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے
،مہمان کو دوتین مرتبہ مزیدکھانے کاکہنا تواچھا،3مرتبہ سے زیادہ نہ کہا جائے۔
مہمان کی پلیٹ میں سالن وغیرہ نہ ڈالا
جائے ،مہمان کوخود ڈالنے دیا جائے تاکہ وہ اپنی طبیعت و پسند کے مطابق ڈال سکے ۔مہمانوں میں کوئی سید صاحب یا غریب
ہوتواس پر بھی توجہ دی جائے، ان سے بھی عزت سے پیش آیا جائے،انہیں بھی 2/3بار
مزیدکھانے کوکہا جائے ۔
سوال:پانی پلانے کے کیافضائل ہیں ؟
جواب: ثواب کی نیت سے پانی پلانے کی بہت فضیلت
ہے، نبیِّ کریم صلَّی اللہُ علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: جس نے کسی مسلمان کو ایک گھونٹ پانی وہاں
پلایا جہاں پانی عام مِلتا ہو تواس نے گویا غلام آزاد کیا اور جس نے مسلمان کو
وہاں ایک گھونٹ پانی پلایا جہاں پانی نہ مِلتا ہوتو اُس نے گویا اسے زندگی بخشی۔ (ابن
ماجہ،ج3،ص،177، حدیث: 2474)
سرکارِ مدینہ صلَّی اللہُ علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نےفرمایا: جب تیرے گناہ زیادہ ہوجائیں تو کثرت سے پانی پلا تیرے گناہ
اس طرح جھڑ جائیں گے جس طرح تیز ہوا سے درخت کے پتّے جھڑ جاتے ہیں۔ (تاریخِ بغداد، ج6،ص400)
پانی پلانے کی برکت سے جہاں گناہ جھڑتے ہیں وہیں مختلف بیماریوں سے شِفا بھی
نصیب ہوتی ہے۔ مشہور مُحَدِّث امام ابو عبداللہ محمد حاکِم
نیشاپوری رحمۃُ اللہِ علیہ کے چہرے پر پھوڑا نکل
آیا، بہت علاج کروایا مگر بے سُود۔ ایک عورت کو خواب میں نبیِّ پاک صلَّی اللہُ علیہِ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: ابو عبداللہ سے کہو! لوگوں کو پانی پلانے میں
کُشادَگی کرے! امام حاکم رحمۃ اللہ علیہ کو یہ بات پہنچی تو آپ نے اپنے دروازے پر پانی کی
سبیل لگوائی جس سے لوگ پانی پینے لگے، ابھی ایک ہفتہ نہ گزرا تھا کہ آپ شفایاب ہو
گئے اور چہرہ پہلے کی طرح اچھا ہوگیا۔ (شعب الایمان،ج 3،ص222)
سوال:آپ نمازکے بعد کھانا
کھانے کے بجائے سلادکھاتے ہیں اس کی کیا
وجہ کیا ہے ؟
جواب: میں
بھاپ شدہ سلادکھاتاہوں ،یہ صحت کے لیے مفید ہے ،بعد میں نارمل کھا نا بھی کچھ نہ
کچھ کھا لیتاہوں ،کچی سلادموافق ہوتو بہترین ہے ورنہ ابلی ہوئی یا بھاپ والی
سلادکھانی چاہئے یہ صحت کو فائدہ دے گی ۔
سوال : امامِ عالی مقام ،امام حسین رضی
اللہ عنہ کا بدن مبارک کہاں دفن ہوا؟
جواب: شہزادہ ٔکونین ،امام حسین رضی
اللہ عنہ کا بدن مبارک کربلامعلیٰ میں دفن ہوا،جہاں آپ کا مزارِپُرانوارہے ،آپ کےسرمبارک کے بارے میں ایک
قول یہ ہے کہ مدینہ شریف کے مبارک قبرستان
جنت البقیع میں والدۂ محترمہ خاتونِ
جنت حضرت سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پہلومیں دفن کیا گیا اورایک روایت میں ہے کہ مصرمیں دفن کیا گیا ۔
سوال: آپ جس صوفے پر بیٹھتے ہیں اس پر جوچمڑہ ہے یہ کس جانورکا ہے؟
جواب:یہ بکرے کا چمڑا(کھال)ہے ،بکری ،بکرے
،دُنبے اورمینڈھے کی کھال پر بیٹھنے سے عاجزی پیداہوتی ہے۔
سوال: ہم اپنی
سوچ ،نفس اوربدن کوکس طرح پاک کرسکتے
ہیں،اس کے لیے ہم کون سی کتابیں پڑھیں ؟
جواب : سوچ ،نفس اوربدن کوپاک کرنے کے لیے ظاہری اورباطنی گناہوں سے بچنا ہوگا، اس کے لیے بہترین کتاب احیاء العلوم مترجم(5 جلدیں
،شائع شدہ مکتبۃ المدینہ ) کا مطالعہ کریں ،اگرمختصرکتاب پڑھنا چاہتے ہیں تو
دوکتابیں’’ نجات دلانے والے اعمال کی معلومات اورباطنی بیماریوں کی معلومات‘‘ کامطالعہ کریں ،اس کے ساتھ
ساتھ اچھی صحبت اختیارکریں ،دعوتِ اسلامی کے ہفتہ واراجتماع میں پابندی سے شرکت کیا کریں ۔
سوال: حُبِّ
جاہ اورمنصب حاصل کرنےکی کوشش کے بارے میں
آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: حُبِّ جاہ (شہرت
و عزّت کی خواہش کرنے)کی تمنا اگردل میں ہے تو
اسے ختم کرنے کی کوشش کی جائے اورجومنصب وشہرت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں وہ عموماً حُبِ جاہ کے مریض ہوتے
ہیں مگرہم کسی مُعَیَّن شخص کویہ نہیں کہہ سکتے کہ وہ اس باطنی مرض میں مبتلاہے، حُبِّ جاہ سے نجات پانے
کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ایک مُسَلمان کےلیےتاجدارِمدینہ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ
وَسَلَّمَ کا یہ فرمانِ عِبْرت نِشان ہی کافی ہےکہ”دو (2) بُھوکے بھیڑیے بکریوں کے ریوڑ میں اِتنی تَباہی نہیں مَچاتےجتنی تَباہی
حُبِّ جاہ و مال(یعنی مال و دَولت اور عزّت وشُہرت
کی مَحَبَّت)مُسَلمان کے دِین میں
مَچاتی ہے۔‘‘ (ترمذی،4 /166، حدیث2383)
بیان کردہ حدیثِ پاک سے مَعلُوم ہوا! حُبِّ جاہ )یعنی مال و دَولت اور عزّت وشُہرت کی مَحَبَّت( میں ہلاکت ہی ہلاکت ہے۔
7 اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
رمضان
کی مبارک سعاتوں کے دوران عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 7 اپریل 2022ء کو
مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان
رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: کیا گھرمیں لیموں رکھنے سے جناّت گھرمیں نہیں آتے؟کیا
ایسا ہی ہے؟
جواب :جناّت لیموں
سےڈرتے ہوں گے جس طرح بچے مختلف چیزوں سے ڈرتے ہیں۔
سوال: کیا رمضان شریف میں نیکی کی دعوت زیادہ پُراثر ہوتی ہے ؟
جواب:جی
ہاں ! رمضان شریف میں دل نرم ہوجاتاہے ،نیکیوں کا جذبہ بڑھ جاتاہے ،اس میں نیکی کی
ترغیب دلائی جائے توزیادہ اثرکرتی ہے ۔
سوال: اللہ پاک کے آخری نبی،حضور مکی مدنی صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے پہلاجمعہ کب ادافرمایا ؟
جواب:نبیِ کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے جب مکہ شریف سے مدینہ شریف
ہجرت فرمائی تو 12ربیع
الاول بروزپیرمقامِ قبامیں پہنچے اورجمعرات تک وہاں قیام فرمایا اور مسجدبنائی ،جمعہ کو مدینہ شریف روانہ ہوئے تو بنی سالم ابنِ عوف کے بطن ِ وادی میں جمعہ کا وقت آیا ، اس جگہ کو لوگوں نے
مسجدبنایا ،آپ نے وہاں جمعہ ادافرمایا۔ (نمازکے احکام،399)
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: آپ نے پانی
پینے کا مشورہ دیا تو ماہِ رمضان میں اسے کیسے روٹین میں شامل کریں ؟
جواب :پانی پینے کا وقت مقررکرلیں ،ماہِ رمضان میں رات
کو13/14 گلاس پانی پینا مشکل ضرورہے مگرممکن ہے ،پیشاب لگے گامگریہ پیٹ، گُردے
،مثانے اورنالیوں کی صفائی کرے گا ،پودے کو پانی نہیں ملے گا تو وہ مُرجھاجائے گا،
بدن بھی پودے کی طرح ہے ۔
سوال : کوئی چیز گم
ہوجائے توکیا پڑھا جائے ؟
جواب: ’’ لَا ۤاِلٰہَ اِلَّا اللہُ‘‘ایک ہزارآٹھ(1008) بارپڑھئے
،اللہ پاک نے چاہا تو گمی ہوئی چیز اورگمشدہ آدمی مل جائے گا۔
سوال: خوشی کے موقع پرکیا کرنا چاہئے ؟
جواب:خوشی کے موقع پر صدقہ وخیرات کرنا چاہئے ،اپنے اہلِ
خانہ پر بھی فراخی کی جائے ۔
سوال:ہمیں روزانہ کتنی تلاوت کرنی چاہئے؟
جواب:شجرہ قادریہ رضویہ عطاریہ میں روزانہ1 پارہ پڑھنے کا
لکھا ہے ،ہرماہ ایک قرآنِ کریم ختم کیجئے۔
سوال : مرکزی مجلس شوریٰ کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب: میں مرکزی
مجلس شوریٰ کے ساتھ ساتھ ہوں ،مرکزی مجلس شوریٰ دن رات دعوتِ اسلامی کے لیے دنیا میں چاروں طرف کام کررہی ہے، اس کو مان ملنا چاہئے ۔
سوال: کیاپو را ماہِ رمضان اعتکاف کرنے والوں کا 1 ماہ
کا مدنی قافلہ اور آخری عشرے کا اعتکاف
کرنے والوں کا12 دن کا مدنی قافلہ شمارہوگا؟
جواب:جی
ہاں!
سوال: سفیدکپڑےپہننے کی کیا فضیلت ہے ؟
جواب : سرکارِدوعالم،نورِ مجسم
صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا مبارک لباس اکثرسفیدکپڑےکا ہوتا۔(کشف الالتباس ،36)
فرمانِ مصطفےٰ (صلی اللہ علیہ والہ وسلم):سب میں
اچھے وہ کپڑےجنہیں پہن کرتم خداکی زیارت قبروں اورمسجدوں میں کرو، سفیدہیں۔ (ابن ماجہ،4/146،رقم3568) یعنی سفیدکپڑوں میں نمازپڑھنااورمُردے کفنانا اچھا ہے۔
(بہارِ شریعت ،3/403بحوالہ 550سنتیں
،صفحہ52،95)
سوال: شیخین سے کون سے صحابۂ کرام مرادہیں؟
جواب: اسلام
کے پہلے خلیفہ حضرت ابوبکرصدیق اوراِسلا م کے دُوسرے خلیفہ حضرت عمرفاروقِ اعظم رضی اللہ عنہما
سوال:دِینی علم کے لیے کون سی کتابیں پڑھی جائیں؟
جواب: مکتبۃ المدینہ نے بہت سے کتابیں شائع کی ہیں،
جنہیں دعوتِ اسلامی کے شعبے" المدینۃ
العلمیہ"(Islamic Research
Center) نے تیارکیاہے ،وہ خریدلیں ،قرآن پاک کی تفسیرپڑھنی ہے تو صراط الجنان کا مطالعہ کریں ۔
سوال: برستی بارش میں
دعاقبول ہوتی ہے توکیا بارش میں بھیگ(گیلے ہو) کر دعاکریں یا ویسے بھی دعاکی جائے توقبول ہوگی ؟
جواب:بھیگ کر دعاکرنا
ضروری نہیں۔
سوال : کیا مردبھی گھرکے کام
کیا کریں نیزعورتیں گھر کا کام کریں، اس کے فوائد بھی ارشاد فرما دیں ؟
جواب: جی ہاں !سرکارصلی
اللہ علیہ والہ وسلم گھرکے کام خود کردیا کرتے تھے ،سوداسلف لے آتے ،جوتاگانٹھ لیتے تھے وغیرہ، جو عورتیں گھرکا کام کریں
گی ،ان کی صحت بھی اچھی رہے گی،صفائی
ستھرائی بھی اچھی ہوگی ،روزی میں برکت ہوگی ،اخراجات میں بچت ہوگی، ماسیوں(گھر میں کام کرنے والیوں) کی وجہ سے جو چوری
چکاری کے خطرے ہیں وہ بھی ختم ہوجائیں گے ۔
سوال: باریک بینی سے مطالعہ کرنے سے کیا مراد ہے اوراس کے کیا فوائدہیں ؟
جواب: باریک بینی یعنی گہرائی
،توجہ ،غوروتفکرکرکے مطالعہ کرنامرادہے
،دینی کتابیں جلدی جلدی پڑھنے کے بجائے باریک بینی سے پڑھی جائیں تاکہ سمجھ بھی آئیں ۔
سوال: جناّت کہاں نمازپڑھتے ہیں؟
جواب :مسلمان جنّات گھاس اورصحرامیں نمازپڑھتے ہیں ،اس لیے گھاس پر پیشاب وغیرہ کرنے سے بچناچاہئے ۔
Dawateislami