6 اپریل
کو مدنی مذاکرے کا انعقاد، امیر اہلسنت نےمدنی پھول ارشاد فرمائے
رمضان المبارک کی رحمتیں لوٹنے کے لئے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 6اپریل
2022ء کو مدنی مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں معتکفین اور دیگر عاشقان رسول نے
شرکت کی۔
امیر
اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نےعاشقان
رسول کی جانب سے ہونے والے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائے۔
بعد نماز عصر ہونے والے مدنی مذاکرے
کے مدنی پھول
سوال: بوریت(اُکتاہٹ) کیسے دُورکی جائے؟
جواب : بوریت یعنی اُکتاہٹ تقریباً سارے کاموں
میں ہوتی ہے ،ایک کام میں بوریت ہوجائے تو دوسراکام شروع کردیناچاہئے،البتہ دوسراکام گناہوں بھرانہیں ہونا چاہئے۔
سوال: مسجد
وغیرہ میں افطاری کے لیے کیا پھل کاٹ کر بھیجا جائے؟
جواب: بغیر کاٹے(ثابت) بھیجا جائے ،پھل کے اوپرکھال یعنی
چھلکاہوتا ہے جس سے وہ خراب نہیں ہوتا ،کٹاہواپھل اورکٹی ہوئی سبزیاں فریج میں
نہیں رکھنی چاہئیں ،پھل کھاتے وقت اورسبزیاں پکاتے وقت کاٹنی چاہئیں ورنہ جراثیم
داخل ہوجائیں گے اوران کے فوائدکم ہوجائیں گے۔
سوال: کہا
جاتاہے کہ رمضان کےپہلے10دن عشرۂ رحمت
،دوسرے 10دن عشرۂ مغفرت اورآخری عشرہ جہنم سے آزادی ہے، کیا یہ حدیث پاک میں ہے؟
جواب:حی ہاں !حدیث میں ہے کہ رمضان
کا اوّل رحمت، اوسط(درمیان) مغفرت اورآخرجہنم سے آزادی ہے۔ (صحیح ابن خزیمہ ،3/1887،بحوالہ فیضان سنت ،1/858)
سوال: بزرگانِ
دِین کی سیرت پڑھنےکے کیا فوائد
ہیں؟
جواب: بزرگانِ
دِین کی سیرت پڑھنے کے کئی فائدےہیں ،
جہاں اللہ والوں کا ذکرہوتاہے وہاں اللہ پاک کی رحمت نازل ہوتی ہے،ان کے واقعات
پڑھنے سے دل میں نرمی پیداہوتی ہے ،ان کی
محبت میں اضافہ ہوتا ہے اور عقیدت بڑھتی ہے ،عمل کی ترغیب ملتی ہے ،ان کے بعض واقعات سے دل پر چوٹ لگتی ہے ،ان کی باتیں
دل میں اثرکرتی ہیں البتہ سیرت مستندہونی
چاہئے ۔المدینۃ
العلمیہ(Islamic Research Center) نے صحابۂ کرام اوراولیائےکرام کی سیرت پر بہت
سی مستندکتابیں اوررسائل لکھے ہیں اورمکتبۃ المدینہ نے شائع کئے ہیں،یہ خرید کر مطالعہ کریں ۔
سوال : بزرگان ِ دین کی سیرت پر مستند کوئی کتاب بتادیجئے ۔
جواب: اللہ والوں کی باتیں (مترجم حلیۃ الاولیا )کی 8 جلدیں(Volumes) مکتبۃ
المدینہ سے شائع ہوگئی ہیں ،اس کاپورا
سیٹ خریدلیں، میں نے بھی اپنے پاس یہ سیٹ
رکھا ہواہے ،یہ بہت دلچسپ کتاب ہے ،شروع
کریں تو پڑھتے جائیں۔
سوال: آپ(امیرِ اہلسنت دامت
برکاتہم العالیہ) کس حساب سے
صدقۂ فطراداکریں گے؟
جواب:میں عجوہ کھجورکے
حساب سے صدقۂ فطراداکروں گا،جس سے بَن
پڑے وہ عجوہ شریف اور کشمش کے حساب سےصدقہ ٔفطراداکرے ۔
بعد نماز تراویح ہونے والے مدنی
مذاکرے کے مدنی پھول
سوال: بعض نادان رمضان میں بھی گناہ کرتے ہیں،ایسوں کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں ؟
جواب : گناہ کبھی بھی نہیں
کرناچاہئے، رمضان میں تو بالخصوص بچناچاہئے ،رمضان میں نیکیوں کا ثواب
بڑھ جاتاہے،لیکن ساتھ ساتھ گناہوں کی شدت
ونحوست میں بھی اضافہ ہوجاتاہے۔
سوال: کس
کی دِینی بات سنیں اورکس کی نہ سنیں؟
جواب: امامِ اہلسنّت ،سیدی اعلیٰ حضرت امام احمدرضا رحمۃ اللہ
علیہ بہت بڑے عالم ،بہت بڑے مصنف تھے ،ان کا 33جلدوں پر
فتاویٰ رضویہ ہے، قرآنِ پاک کا ترجمہ بھی کیا ہے ،یہ میرے آئیڈیل
ہیں، جو ان کےذکرپر خوش ہوتاہے،ان کا چاہنے والا ہے اسی عالم کی بات سننی چاہئے، جو ان کانہیں ہے
وہ ہمارانہیں ،ایمان سلامت رکھناچاہتے ہیں تو آپ بھی ان کے ہوکررہ جائیں ۔
سوال: گھرمیں اگر کوئی سورہا ہوتو کیا احتیاط کرنی چاہئے؟
جواب: اگروہ اتنا حساس ہے کہ تھوڑی سے روشنی سےاس کی آنکھ کھل جاتی ہے یا کسی طرح کی تھوڑی سی آوازسے بھی وہ جاگ جاتاہے تو پھر کوئی ایساکام نہ کیا جائے کہ اس کی آنکھ
کھل جائے اوراسے تکلیف ہو ۔
سوال: ماں
باربارڈانٹتی ہوتو بیٹی کو کیا کرنا چاہئے ؟
جواب: صبرکرے ،زبان سے کچھ نہ کہےاورجس وجہ سے ڈانٹ پڑتی
ہووہ کام نہ کرے،ماں باپ کوچاہئے کہ اولاد کو باربارنہ ڈانٹیں، خصوصاًجوان اولاد
کو بار بارڈانٹتے رہنا اسے باغی بناسکتاہے ۔
سوال: راہ
ِخدامیں مال خرچ کرنے کے کیادُنیوی فوائد ہیں ؟
جواب: راہِ خدامیں
خرچ کرنے سے روزی میں برکت ہوتی ہے ،پریشانیاں دور ہوتی
ہیں اوربیماریاں ختم ہوتی ہیں ۔
سوال:کھانے
کے اوّل وآخرنمک یا نمکین کھانے کاکیا
فائدہ ہے؟
جواب: کھانے کے اوّل وآخرنمک یا نمکین کھانے سے 70بیماریاں دورہوتی ہیں ،میں اوّل وآخر پنک سالٹ (لاہوری نمک )استعمال کرتا ہوں یعنی
تھوڑاساچکھ لیتاہوں ۔رسالہ" 220سنتیں اورآداب" کے
صفحہ 20 پر ہے :اوّل آخرنمک کھائیے کہ سنت ہے اوراس
سے 70بیماریاں دورہوتی ہیں ،اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے نمکین کھانے کو نمک
کے حکم میں لیا ہے ۔
سوال: کیا والدین کے اچھا یا بُراہونے کا اولادپربھی اثرہوسکتاہے؟
جواب : ایساہوسکتاہے کہ اچھا تخم(بیج ) اچھا پھل لاتاہے،بُراتخم(بیج ) بُراپھل لاتاہے ،لیکن ایساہونا ضروری نہیں ۔
سوال: آپ سیدھے ہاتھ سے لینے دینےکی بہت تاکیدکرتے
ہیں، اس کی کیا وجہ ہے ؟
جواب:سیدھے
ہاتھ سے لینا دینا سنت اوراُلٹے ہاتھ سے لینا دینا شیطان کا کام ہے ،سنت پرعمل میں
عظمت ہے ، مجھے قاری مصلح الدین رضوی رحمۃ اللہ علیہ کی بہت صحبت حاصل رہی ہے ،قاری صاحب کو کوئی اُلٹے
ہاتھ سے چیز دیتاتو آپ نہ لیتے ،وہ سمجھ جاتااورسیدھے ہاتھ
سے دیتااوراسے سیدھے ہاتھ سے لے لیتے ،میرابھی یہی اندازہے ۔فرمانِ محدثِ اعظم پاکستان حضرت علامہ
سرداراحمدقادِری رحمۃ
اللہ علیہ :سیدھے ہاتھ سے لیتے دیتے رہو گے تو قیامت میں جب
نامہ اعمال دیاجائے گا توسیدھے ہاتھ سے لینے دینے کی عادت ہونے کی وجہ سے سیدھے ہاتھ سے نامہ اعمال
لے لوگے ۔
سوال:سنتوں پر خودعمل کیسے کریں
اوردوسروں کوکس طرح ترغیب دلائیں ؟
جواب: سنتوں کے بارے میں علم حاصل کریں، ان پرسنجیدگی سے
عمل کرکے اپنے اوپرنافذکریں اورعمل کرکے دوسروں کو ترغیب دلائیں ۔
سوال: دسترخوان پر جوذرّات
گِرجاتے ہیں،ان کا کیاکرنا چاہئے؟
جواب: دسترخوان
پر جو ذرّات ،چاول کے دانے اورتِل وغیرہ گِرجائیں تو انہیں کھالیں ، ضائع نہ کریں
،جب روٹی توڑیں تو سالن کی پلیٹ کے اوپر کرکے توڑیں تاکہ روٹی کے ذرّات سالن میں
گِریں اورپیٹ میں چلے جائیں ۔
سوال : کیا بڑابھائی چھوٹے بھائی کو
کوئی کام کہہ سکتاہے؟
جواب: حدیث پاک ہے: جو اپنے بڑوں کا ادب نہ کرے
اورچھوٹوں پر شفقت نہ کرے وہ ہم میں سے نہیں (معجم اوسط،3/349)یعنی
ہمارے طریقے پر نہیں ،بڑے بھائی کوچاہئے کہ وہ چھوٹے بھائی سے مشقت والاکام
نہ لے ،معمولی کام لیا جاسکتاہے
،بارباربھی نہ کہے ،چھوٹابھائی بھی اس کے کام کردیا کرے ۔گھرکا ماحول حکمتِ عملی سے محبت وپیاروالارکھا
جائے ۔
سوال: کیا
دِینی احکام پرعمل خوش دلی سے کرناچاہئے ؟
جواب: جی ہاں
!دِینی احکام پر خوش دلی سے عمل کرنا چاہئے ،بعض اوقات نفس پر بوجھ پڑتاہے تو وہ
عمل کرنے پر ثواب زیادہ ملے گا۔ان شاۤء اللہُ الکریم
صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری اورڈویژن ذمہ دار محمد
سفیان عطاری کا گجرانوالہ کے مختلف جگہوں کا دورہ
پچھلے دنوں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے سلسلے
میں صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری اورڈویژن ذمہ دار محمد سفیان عطاری نے گجرانوالہ
کے مختلف جگہوں کا دورہ کیا جہاں مختلف شخصیات سے ملاقات ہوئی جن میں :
ایڈیشنل
کمشنر جنرل شبیر بٹ، اسسٹنٹ کمشنر کامران، ایس ایس پی عبد القیوم گوندل، محمد اقبال اسسٹنٹ ٹو آر پی او، ایس پی لیگل ریجن
گجرانوالہ محمد خان، ڈی ایس پی محمد نواز، ڈی ایس پی صفدر ، پی ایس او ٹو آر پی او
خرم، سب انسپکٹر محمد نوازاور انسپکٹر اطہرشامل تھے دوران ملاقات مکتبۃ المدینہ کی
کتاب فیضان رمضان تحفے میں پیش کئے ۔
جبکہ حافظ محمد سلیم زاہد چیئرمین امن کمیٹی ضلع
گجرانوالہ نے فیضان مدینہ گجرانوالہ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کیا اور دعوت اسلامی
کے حوالے سے تاثرات بھی دئیے۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
ایم این اے ممبر نیشنل اسمبلی ملک کرامت کھوکھر
اقبال ٹاؤن آفس میں افطار اجتماع کا سلسلہ
گزشتہ روز لاہور ڈویژن مجلس رابطہ برائے شخصیات (پولیٹیکل) کے
تحت ایم این اے ممبر نیشنل اسمبلی ملک کرامت کھوکھر NA 135
اقبال ٹاؤن آفس میں افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں آفس کے اسٹاف اوردیگر اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
ڈویژن
لاہورمجلس رابطہ برائے شخصیات (پولیٹیکل) کے ذمہ دار ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں رمضان المبارک کے حوالے سے مدنی پھول دیئے اور اعتکاف کرنے
کے لئے لوگوں کو ترغیب دی نیز مکتبۃ
المدینہ کی کتب ورسائل تحفے میں پیش کئے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
19 اپریل 2022 ء کو بہاولپور مدنی مرکز فیضان
مدینہ میں ایڈیشنل کمشنر فیصل عطاخان کی آمد ہوئی ذمہ داران نے استقبال کیا ۔
دعوت اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا
اور فیضان مدینہ میں موجود شعبہ جات دکھایا بالخصوص فیضان آن لائن اکیڈمی کا وزٹ کرایاجس پر ایڈیشنل کمشنر نے دعوت
اسلامی کی ان خدمات کوخوب سراہا اور دعوت اسلامی کے کاموں میں مکمل تعاون کی یقین
دہانی کرائی ۔
جبکہ گزشتہ روز میاں دلشاد قریشی نے بھی فیضان
آن لائن اکیڈمی کاوزٹ کیا ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
گزشتہ روز
شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے ایس پی اورنگی ٹاؤن توحید میمن سے ملاقات کی ۔
دواران ملاقات دعوت اسلامی کےدینی وسماجی خدمات
کو بیان کیا اور مدنی مذاکرے میں شرکت کی دعوت دی جس پر انہوں شرکت کی نیت کی
اور ماہنامہ فیضان مدینہ تحفے میں پیش
کیا۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے
شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری کا دیگر ذمہ
داران سمیت ضلع سیالکوٹ میں دورہ
18 اپریل 2022 ء کو شعبہ رابطہ برائےشخصیات
پنجا ب کے صوبائی ذمہ دار محمد لیاقت عطاری کا دیگر ذمہ داران سمیت ضلع سیالکوٹ
میں دورہ ہوا جہاں ذمہ دار ان نے مختلف شخصیات سے ملاقات کی جن میں ڈپٹی کمشنر
عمران قریشی، ڈپٹی کمشنر جنرل فاروق اکمل، ڈپٹی کمشنر ریونیو راؤف ، سپرینٹنڈنٹ
ڈپٹی کمشنر اسد، پی اے ڈپٹی کمشنر نثار احمد، انچارج جنرل برانچ عرفان بٹ، ڈسٹرکٹ آئی
ٹی انچارچ حافظ ظہیر، اسسٹنٹ کمشنر محمد مرتضیٰ،
ڈی پی او محمد حسن اقبال ، ایس پی انوسٹی گیشن فاروق امجد، ڈی ایس پی لیگل
محمد شہباز، ڈی ایس پی رانا زاہد، پی آر او ڈی پی او سب انسپکٹر خرم شہزاد، انچارج
ڈسٹرکٹ فرنٹ ڈیسک آئی ٹی پولیس خرم اصغر جعسر، ایس ایچ او تھانہ رنگپورہ تحسین
محسن، ایس ایچ او تھانہ کوتوالی مبشر مقصوداور چیف آفیسر کارپوریشن سیالکوٹ زبیر
وٹوموجود ہیں
دوران ملاقات شخصیات کو فیضان رمضان کتاب ، ایف جی آر ایف کاتعارفی بک
اور مکتبۃالمدینہ کے رسائل پیش کئے اور مدنی مرکز فیضان مدینہ سیالکوٹ وزٹ کی دعوت
پیش کی جس پر انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ریسکیو 1122 کے دفتر میں افطار
اجتماع کا اہتمام کیا گیا جس میں سید عابد
کمال اور 1122 کے آفیسر اور جوانوں نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نے فیضان مدینہ سیالکوٹ
کا وزٹ کیا ، مسجد کے متعلقہ ضروری کاموں پر مشورہ ہوا ۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی
انیس )
18 اپریل
2022 ء کو شعبہ رابطہ برائے شخصیات لاہور کینٹ کے تحت تھانہ ڈیفنس سیکٹر A میں
افطار اجتماع کا سلسلہ ہواجس میں ایس ایچ او ، سب انسپکٹرز ، کانسٹیبلز اور اسسٹنٹ
سب انسپکٹرز نے شرکت کی ۔
اس اجتماع میں لاہور
ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار
محمد اقبال عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور رمضان المبارک کے حوالے سے مدنی پھول
دیئے۔اجتماع کے بعد ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ :
محمد مصطفی انیس )
18 اپریل 2022 ء کو ایم پی ا ےخواجہ سلمان
رفیق کے آفس میں افطار اجتماع کا سلسلہ
ہوا جس میں آفس اسٹاف سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
اجتماع میں لاہور ڈویژن شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کے ذمہ دار محمد ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اصلاح اعما ل اور
گناہوں سے بچنے کا ذہن دیتے ہوئے حاضرین
کو اعتکاف میں بیٹھنے کی نیت کروائی ۔(رپورٹ:
شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی انیس )
17
اپریل 2022 ء کولودہراں میں ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) و سابق چیئر مین بلدیہ
شیخ افتخار الدین تاری قلب
کے مرض میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے ذمہ داران نے انکے گھر پر عیادت کی ۔
ذمہ دار اسلامی بھائی نے دوران ملاقات مرض سے
شفاء یاب ہونے کے لئے دعائے صحت کی ۔اس
موقع پر معروف بزنس مین و ممبر چیمبر آف
کامرس راؤ احسان الحق اور تاجر رہنما راؤ نوید احمد موجود تھے۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات ، کانٹینٹ : محمد مصطفی
انیس )
سویڈن کے شہر مالمو میں دعوتِ اسلامی کے تحت
افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس سمیت مقامی
شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
دورانِ اجتماع معاون نگرانِ یورپ اسید رضا عطاری
نے’’صدقے کی برکات‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے صدقاتِ واجبہ و نافلہ کی
تعریفات، زکوٰۃ نہ دینے کا وبال اور درست زکوٰۃ کیسے ادا ہوتی ہے اس حوالے سےشرکا
کی تربیت کی نیز دعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف پیش کیا۔
مزید ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی دینی، فلاحی و سماجی خدمات
کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے
اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری
رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام سویڈن کے شہر گوتھن
برگ میں افطار اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونیٹی اور اسٹوڈنٹس
سمیت مقامی شخصیات نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں معاون نگرانِ یورپ اسید رضا
عطاری نے’’اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئےشرکا کو دعوتِ
اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نےوہاں موجود عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کی
دینی، فلاحی و سماجی خدمات کے لئے اپنی زکوٰۃ و عطیات دعوتِ اسلامی کو دینے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد رضوان حسین عطاری رکن یورپی یونین ریجن، رکن کابینہ
سویڈن و ڈویژن نگران مالمو ، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز
کے تحت پچھلے دنوں بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملتان، ساہیوال اور
بہاولپور کے شفٹ ناظمین، برانچ ناظمین، ریجن تعلیمی ذمہ داران سمیت ڈویژن کے اسلامی بھائی شریک ہوئے۔
اس مدنی مشورے میں صوبۂ پنجاب کے ذمہ دار
مولانا عامر سلیم عطاری مدنی نے شعبے کے دینی کاموں کے حوالے گفتگو کرتے ہوئے
دعوتِ اسلامی کے دینی و فلاحی کاموں کے لئے کئے جانے والے عطیات کی کارکردگی کا جائزہ
لیا۔
اس موقع پر ذمہ دار نے نمایاں کارکردگی والے
اسلامی بھائیوں کی حوصلہ افزائی کی اور مزید کوشش جاری رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عطیات جمع کرنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:محمد یعقوب عطاری مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی
بہاولپور، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
Dawateislami