گزشتہ دنوں شعبہ
تعلیم کے تحت پنجاب یو نیورسٹی میں نوجوانوں کی تربیت اور علم دین کو عام کرنے کی غرض سے اجتماع ذکرو نعت کا اہتمام کیاگیا جس میں کثیر تعداد
میں اسٹوڈنٹس ، یونیورسٹی کے اسٹاف و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔
رکن شوری حاجی
یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور حاضرین کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے
اعتکاف کرنے کی ترغیب دی مزید اصلاح اعمال کے حوالے سے بھی ذہن سازی کی ۔(رپورٹ: ریجن
ذمہ دار سید محمد عاصم عطاری : محمد مصطفی انیس )
19
اپریل 2022 ء کو فیضان مدینہ سرگودھا میں شعبہ رابطہ برائےحکیم کے تحت افطار
اجتماع ہوا جس میں شہر کے حکما اور ایک
ماہ کے اعتکاف کرنے والے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ نگران
حکیم محمد حسان عطاری نے حاضرین میں سنتوں بھرا بیان کیا اور رقت انگیز دعاکرائی۔ اس کے علاوہ حکما نے افطاری کے بعد شعبہ نگران کے ساتھ میٹنگ کی
جس میں شعبے کی کارکردگی اور دیگر امور پر
گفتگو ہوئی ۔ (رپورٹ: حکیم محمد عظیم شعبہ رابطہ برائے حکیم ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
19
اپریل 2022 ء کو شعبہ تعلیم کے تحت لاڑکانہ فیضان مدینہ میں افطار اجتماع ہوا جس
میں میڈیکل کالج کے اسٹوڈنٹس اور شعبہ تعلیم سے منسلک تقریبا 30 افراد نے شرکت کی ۔
افطار اجتماع
میں مبلغ دعوت اسلامی ذیشان مدنی نے ”علم دین کے فضائل “پرسنتوں بھرا بیان کیا جبکہ بعد مغرب شعبہ تعلیم لاڑکانہ ڈویژن کے ذمہ دار مولانا
منصور احمد مدنی نے حاضرین کی مزید تربیت کی۔ (رپورٹ: شعبہ تعلیم
لاڑکانہ ڈویژن ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس
)
شعبہ کفن دفن
کے تحت اسلام آبادکے علاقے سید پور گاؤں کی ایک مسجد میں کفن دفن اجتماع
17 اپریل 2022 ء بروز اتوارشعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کےتحت سدھار بائی پاس میاں آٹوز پر افطار اجتماع کا سلسلہ ہوا جس میں
شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ پنجاب کے صوبائی ذمہ دار محمد امجد عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا ۔
بعد اجتماع
شعبے سے وابستہ افراد کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں عطیات
جمع کرنے کا ہدف دیا گیا۔
اس اجتماع میں
فیصل آباد کے سرکاری ڈویژن کے ذمہ دار حسن عطاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار محمد منیب عطاری اور سٹی ذمہ
دار غلام شبیر عطاری بھی ہمراہ تھے۔ (رپورٹ: ابو
مقداد حسن عطاری شعبہ رابطہ برائے
ٹرانسپورٹ ، کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
یونیورسٹی
آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی واہ کینٹ میں
افطار اجتماع کا انعقاد
دعوت
اسلامی کی جانب سے پچھلے دنوں یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی واہ کینٹ میں افطار اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں
کافی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مبلغ
دعوت اسلامی نے ’’ رمضان المبارک کےفضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان
کیا اور شرکا ئے اجتماع کو آخری عشرے میں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے تربیتی
اعتکاف کرنے کی ترغیب دلائی نیز انہیں مدنی
مذاکرہ دیکھنے کا ذہن بھی دیا۔(رپورٹ:شعبہ تعلیم ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
شیخوپورہ لاہور ڈویژن میں لوگوں کی اصلاح و تربیت کےلئے
مختلف جگہوں پر سیکھنے سکھانے کے دینی حلقے کا اہتمام
پچھلے دنوں
شیخوپورہ لاہور ڈویژن میں لوگوں کی اصلاح
و تربیت کےلئے مختلف جگہوں پر سیکھنے سکھانے کے دینی حلقوں کا اہتمام کیا گیا جن میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی یعفور رضا
عطاری نے سنتوں بھر ئے بیانات کئیں ۔
مزید شرکاحلقہ کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی نیکی کی دعوت پیش کی گئی اور
مکتبۃ المدینہ کی شائع کردہ کتاب ”اے ایمان والو“ تحفے میں تقسیم کیں
گئیں ۔(کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
پچھلے
دنوں شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام لاڑکانہ
فیضان مدینہ میں عصر تا مغرب افطار اجتماع ہوا جس میں اسکول اور یونیورسٹی
کے طلبہ اور مقامی اسلامی بھائیوں نے شرکت
کی۔
مغرب
کے بعد تربیت کا سلسلہ ہوا جس میں طلباء
اور شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بھائیوں کو آخری دس دن کے سنت اعتکاف کا ذہن دیا گیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں
کااظہار کیا۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
آئی بی
اے یونیورسٹی سکھر میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے پروفیسرز سے ملاقاتوں کا سلسلہ
دعوت
اسلامی کی جانب سے آئی بی اے یونیورسٹی
سکھر میں مختلف ڈپارٹمنٹس کے پروفیسرز سے مدنی عطیات کے حوالے سے ملاقاتوں کا
سلسلہ ہوا۔ اس سلسلہ میں ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوت اسلامی
کی دینی خدمات پر مشتمل ڈاکو مینٹری بتائی
اور ڈیجیٹل پین قراٰن پاک اور کنزالعرفان قراٰن پاک
تحفے میں پیش کئے۔
دوسری
جانب شام کو ٹیکنیکل یونیورسٹی خیرپور کے ہاسٹل
میں افطار اجتماع ہوا جس میں خیرپور
ڈسٹرکٹ کے نگران نے اسٹوڈنٹس کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور انہیں آخری عشرے کے اعتکاف کا ذہن دیا۔ کچھ اسٹوڈنٹس نے اعتکاف کی نیتیں
بھی کیں ۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
20
اپریل 2022 ء بروز بدھ شیخوپورہ کے ایک
بینکوئٹ میں اجتماع ذکرو نعت کااہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے
تعلق رکھنے والی شخصیات اور علاقے کے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
رکن شوری حاجی
یعفور رضا عطاری نے حاضرین سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے ”توبہ کے فضائل “
پر گفتگو کی اور توبہ کرنے اور اس پر استقامت کے مدنی پھول دیئے جس پر حاضرین
نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:
محمد مصطفی انیس )
مومن آباد
ٹاؤن نمبر 10 اورنگی ٹاؤن میں قائم حنفیہ مسجد میں افطار اجتماع کا اہتمام
پچھلے دنوں
مومن آباد ٹاؤن نمبر 10 اورنگی ٹاؤن میں قائم حنفیہ مسجد میں افطار اجتماع کا
اہتمام ہوا جہاں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی اور مناجات افطار میں شامل
ہوئے ۔
اجتماع پاک
میں کراچی سٹی کے نگران و رکن شوری حاجی امین عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا ، بیان
کے بعد مسجد کمیٹی کے صدر عبد الجبار بھائی اور ان کے اہل خانہ سے ان کے گھر پر ملاقات کی ،
دوران ملاقات مدنی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب
دلائی ۔
اس کے علاوہ ہریانا کالونی مومن آباد ٹاؤن نمبر 10 میں گڈ لک اسکول کے اونر عبدالحنان بھائی سے بھی
ملاقات کی اور دعائے خیر کی۔ کانٹینٹ: محمد مصطفی انیس )
گوریکوٹ
گورنمنٹ ہائی سکول میں طلباء اور اساتذہ کے درمیان رمضان اجتماع کا پروگرام
گزشتہ
دنوں گوریکوٹ گورنمنٹ ہائی سکول میں th
9 اور th 10 کے طلباء اور اساتذہ کے درمیان رمضان
اجتماع کا پروگرام ہوا۔ صوبائی نگرانِ قافلہ راشد عطاری نے’’ وقت کی اہمیت اور
اعتکاف کے فضائل‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ نگران استور ضمیر الدین عطاری ،صوبائی ذمہ دار اورڈویژن ذمہ دار شعبہ تعلیم اسحاق عطاری اور داؤد عطاری نے بھی
شرکت کی ۔(رپورٹ:شعبہ
تعلیم ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
Dawateislami