جڑانوالہ سٹی کے جامعۃالمدینہ بوائز کے
طلبہ و اساتذہ کرام کا مدنی مشورہ
18 جنوری 2024ء کو نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے جڑانوالہ سٹی کے جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبہ و اساتذۂ کرام کا مدنی مشورہ فرمایا جس میں طلبہ کے علاوہ اساتذہ ٔ ، ناظمین اور دیگر ذمہ داران ِدعوت اسلامی نے شرکت کی ۔
اس
مدنی مشورےمیں رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری بھی موجود تھے۔
نگران پاکستان مشاورت نے 12 دینی کاموں کی کار کردگی کا جائزہ لیا اور
اپنے قیمتی
مدنی پھولوں سے نوازا ۔
مزید نگران
پاکستان نے اساتذہ ٔ و طلبہ کی طرف سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے اور طلبۂ کرام کو تعلیمی شیڈول کے ساتھ ساتھ دعوت اسلامی کے 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے
رہنے کے بارے میں ذہن دیا۔آخر میں نگران پاکستان مشاورت نے دعا کروائی ۔ (رپورٹ:عبد الخالق
عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
لاہور میں ٹیچرز اوریونیورسٹی اسٹوڈنٹس کے لئے 12 دن کا اصلاح
اعمال کو رس
شعبہ تعلیم
دعوت اسلامی کے تحت 4 تا 15 جنوری
2024ء کو لاہور میں 12 دن پرمشتمل اصلاح اعمال کو رس ہواجس
میں اپردیر،چترال،بونیر، گلگت ،استور،سکردو
اور دیامر سے ٹیچرز اوریونیورسٹی اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
اس
کورس میں مبلغین دعوت اسلامی نے شرکا کو نماز کے شرائط و فرائض یاد کروائے نیز دارالافتاء اہل سنت دعوت
اسلامی کے مفتیانِ کرام کے ساتھ سیشنز
ہوئے جس میں شرکا کو روز مرہ زندگی کے تعلق سے فرض علوم سکھائے اور شرکائے کو رس کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کا ذہن دیا گیا ۔
علاوہ
ازیں ٹیچرز اوریونیورسٹی اسٹوڈنٹس کو دعوت
اسلامی کے مدارس المدینہ و جامعۃ المدینہ بوائز سمیت مختلف شعبہ جات کا وزٹ کروایا گیا۔(رپورٹ: محمد اظہر سعید عطاری
شعبہ تعلیم خیبرپختونخوا، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
دنیا بھر میں سنتِ مصطفی ٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کو پھیلانے کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 18جنوری 2024ء کو شعبہ رابطہ برائے ٹرانسپورٹ کی جانب سے پشاور ڈویژن خیبرپختونخوا میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں یوسیز نگران این سی نگران وذمہ
داران سمیت دیگر عاشقان اولیا شریک ہوئے۔
صوبائی
ذمہ دار ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ قاری محمد زاہد نواز عطاری نے پشاور
، نوشہرہ لاری اڈے کی مارکیٹوں ورکشاپ ،بس ویگن اور رکشہ اسینڈ پر نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے سے سلسلے میں 3
تین یوسیز کی تقرری
کی نیز فیضان مدینہ رسالپور میں رجب المرجب میں ہونے والے اجتماعات کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جس پر
اسلامی بھائیوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
دعوت اسلامی کے تحت پاکستان پر نابینا افراد کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری کے ساتھ ملکر وفاقی
دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے نابینا
وکیل اسد کھوکھر سے ملاقات کی ۔
ان کو نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے محمد حنیف عطاری نے اسپیشل پرسنز ڈیپاٹمنٹ کا تعارف کروایا اور ان کو دعوت اسلامی کی اسپیشل پرسنز کے لئے کی ہوئی
کوششوں کا ذکر کیا جس پر اسد کھوکھر نے دعوت اسلامی اور امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا
شکریہ ادا کیا اور اداروں کا وزٹ کرنے کی نیت کا اظہار کیا ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
نیشنل
انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اسلام
آباد میں سیکھنے سکھانے کاحلقہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز کے تحت 16 جنوری 2024ء کو اسلام آباد میں قائم نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن میں سیکھنے سکھانے کےحلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں انسٹی ٹیوٹ آفسر تیمور عمران ،نابینا
بچوں اور دیگر عملے نے شرکت کی ۔
نابینا افراد کے ذمہ دار محمد حنیف عطاری نے ”اخلاص“کےموضوع
پر بیان کیا اور حاضرین کو ہفتہ
وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام 16 جنوری 2024ء کو پاکستان نابینا افراد کے ذمہ
دار حاجی محمد حنیف عطاری نے صوبائی ذمہ دار کامران عطاری کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی ا سکول
فار
بلائنڈ گرلز شمس آباد راولپنڈی کا وزٹ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے وہاں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نابینا
ٹیچر مقصود حسین سے ملاقات کی اور دورانِ گفتگو ان کو دعوت اسلامی کے اسپیشل پرسنز و دیگر شعبے کے دینی و فلاحی کاموں کا تعارف پیش کیا نیز ان کو مدنی مرکز فیضان مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش کی جس پر مقصود صاحب نے اچھی نیت کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
نابینا
اسلامی بھائیوں کا مدنی قافلہ جامع مسجد محمودیہ غوثیہ آئی جے پی روڈ اسلام
آباد سفر پر روانہ
فیضانِ
مدینہ اسلام آباد سے 14
جنوری 2024 ء کو تین دن کا نابینا اسلامی
بھائیوں کا مدنی قافلہ جامع مسجد محمودیہ غوثیہ آئی جے پی روڈ اسلام
آباد سفر پر روانہ ہوا جس میں نابینا اسلامی بھائیوں نے سفر کی سعادت حاصل کی ۔
معلومات
کے مطابق پاکستان سطح کے نابینا افراد کے
ذمہ دار حاجی محمد حنیف عطاری اور صوبائی ذمہ دار کامران عطاری نے نابینا افراد کو فرض علوم سکھائے ۔
مدنی
قافلہ میں نابینا افراد نے پانچوں نمازیں باجماعت پڑھنے کے ساتھ ساتھ بعد نماز فجر تفسیر کے حلقے میں شرکت کی اور اشراق و چاشت ادا
کی نیز چوک درس ، مسجد درس اور بعد
نماز ظہر فرض علوم کے حلقوں میں شرکت کی جبکہ شرکا نے سنتیں وآداب
سیکھنے کے ساتھ علاقائی دورہ بھی کیا۔
مدنی قافلہ کے اختتام پر نابینا اسلامی بھائیوں نے دینی
کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے کی اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا ۔( کانٹینٹ:رمضان
رضا عطاری مدنی )
شعبہ تعلیم دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام 13 اور 14 جنوری 2024ء کو فیضان مدینہ ملتان میں ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا
گیا جس میں تحصیل، ڈسٹرکٹ، ٹاؤن، ڈویژن اور یونیورسٹی کے تقریباً 65نگران و ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔
اس سیشن کو 8 سیشن پر تقسیم کیا گیا تھا جس کی تفصیل درج ذیل ہے:
1) پہلے سیشن میں شعبہ تعلیم پنجاب ذمہ دار مولانا ارشد حسن مدنی عطاری نے شعبہ تعلیم کا تعارف پیش کیا او ر دعوت اسلامی کا تنظیمی ڈھانچہ بتایا گیا ۔
2)دوسرے
سیشن میں ذمہ دار اسلامی بھائی نے” معلم کورس کو کیسا ہونا چاہیئے“ اس سے متعلق رہنمائی کی ۔
3) تیسرے
سیشن میں رکن
شوری قاری محمد سلیم عطاری ”اچھے مبلغ
کیسے بنیں“ اس موضوع پر تربیت کی۔
4) چوتھے
سیشن میں مدنی مذاکرہ نگران پنجاب رکن شوریٰ حاجی محمد اسلم عطاری اور رکن شوری عبد الوہاب
عطاری نے 12 دینی کام کو کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔
5) پانچویں
سیشن میں ڈویژن بہاولپور ذمہ دار احمد رضا عطاری نے KPI,s یعنی اساتذہ ٔ و اسٹوڈنٹس کی تربیت کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔
6) چھٹے سیشن
میں ملتان ڈویژن ذمہ دار شہزاد عطاری نے ”ٹیم
بلڈنگ“ کے عنوان پر تربیت کی ۔
7) ساتوے سیشن
میں اویس عطاری نے ”ٹیچرز فورم “کے متعلق تربیت کی ۔
8)آخر
ی سیشن میں شعبہ
تعلیم کی اہمیت و افادیت ،موٹیویشن اور JD,s
پر رکن شوری عبد الوہاب عطاری نے تفصیلی کلام کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
17
جنوری 2024ء کو دعوت اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام مدرسۃ المدینہ قباء المدینہ خسرے والا تکیہ لاہور میں فیضان نماز
کورس کا سلسلہ ہوا جس میں مدرسۃ المدینہ کے طلبہ کرام نے شرکت کی۔
اس
کورس میں موجود معلم محمد منور عطاری نے طلبۂ
کرام کو نماز کے شرائط و فرائض سیکھائے نیز وضو کا طریقہ بھی سمجھایا جبکہ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھے جذبات کا اظہار کیا۔( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
جوہر
ٹاؤن لاہور میں اسپیشل ایجوکیشن ٹیچرز میں
ٹریننگ سیشن اختتام پذیر
فیضان
مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں گلگت سے آئے ہوئے اسپیشل ایجوکیشن کے ٹیچرز و افسران
اور دیگر وابستہ افراد میں جاری ٹریننگ
سیشن اختتام پذیر ہوا جس میں اساتذہ کو سائن لینگویج ، بریل لینگویج ، اصلاح اعمال اور ٹیچرز ٹریننگ کورسز کروائے
گئے۔
اختتام
کے موقع پر مبلغین دعوتِ اسلامی نے اساتذۂ میں اسناد تقسیم کی اور ان کو دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:احمد
اویس عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
شعبہ
تعلیم دعوتِ اسلامی کے تحت میرپور خاص، ٹاؤن میر شیر محمد خان ٹالپر میں 16 جنوری 2024ء کو ایک
کوچنگ سینٹر میں ہفتہ وار رسالے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں 21 اسٹوڈنٹس نے شرکت کی ۔
ڈویژن
ذمہ دار شاہ زیب عطاری نے طلبہ کو امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی جانب سے ترغیب شدہ رسالے بنام ”ارشادات جنید بغدادی رحمۃُ
اللہِ علیہ “پڑھ کر سنا یا اور ان کو مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی ۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
پشاور
ریلوے اسٹیشن لاری اڈا ورکشاپ مارکیٹس
میں مختلف عہداران سے ملاقاتیں
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے ٹرانسپورٹ کے تحت 16 جنوری 2024ء کو صوبائی ذمہ دار قاری محمد زاہد نواز عطاری نے پشاور ریلوے اسٹیشن لاری اڈا ورکشاپ مارکیٹس میں مختلف عہدیداران (سپرنٹنڈنٹ
ریلوے اسٹیشن ماسٹر خالد ، ڈویژنل پشاور آفیسر پی اے اور ڈویژنل سپریڈنٹنڈنٹ ڈی ایس
مقصوداحمد جان، پبلک ٹرانسپورٹ صوبہ خیبرپختونخواہ ایڈمنسٹریٹر مدثر خان چشتی اور پشاور ڈویژن سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مینیجر پرویز قادری)سے ملاقاتیں کیں ۔
دوران
ملاقات قاری محمد زاہد نواز عطاری نے عہدیداران کو دعوت اسلامی کا تعارف پیش کیا جس میں مختلف اپیس شعبہ FGRF، رابطہ برائے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے
تحت ہونے والے دینی کاموں کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار
اجتماع اور مدنی مذاکرےمیں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی ۔ علاوہ ازیں عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ کرنے کی
دعوت بھی دی جس پر انہوں نے خدمات دعوت اسلامی کو سراہتے ہوئے اچھے خیالات کا اظہار کیا۔(کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )
Dawateislami