4 جنوری 2024ء کو عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ڈی جی خان  ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران ِصوبہ پنجاب ، ڈی جی خان ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران نے شرکت کی ۔

اس موقع پر نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ماہ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا ۔ 

عالمی سطح کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جنوری 2024ء کو بنوں ، کوہاٹ ، مالاکنڈ اور مردان ڈویژنز کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد کیا گیا جس میں نگران ِصوبہ KPK ، بنوں ، کوہاٹ ، مالاکنڈ ، مردان ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ماہ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا ۔ 


عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جنوری 2024ء کو    پشاور ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران ِصوبہ KPK ، پشاور ڈویژن ، ڈسٹرکٹ، میٹروپولیٹن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مدنی مشورے کا آغاز کرنے کے بعد نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ماہ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا ۔

دعوتِ اسلامی کا علمی و تحقیقی ادارہ  اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ اپنی علم و تحقیق سے بھرپور تصنیفات، تالیفات، تراجم اوربصیرت سےبھرپورکالمز و آرٹیکلز وغیر ہ کے ذریعے گذشتہ 23سال (2001تا2024) میں اپنی منفرد شناخت بناچکا ہے۔

ادارے کے کاموں کو منظم انداز میں بڑھانے کے لئے سابقہ کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے نیز وقت کے تقاضوں کو مدّنظر رکھتے ہوئے مختلف مواقع پرپروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کےپراجیکٹ کے تحت تربیتی ورک شاپس اورمختلف کورسز وغیرہ کا اہتمام ہوتاہے۔ اِن مختلف پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کا اہتما م اسلامک ریسرچ سینٹر المدینۃ العلمیہ کا شعبہ ”ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ“ کرتاہے،یاد رہے کہ یہ شعبہ 3 دسمبر2021ء سے قائم ہے اور اب تک 11 پروفیشنل ٹریننگ پروگرامز کا انعقاد کرچکا ہے۔

ادارے کے مصنفین کی مہارتوں میں مزید اضافے کے لیے 22جنوری2024ء کو ”ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ “ کی میٹنگ ہوئی جس میں کورسز کےملکی و بین الاقوامی سسٹم پر تبادلہ خیال بھی ہوا ،اہم ترین کورسز کو شارٹ لسٹ کرکےاُن کی آوٹ لائن بھی تحریر کی گئی۔

یہ کورسز ان شاء اللہ الکریم اگلے مہینوں میں ہوں گے جن کا شیڈول جلد جاری کردیاجائے گا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت 4 جنوری 2024ء کو    ہزارہ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگران ِصوبہ KPK ، ہزارہ ڈویژن ، ڈسٹرکٹ اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ہفتہ وار اجتماع “ کے موضوع پر بیان کیا اور شرکا اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کو مضبوط کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے ۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سالانہ ڈونیشن کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور 2024ء کے اہداف پر کلام کیا جبکہ ماہ رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کا فالو اپ لیا ۔ 

دین کی تعلیمات عام کرنے والی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت خواتین میں دینی کام بھرپور انداز میں کیا جارہا ہے۔ اللہ عزوجل کے فضل و کرم اور حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی نظرِ عنایت سے دعوت اسلامی کا کام کم و بیش 200ممالک میں پہنچ چکا ہے۔

اسی سلسلے میں 18 دسمبر 2023ءکو عالمی مجلسِ مشاورت کی اراکین اور مجلس انٹرنیشنل افیئرز کی اراکین کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں جامعۃ المدینہ گرلز (جو امریکہ، ساؤتھ افریقہ، یو کے ،موریشس اور بنگلہ دیش میں موجود ہیں) کے بارے میں کلام ہوا ۔

عالمی مجلسِ مشاورت کی نگران اسلامی بہن کا ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا: چونکہ مختلف زبانوں میں ہمارا دینی کام ہو رہا ہے اس لئے مختلف زبانوں میں لٹریچر تیار کیا جائے ۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مزید کام کرنےکے لئے ایک باقاعدہ فارم بنانے کا ذہن دیا جبکہ 2024ء کے اہداف کے ساتھ آئندہ سالوں کے اہداف پر بھی مشاورت کی۔


اسلامی تعلیمات کے مطابق دنیاوی تعلیمی دینے والے دعوتِ اسلامی کے شعبے دارالمدینہ کے تحت اسلامیات ڈیپارٹمنٹ دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے بورڈ آف سٹڈیز کی پہلی میٹنگ کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔

اس میٹنگ میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن مولانا حاجی جنید عطاری مدنی، دارالمدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی کے رجسٹرار ، ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ اسلامیات اور بورڈ آف سٹڈیز کے دیگر ممبران موجود تھے۔

ماہرین نے B.S Islamiat کے لئے H.E.C کی پالیسی کے مطابق نصاب سازی پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے نصاب اور سمسٹر کے دیگر اصول و ضوابط پر گفتگو کی جبکہ اسٹوڈنٹس کے اس کورس میں داخلے کے لئے معیار مقرر کرنے پر تمام شرکا نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔

پچھلے  دنوں فیصل آباد میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیوسوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگران مجلس حاجی غلام الياس عطاری اور صوبائی ذمہ داران نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے پچھلے مدنی مشورے کے اہداف کا جائزہ اور اپنے قیمتی مدنی پھولوں سے بھی نوازا نیز نیو سوسائٹیز میں ہونے والے مختلف دینی کاموں کے حوالے سے نکات بتائے ۔

مزید دیگر امور پر گفتگو فرماتے ہوئے نگران پاکستان مشاورت نے نیو سوسائٹی ڈیپارٹمنٹ کے تحت اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلے میں سفر کروانے کا ذہن دیا ۔ آخر میں دعا فرمائی او راسلامی بھائیوں سے ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی ) 


فیضان مدینہ  فیصل آباد میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پاکستان مشاورت آفس کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا مدنی مشورہ فرمایا۔

پاکستان مشاورت آفس نگران حاجی عمر عطاری مدنی ، نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی شکور عطاری اور پاکستان مشاورت آفس میں کام کرنے والے شعبہ جات کے نگران اور ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کو قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا نیز دعوت اسلامی میں استقامت کے ساتھ کام کرنے اور 12 دینی کاموں میں حصہ لیتے رہنے کے بارے میں ذہن دیا ۔

جب کہ نگران مجلس مدنی قافلہ حاجی شکور عطاری نے اسلامی بھائیوں کو 3 دن، ایک ماہ اور 12 ماہ کے لئے راہِ خدا میں سفر کرنے کی تر غیب دلائی جس پر انہوں نے اپنے عزم کا اظہار کیا۔

آخر میں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمدشاہد عطاری نے رکن شوریٰ حاجی محمد اطہر عطاری کے والد صاحب کے ایصال کے لئے فاتحہ پڑھی

اور دعائے مغفرت فرمائی ۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


مدنی  مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد میں 17 جنوری 2024ء کو تخصص فی الدعوہ کے طلبائےکرام میں 3 دن کا ٹریننگ سیشن ہوا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے سلیکٹ ہونے والے اسلامی بھائیوں اور نگران مجلس تخصص فی الدعوہ سید احسن عطاری ، رکن شوریٰ حاجی رفیع عطاری اور اس کورس کے اساتذہ ٔ کرام نے شرکت کی ۔

تفصیلات کے مطابق دوران سیشن اسلامی بھائیوں نے رجب المرجب کے مدنی مذاکروں میں شرکت کی نیز نگران پاکستان مشاورت و رکن شوریٰ حاجی محمد شاہد عطاری نے مختلف موضوعات پر قیمتی مدنی پھولوں سے نوازا جس میں مبلغ کو کیسا ہونا چاہیے، اوصاف مبلغ ِدعوت اسلامی و آداب مرشد کامل،دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی اپڈیٹس،مدنی مشورے کی اہمیت اور مشوروں کا مکمل نظام نیز اراکین شوریٰ کا تعارف اور ان کے شعبہ جات ،12 دینی کاموں کی ترغیبات کے علاوہ دیگر اہم امور پر گفتگو فرمائی ۔

آخر میں ٹیسٹ کا سلسلہ بھی ہوا اور ٹیسٹ میں پاس ہونے والے اسلامی بھائیوں میں نگران پاکستان مشاورت نے اسناد تقسیم کیں نیز ملاقات بھی کی۔(رپورٹ:عبد الخالق عطاری ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری مدنی )


17 جنوری 2024ء بروز بدھ فیضان آن لائن اکیڈمی بوائز کی جانب سے برانچ کلاتھ مارکیٹ کانفرنس ہال حیدرآباد میں مدنی مشورہ ہوا جس میں حیدرآباد ڈویژن کے برانچ ناظمین   وڈویژن تعلیمی ذمہ دار ٹرینر اور آئی ٹی پرسن سمیت تمام شفٹ ناظمین نے شرکت کی۔

ڈویژن نگران مولانا عابد حسین مدنی عطاری نے تعلیمی نظام کو مزید بہتر کرنے میں ناظمین کے کردار سے متعلق اہم نکات فراہم کئے اور ناظمین کا طلبہ سے رابطہ بہتر بنانے کے حوالے سے تربیت کی۔

ساتھ ہی عابد حسین عطاری مدنی نے مدنی مشورے میں 2024ء رمضان المبارک ڈونیشن کے حوالے سے رہنمائی کی۔(رپورٹ: احمد رضا عطاری شفٹ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی حیدرآباد،کانٹینٹ:رمضان رضا عطار ی مدنی )


دعوتِ اسلامی  کے شعبہ فیضان آن لائن اکیڈمی کے تحت 17 جنوری 2024ء بروز بدھ ساہیوال ڈویژن کے شفٹ تعلیمی ذمہ داران (معاونین و مفتشین) کا بذریعہ انٹر نیٹ آن لائن مدنی مشورہ ہوا ۔

مدنی مشورے میں ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی امور کے ذمہ دار مولانا شفیق مدنی عطاری و معاون رکن مجلس تعلیمی امور سید انس عطاری نے تعلیمی امورپر گفتگو کی جس میں اسلامی بھائیوں کو مختلف ذمہ داریوں کے لئے تیار کرنے نیز دینی کاموں میں خود اور مدرسین کو شرکت کروانے کا ذہن دیا جس پر شرکانے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔ آخر میں ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے۔(رپورٹ: محمد وقار یعقوب عطاری برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی،کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری )