دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہر برامپٹن( Brampton )اور کیلگری( Calgary) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 52 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کئ دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیتے ہوئے رجب میں روزے رکھنے اور روزانہ مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے شہرمانٹریال(Montreal)اور تھورن کلف(Thorncliffe) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 66 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوت اسلامی نے”جھگڑے کے نقصانات“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کئ دینی ماحول سے منسلک رہنے کا ذہن دیتے ہوئے رجب میں روزے رکھنے اور روزانہ مدنی چینل دیکھنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے زیرِاہتمام 18 فروری 2021ء سے یورپین یونین ریجن کے ملک بیلجیم( Belgium )میں بذریعہ اسکائپ ڈیلی کلاس کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے داخلہ لیا۔

ڈیلی کلاس میں اسلامی بہنوں کو روزانہ قراٰنِ پاک کی تلاوت ، تر جمہ کنزالعرفان و تفسیر صراط الجنان سننے کی سعادت حاصل ہو رہی ہے۔ اس کلاس کا دورانیہ 30 منٹ ہے ۔

داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  اسپین (Spain) ڈویژن بارسلونا کے علاقے ترینیتات (Trinitat) میں آن لائن اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”قیامت کی علامات“ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال کے مطابق اپنے شب و روز گزارنے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  آسٹریا(Austria)کے شہر ویانا(Vienna)میں بذریعہ اسکائپ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں تقر یبا 23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاح اعمال کی کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے شب و روز نیک اعمال کے مطابق گزارنے اور روزانہ اپنےاعمال کا جائزہ لینے کا ذہن دیا نیز عاملاتِ نیک اعمال بننے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  یورپین یونین ریجن کے ملک ڈنمارک (Denmark) میں آن لائن مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مزاکرے کی دوہرائی کروائی نیز فقہ میں وضو کا عملی طریقہ سکھایا اور شجرہ شریف سے ایک وظیفہ یاد کروایا۔

مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو رضاے الہٰی حاصل کرنے اور دعاے عطار سے حصہ پانے کی نیت سے رسالہ کفن کی واپسی، آقا کا مہینہ اور کتاب فیضان رمضان پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام 18 فروری2021ء  کو ڈنمارک (Denmark )میں بذریعہ اسکائپ کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 23 سلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے”نزع“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کی تربیت کی جبکہ علاقائی دورہ کی نگران اسلامی بہن نے غسل میت و کفن کاٹنے کا طریقہ کے بارے میں معلومات فراہم کیں اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو میت کو غسل و کفن دینے کی ترغیب دلاتے ہوئے ذہن دیا کے وہ اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں تاکہ ضرورت کے وقت شرعی اصولوں کے مطابق میت کو غسل دے سکیں۔


عاشقان رسول  کے دلوں کو علمِ دین کی طرف راغب کرنے اور ان کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے کے لئے امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” کراماتِ خواجہ“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یارب المصطفٰے ! جو کوئی 16 صفحات کا رسالہ ”کرامات خواجہ“ پڑھ یا سن لے اُس کو خواب میں خواجہ غریب نواز کا دیدار نصیب فرما اور اُسے اپنے آخری نبی صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پیچھے پیچھے جنت الفردوس میں داخلہ اور آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا پڑوس عطا فرما۔ اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

آڈیو میں رسالہ نیچے ملاحظہ کریں


مجلس جامعۃ المدینہ للبنات کے تحت 23 فروری  بروز منگل کو جامعات المدینہ گرلز میں اسلامی بہنوں کے لئے فیضانِ علم کورس کا انعقاد ہوگا جس میں تجوید و قرات ، اسلامی عقائد و مسائل کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔

کورس کادورانیہ 3 گھنٹے ہوگا۔داخلےکی خواہش مند اسلامی بہنیں قریبی جامعۃ المدینہ گرلزمیں رابطہ کرے یااس آئی ڈی پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

Islamibahan.jamia@dawateislami.net

Jamialilbanatpak@dawateislami.net

Jamia.overseas@dawateislami.net

دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ  امِ عطار لاڑکانہ میں قرآن و سنت کورس کے سلسلے میں تعارفی اجتماع کا انعقاد ہواجس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کم و بیش 100اسلامی بہنوں نے شرکت کی جس میں جامعۃالمدینہ کی ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس نے بھی شرکت کی۔ 

گورنمنٹ گرلز اسکول لاڑکانہ کی پرنسپل، سینئر ایڈووکیٹ اسلامی بہنوں نے بھی شرکت کی۔ گورنمنٹ اسکول کی پرنسپل نے نیکی کی دعوت قبول کرتے ہوئے قرآن و سنت کورس میں داخلہ بھی لیا اور دعوتِ اسلامی کے کام کو سراہانیزکورس کے مضامین تجوید، تفسیر، حدیث ، فقہ،عقائد وغیرہ کا تعارف بذریعہ سلائیڈ کروایاگیاجبکہ تربیتی بیان کے ذریعے کورس کی اہمیت اور ترغیب دلائی گئی۔

اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں نے داخلہ کی نیتیں پیش کیں جبکہ لاڑکانہ شہر میں باقاعدہ فیضانِ قرآن و سنت کے درجہ کا آغاز بھی کردیا گیا۔


شیخِ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ جامعات المدینہ گرلز میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی جمعرات 19تا 25جمادی الاخرتک کارکردگی درج ذیل ہے:

روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:20647

1پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3

آدھا پارہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:696

درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15056​​

روزانہ 1200 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:898

روزانہ 313 درود پاک پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:13445

مطالعہ کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:16153

نفل روزوں کی مدنی تحریک میں شامل اسلامی بہنوں کی تعداد: 8486

نفل روزہ رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3316 

تہجد پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:3368

یومِ قفل منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12971

ایام قفل مدینہ منانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:5557

رسالہ خاموش شہزادہ پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:15446


پچھلے دنوں اڈا میکلوڈ گنج کابینہ بہاولنگر زون مجلس تحفظ اوراق مقدسہ بہاولنگر کے تحت مدنی بستے کا آغاز ہوا۔ افتتاح مجلس مدنی بستہ بہاولنگر زون محمد معین عطاری نے کیا  اور صدقے کے متعلق بیان کرتے ہوئے حاضرین کو مدنی بستے پر روزانہ حاضری دینے اور اپنی نیک کمائی سے کچھ نہ کچھ روزانہ کی بنیاد پر راہ خدا میں خرچ کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ہاتھوں ہاتھ لوگوں نے تعاون کیا۔(رپورٹ:تحفظ اوراق مقدسہ بہاولپور زون)