دعوت اسلامی کے شعبہ علاقائی دور ہ کے زیراہتمام گزشتہ دنوں سویڈن (Sweden) میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں علاقائی دورہ پر
مقرر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی
اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے سنتوں
بھرے اجتماع میں بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 6 مارچ2021ء کو بیلجیم( Belgium )میں آن لائن ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں 22 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے
سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب
المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام
گزشتہ دنوں سویڈن( Sweden) میں آن لائن ون ڈے سیشن بنام”A
Night Journey“ کا انعقاد کیا گیا جس میں19اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ سطح کی شارٹ کورسز پر مقرر ذمہ دار اسلامی بہن نےہمارے پیارے آقا ﷺکا
سفر معراج اور اُس مبارک رات میں پیش آنے
والے واقعات بیان کئے نیز سیشن میں شریک
اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
اسپین کے ڈویژن
بارسلونا کے علاقے لا سالوت میں آن لائن
ون ڈے سیشن کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام 07مارچ 2021ءکواسپین (Spain) کے ڈویژن
بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لا
سالوت (La Salut) میں آن لائن ون ڈے سیشن بنام”A Night Journey“ کا انعقاد کیا
گیا جس میں34 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس سیشن
میں واقعۂ معراج مکمل تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا اور رجب المرجب کے فضائل کے
ساتھ ساتھ ستائسویں شب میں پڑھے جانے والے نوافل بھی بتائے گئےنیز اسلامی بہنوں کو
رجب المرجب اور شعبان المعظم کے روزوں کے فضائل بتاتے ہوئے نفل روزے رکھنے کا ذہن
بھی دیا گیا۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 06 مارچ2021ء کو یورپ کے ملک ڈنمارک (Denmark )میں
بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ دعوت اسلامی نے مقامی زبان ڈینش میں”آقاﷺ کا سفر معراج“
کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو عظیم و بابرکت رات
شب معراج کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے
اور نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے اسپین(Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف علاقوں لا سالوت(La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat) ،بئیر امات (VirreiAmat)، سانتا کلوما، بیسوس (Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet) اور پارالیل (Paralel) سے کم و بیش 38 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تمام علاقوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے
علاقوں میں مزید دینی کاموں میں اضافہ
کرنے کی ترغیب دلائی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔
اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے گھر درس کی
ماہانہ کارکردگی
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہونے
والے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام ”گھر درس“ بھی ہےچنانچہ
اسی سلسلے میں فروری 2021ء میں اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے مختلف علاقوں
سے کم و بیش 148اسلامی بہنوں نے گھر درس دینے اور سننے کی سعادت حاصل کی جبکہ46
اسلامی بہنوں کو امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں سے حصہ پانے کے لئے اپنے گھر میں
گھر درس دینے کی ترغیب دلائی گئی جس پر
اسلامی بہنو ں نے نیت کا اظہار بھی کیا۔
اسپین کی ڈویژن بارسلونا کے علاقے لا سالوت میں”فیضانِ زکوة کورس “ کا انعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام مارچ 2021ءکے پہلے ہفتے اسپین (Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) کے علاقے لا سالوت (La Salut) میں”فیضانِ زکوة کورس “ کا انعقاد کیا گیا جس میں25 مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں
،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ
نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں نیز اسلامی بہنوں کو ا پنے صدقات و
عطیات دعوت اسلامی کو جمع کروانے کا ذہن دیا گیا۔
گوجرہ کابینہ
سندھیلیانوالی ڈویژن میں نئے مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا آغاز
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں فیصل
آباد ریجن ٹوبہ زون گوجرہ کابینہ سندھلیانوالی ڈویژن میں نئے
مقام پر ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
آغاز ہوا جس میں کثیر اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
شعبہ اصلاح اعمال کی کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں
شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے
وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب
دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں پنجاب
ساہیوال ڈویژن میں کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی سائٹ ایریا میں
کفن دفن اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کفن دفن کی زون مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غسل میت کا طریقہ، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ
سکھایا نیز مستعمل پانی کے مسائل اور اسراف کے متعلق احکامات بھی بیان کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ تعلیم کے زیر
اہتمام گزشتہ دنوں کراچی صدر کابینہ میں ایک
شخصیت کے گھرون ڈے سیشن بنام ”A Night Journey“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 ٹیچرز نے شرکت کی۔
اس سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ، معراج کے حوالے
سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب
المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی گئیں۔
Dawateislami