دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  کے زیر اہتمام 4 مارچ 2021 ء بروز جمعرات لاہور ریجن، حافظ آباد زون ، کابینہ حافظ آباد کی ڈویثزن پنڈی بھٹیاں میں محمد عمران عطاری زون ذمہ دار شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ نے بازاروں اور سڑکوں پر نصب باکسز کا جائزہ لیا ۔ فُل ہونے والے باکسز کو خالی کیا۔(رپورٹ: محمد عمران عطاری)

فیضان مدینہ چنیوٹ کےہفتہ وار اجتماع میں جہاں نارمل افراد نے شرکت کی وہیں پر اسپیشل پرسنز )گونگے بہرے اور نا بینا افراد) نے بھی شرکت کی۔

اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت اجتماع میں مدنی حلقہ ہوا جس میں اسپیشل پرسنز )گونگے بہرے اور نا بینا افراد) شریک ہوئے۔ اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی رکن زون غلام مصطفی عطاری چینوٹ نے کی۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی  کے زیر اہتمام اسپیشل پرسنز کے لیے اجتماع ذکر و نعت کا سلسلہ ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز ( گونگے بہرے اور نابیناافراد) نے شرکت کی ۔

اجتماع میں رکن ریجن محمد عمران عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کراچی نے بیان کیا ۔ اس اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی رکن زون محمد شاہد عطاری نے کی۔ اجتماع محمد جمیل عطاری اور دوسرے ذمہ داران دعوت اسلامی بھی شریک ہوئے ۔(رپورٹ: محمد سمیر عطاری اسلام آباد ، میڈیا ڈیپارٹمنٹ اسپیشل پرسنز دعوت اسلامی)


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری کے ہمراہ لاہور میں پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر اور سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

نگران شوریٰ نے چوہدری شجاعت حسین کو دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و فلاحی کاموں کے متعلق آگاہی فراہم کی جس پر سربراہ مسلم لیگ ق چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے دینِ اسلام کے لئے دعوت اسلامی کے تحت کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر نگران شوریٰ نے چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی کے لئے دعا فرمائی اور چوہدری برادران کو عالمی مدنی فیضان مدینہ کراچی کے دورے کی دعوت بھی پیش کی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان کے  زیر اہتمام الصحت طبیہ کالج ملت روڈ غوثیہ آباد فیصل آباد میں اجتماع معراج کا سلسلہ ہوا جس میں فیصل آباد کے اطباء کرام نے شرکت کی۔

حکیم استاد جمیل عارف صاحب نے احسن انداز میں میزبانی کی جبکہ اجتماع کی صدارت پرنسپل الصحت طبیہ کالج پروفیسر حکیم شاہد ناز صاحب نے کی ۔ صدر پاکستان طبی کانفرنس پنجاب حافظ حکیم محمد یونس صاحب بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ اس اجتماع میں خصوصی بیان نگران مجلسِ شعبہ رابطہ برائے حکیم پاکستان حکیم محمد حسان عطاری نے کیا۔ 

3مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد جی 11 میں پروفیشنلز کے درمیان علمی نشست کا اہتمام ہوا جس میں مختلف شعبے کے پروفیشنلز نے شرکت کی۔

نگران شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان فرمایا اور شرکا کو سیرت رسول کے مطابق زندگی گزارنےکی ترغیب دلائی۔ مولانا عمران عطاری نے انہیں اپنے اپنے شعبے نیکی کی دعوت عام کرنے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں شرکت کرنے کی درخواست کی۔

اس علمی نشست میں اراکین شوریٰ حاجی وقار المدینہ عطاری اور حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔ 


3مارچ 2021ء کو مدنی مرکز فیضان مدینہ اسلام آباد میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے P.M.L.Nکے رہنماو سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور دیگر رہنماؤں نے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں نیکی دعوت پیش کی اور اپنی زندگی سنتِ رسول کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی مولانا محمد امین عطاری،مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقارا لمدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام  03 مارچ 2021ء بروز بدھ مدرسۃ المدینہ النور میں کفن دفن کے حوالے سے مدنی حلقہ ہوا جس میں مدارسُ المدینہ ناظم آباد کابینہ کے قاری صاحبان نے شرکت کی۔

رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری نے غسل میت کی اہمیت اور فضائل کے موضوع پر قاری صاحبان اور ناظم میں سنتوں بھرا بیان کیا۔ مدنی حلقے میں شریک ناظم و قاری صاحبان کو میت کو غسل دینے، کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ بتایا اور میت کو دفنانےکے حوالے سے مدنی پھول بیان کئے۔(رپورٹ: رکن مجلس کفن دفن عزیر عطاری)

3مارچ 2021ء کومرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے سپریم کورٹ آف پاکستان اور ہائی کورٹ کے وکلاء اور دیگر شخصیات نے ملاقات کی۔

مولانا حاجی عمران عطاری نے اس موقع پر مسلمانوں کے ساتھ حسن ظن رکھنے کا ذہن دیتے ہوئے بدگمانی کے نقصانات پر گفتگو فرمائی۔نگران شوریٰ نے انہیں دینی کاموں میں شرکت کرنے اور دینی کتب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی۔

اس موقع پر اراکین شوریٰ حاجی مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری بھی موجود تھے۔


دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے 4 مارچ 2021ء کو اراکین شوریٰ مولانا عبد الحبیب عطاری اور حاجی وقار المدینہ عطاری کے ہمراہ چوہدری اظہر حیات ہنجرا (چیئرمین ہنجرا گروپ آف کمپنیز) سے ملاقات کی۔

نگران شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کی مختلف ایکٹیویز کے بارے میں بریفنگ دی اورعالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے وزٹ کی دعوت پیش کی۔ مولانا عمران عطاری انہیں دعوت اسلامی کے ساتھ تعاون کرنے کا بھی ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبہ دار المدینہ کے زیر اہتمام  03 مارچ 2021ء بروز بدھ ڈیرہ اللہ یارڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس میں نور مصطفی عطاری، رکن زون دارالمدینہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی اسکول شاہن پلال ڈسٹرکٹ جعفرآباد نوراللہ پلال سے ملاقات کی۔

نور مصطفی عطاری، رکن زون دارالمدینہ نے رسالہ حسینی دولہا تحفے میں دیتے ہوئے دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات کا تعارف کروا کے مدنی عطیات کی ترغیب دلائی۔(رپورٹ: عاصم نعیم عطاری)

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 15 مارچ 2021ء سے پاکستان بھر میں اسلامی بہنوں کے لئے 30 دن پر مشتمل ”فہم القرآن کورس“ شروع ہونے جارہا ہے۔کورس کا دورانیہ روزانہ 72 منٹ ہوگاجسے اسلامی بہنیں صبح 9 سے اذان عصر تک اپنی سہولت کے حساب سے کسی بھی وقت رکھ سکتی ہیں۔یہ کورس علاقہ سطح پر کروایا جائیگا۔

کورس میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو (1)قرآن پاک کی منتخب کردہ سورتوں میں سے آیات قرآنی اور تفسیر پڑھائی جائیگی (2)مدنی قاعدہ اور اذکار نمازسکھائے جائیں گے (3)سیرت حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر درس ہوگا۔

کورس کی شرائط: (1)ناظرہ قرآن پاک پڑھی ہوئی ہو (2)اردو پڑھنا ، لکھناجانتی ہو (3)عمر 14 سال سے زیادہ ہو

واضح رہے کہ کورس میں داخلے کی آخری تاریخ 14 مارچ 2021ء ہے جس کے لئے صبح 10 سے دوپہر 2:30 بجے تک رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

کورس میں داخلہ لینے کے لئے صرف اسلامی بہنیں اس نمبر پر رابطہ کرسکتی ہیں:03110104462