دعوتِ اسلامی کے  شعبہ مدرسۃ لمدینہ جزوقتی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں پی اینڈ ٹی سوسائٹی ناصرپمپ کورنگی مدرسۃالمدینہ فیضان بلال اور ایم صدیقی سےناظرہ قرآن پاک مکمل کرنے والے طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں۔ اس اجتماع میں ڈویژن نگران اور کابینہ نگران نیز ریجن اور پاکستان جزوقتی مدارس کے ذمہ دار شہروز بھائی اور عرفان بابا نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ لمدینہ جزوقتی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کورنگی نمبر ڈھائی میں اسناد اجتماع منعقد ہوا جس میں ناظرہ مکمل کرنے والے طلبا میں اسناد تقسیم کی گئیں ۔

مبلغ دعوتِ اسلامی سید اسدعطاری نگران مجلس اجارہ نے شانِ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طلبہ اور سرپرستوں کو علم دین کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔


شعبہ رابطہ برائے تاجران کے زیر انتظام مینار پاکستان ٹمبر مارکیٹ لاہور میں 25فروری2021ء بروز جمعرات مدنی حلقہ ہوا جس میں شوز فیکٹری کے اونروز سمیت مختلف افراد نے شرکت کی۔

مدنی حلقے میں مبلغ دعوت اسلامی حافظ محمد عابد عطاری زون ذمہ دار نے شرکا کے درمیان وقت جیسی عظیم نعمت کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور حاضرین کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں وقت دینے کے متعلق اہم نکات دیتے ہوئے فیضان آن لائن کورس کے تحت ہونے والے کورسز کے حوالے سے ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں لاہور ریجن  ، حافظ آباد زون کی کابینہ حافظ آباد، ڈویژن غربی میں مدنی حلقہ اور چوک درس کا سلسلہ ہوا جس میں ذمہ دار اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔

مبلغ دعوت اسلامی زون ذمہ دار محمد عمران عطاری محافظ اوراق مقدسہ کے ساتھ مل کر اوراق مقدسہ کی حفاظت کے لئے فیضان مدینہ میں رکھنے کے لئے ایک بڑا ڈرم تیار کروا کرنصب کیا ۔ 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ کل وقتی واقع کراچی ریجن،  نیو کراچی کابینہ ، گودھرا ڈویژن میں سرپرست اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مدرسے میں پڑھنے والے بچوں کے والد و سرپرست صاحبان نے شرکت کی۔

ابو جواد قاری محمد بغدادرضاعطاری نے اپنی جانوں اور گھر والوں کو جہنم کی آگ سے بچاؤ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے بچوں کی دینی تربیت ، تعلیمی بہتری ، پابندی ، غیر حاضریاں ، 21-22-23 مارچ مدنی قافلے میں سفر ، ہفتہ وار اجتماع و مدنی مذاکرہ سے متعلق مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ اوراقِ مقدسہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی اورنگی ٹاؤن میں   تحفظ اوراقِ مقدسہ کے ریجن اور زون ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے مدنی مشورہ لیا۔

مدنی مشورے میں نیک اعمال، 21، 22 اور 23 مارچ کے مدنی قافلے، رمضان عطیات، نئے ذمہ داران کےتقرر، باکسز خالی لگانے اور خالی کرنے کے اہداف پر کلام ہوا۔(شعبہ اوراقِ مقدسہ ساؤتھ سینٹرل زون، اورنگی ٹاؤن کابینہ)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے کے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ اور ٹوٹنگ(   Slough and Tooting)میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں مجموعی طور پر 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرےبیانات کئےاور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال سے متعلق تفصیلات بریف کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ نیک اعمال پر عمل کرنے کے طریقے بیان کئے نیز عاملات نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یوکے لندن ریجن کے علاقے ریڈنگ (Reading)میں محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں 23اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور محفلِ نعت میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی تر غیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ یوکےکے شہر  لیسٹر (Leicester)میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کاروزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کے علاقے  نارتھ برمنگھم اور برٹن (North Birmingham and Burton )میں اصلاحِ اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنو ں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے معلومات فراہم کرتے ہوئے اپنے اعمال کا روزانہ جائزہ لینے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  یوکے اولڈہم (Oldham)ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں17 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ڈویژن اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے”نیت“ کےموضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیت کی اہمیت کے بارے میں مدنی پھول دیئے اور ہر وقت اچھی نیتیں کرنے کی ترغیب دلائی ۔ نماز پڑھنے کے فضائل اور نہ پڑھنے کی وعیدات و عذابات بتا کر نمازوں کی پابندی کرنے کا ذہن بھی دیا۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبے مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے مانچسٹر (Manchester)ریجن کی مدرسات کےلئے بذریعہ اسکائپ تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

تربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات کے نئے مدنی پھول سمجھائے گئے،اس کے ساتھ ساتھ ریجن فائننس ذمہ دار اسلامی بہن نے خصوصاً رجب، شعبان و رمضان کے مبارک مہینوں میں دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے فروغ کے لئے ڈونیشنز جمع کرنے کا ذہن دیا۔