دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام 03 مارچ2021ء کو یو کے ریجن کے مختلف مقامات پر3 دن پر مشتمل” کورس فیضانِ زکوۃ“ کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 80 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں ،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ مارچ2021ءکی پہلی پیر شریف کو یورپ کے ملک جرمنی میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!6 بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور10 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے کا قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام03 مارچ2021ء کو یوکے کی ریجن سطح  اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں کاماہانہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یو کے کےشہر برمنگھم، مانچسٹر، لندن، بریڈفورڈ، آئرلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کی اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شعبہ اصلاح اعمال پر مقرر رکن عالمی مجلس مشاورت نے شعبے کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہر سطح پر شعبہ مشاورتیں مقرر کرنے کی ترغیب دلائی نیز ڈویژن وائز اصلاحِ اعمال اجتماع کروانے کا ذہن دیا ، مزید شعبے لحاظ سےنئے اہداف بھی دیئے ، شعبے کےکام کو بڑھانے سے متعلق احسن انداز میں راہنمائی کی اور اسے عملی جامہ پہنانے کے لئے نکات پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب وروز  کے زیرِ اہتمام 2 مارچ 2021 ءکو یورپین یونین ریجن کی شب و روز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ جس میں ڈنمارک (Denmark)،اسپین( Spain) ، ہالینڈ( Holland)، آسڑیا(Austria) ، بیلجیم (Belgium)، فرانس( France) اور سویڈن (Sweden) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شب و روز کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور ہر ماہ اپنا شیڈول جمع کروانے کا ذہن دیا نیز شب و روز کے شعبے کے اپ ڈیٹ نکات سمجھائے اور شب و روز کی ویب ساہٹ کا وزٹ کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  فروری2021ء میں اٹلی ( Italy) کے مختلف ڈویژن میں تین دن پر مشتمل ”فیضانِ زکوۃ کورس “ کا انعقاد کیا گیاجن میں بولونیا(Bologna) ،وچینزا( Vicanca)، پراتو (Prato)، بریشا( Brescia)، میلان (Milan)،برکسن (Brixen)، روما( Romaماچیراتا( Macerata)، کارپی(Carpi) وغیرہ علاقے شامل ہیں ۔ ان کو رس میں تقریباً 150 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس کورس میں ڈونیشن جمع کرنے کے مختلف طریقے بتائے گئے نیز شرعی غلطیوں سے بچنے کے لئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سے کتاب "چندے کے بارے میں سوال جواب اور چندہ کرنے کی شرعی احتیاطیں" میں سے ٹیسٹ بھی لیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  فروری 2021ء کے آخری ہفتے ڈنمارک (Denmark) میں 3 مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں تقریباً 55 اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔

مبلغات دعوت اسلامی نے دنیا نے ”ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کرنے کے لئے دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے اور عملی طور پر دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام گزشتہ دنوں 3 مارچ2021ء کو  آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا(Vienna) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے ”برکات صدقات“ کے موضوع پر بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قراٰن و حدیث کی روشنی میں صدقات کے فضائل بیان کئےنیز اسلامی بہنوں کو آخرت کی تیاری کے لئے دینی کاموں میں شامل ہونے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں 2 مارچ 2021ء کو آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذریعہ کال نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے مقامی اسلامی بہنوں کو بذریعہ کال نیکی کی دعوت پیش کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے ون ڈے سیشن(one day session) میں بذریعہ انڑنیٹ شرکت کرنے کی دعوت دی۔


صَحابیات کے اعلیٰ اوصاف پر مشتمل رسالہ

بارگاہِ رسالت میں صحابیات کے نذرانے

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں کتاب کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے شروع میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورے رسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسا لے کی کئی بار پروف ریڈنگ

14صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2016ء سے لیکر3 مختلف ایڈیشنز میں تقریباً50ہزارکی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام کراچی ڈویژن کے ذمہ داران نے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل آفس میں لائن آفیسر نعمت اللہ خان سے ملاقات کی۔ بعد ازاں اے وی ایل سی کی جائے نماز پر کی جانے والی بورنگ کا جائزہ لیاگیا۔

دعوتِ اسلامی کے تعلیمی شعبہ مدرسۃ المدینہ جزوقتی کے زیر اہتمام 04 مارچ 2021ء بروز جمعرات کراچی ریجن ساؤتھ زون اورنگی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام مدنی عملے نے شرکت کی۔

نگران مجلس عرفان عطاری نے رمضان عطیات کے حوالے سے گفتگو کی۔ ریجن ذمہ دار شہروز عطاری نے شرکت کی۔ رمضان عطیات، تعلیمی اور اخلاقی تربیت اپنے مدنی پھول دئیے۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ  کے زیر اہتمام 05 مارچ 2021 ء بروز جمعۃ المبارک لاہور ریجن، حافظ آباد زون، حافظ آباد اطراف کابینہ کی ڈویژن بھڑی موڑ کے ایک علاقے میں لگے اوراق مقدسہ کے باکسز کا زون ذمہ دار محمد عمران عطاری نے جائزہ لیا۔ فُل ہوجانے والے باکسز کو خادم اوراق مقدسہ، قریبی دوکان دار اور دیگر لوگوں کے ہمراہ مل کر خالی کیا۔ (رپورٹ: محمد عمران عطاری)