23 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 7 مارچ 2021ء کو جرمنی( Germany) میں دو مقامات پر بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں فرانکفرٹ (Frankfurt ) اور اوفن باخ ( Offenbach)شامل ہیں۔ ان اجتماعات میں کم و بیش 50 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے آقاﷺ کا سفر معراج کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو عظیم و بابرکت رات شب معراج کے حوالے سے نکات پیش
کئے اور سفر معراج کا خلاصہ بیان کیا نیز اپنے صدقات و عطیات دعوت اسلامی کو دینے
کی ترغیب دلائی۔