22 جمادی الاخر, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ ہفتے اسپین(Spain) کے ڈویژن بارسلونا (Barcelona) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقے کا انعقاد کیا گیا
جس میں مختلف علاقوں لا سالوت(La Salut)، آرتیگاس (Artigues)، ترینیتات (Trinitat) ،بئیر امات (VirreiAmat)، سانتا کلوما، بیسوس (Besós)، ہاسپیتالیت (Hospitalet) اور پارالیل (Paralel) سے کم و بیش 38 ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
ڈویژن نگران اسلامی بہن نے تمام علاقوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے
علاقوں میں مزید دینی کاموں میں اضافہ
کرنے کی ترغیب دلائی اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے ذمہ داراسلامی بہنوں کو ہر ماہ مدنی حلقے میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔