دعوتِ  اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام ماہ فروری 2021 ءمیں یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز(East Midlands) کابینہ میں بذریعہ اسکائپ نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا جس میں کم وبیش 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں نے مقامی اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ 


دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیات کے زیراہتمام 04 مارچ 2021ء بروز جمعرات میٹنگ ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ آفس میں کراچی ریجن ذمہ دار حاجی یعقوب عطاری نے ذمہ داران کے ہمراہ فیاض عباسی کوآرڈینیٹر سندھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر، ڈاکٹر احمد علی شیخ ، پرو ویزنل (ٹیکنیکل) فوکل پرسن سندھ ، ڈاکٹر آصف علی WHO، محمد عامر WHO، جہان الدین UNICEF اور عابد حسین UNICEF سے ملاقات کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف شہروں لیسٹر، پیٹر برو، برٹن، ڈربی اور ناٹنگھم (Leicester, Peterborough, Burton, Derby and Nottingham) میں 10 مدنی حلقوں کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 105 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نےسنتوں بھرے بیانات کئے اور مدنی حلقوں میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کو مزید بڑھانے،ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور ڈونیشن کے حوالے سے بھر پور کوشش کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم کی ایسٹ مڈلینڈز کابینہ  کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن اور ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فرہم کئے نیز ڈونیشن کے حوالے سے بھر پور کوششیں کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ  رابطہ برائے شخصیت کے زیراہتمام 02 مارچ 2021ء بروز منگل کراچی ڈویژن کے ذمہ داران نے ڈپٹی کمشنر ویسٹ آفس، پی ایس ٹو ڈی سی سجاد حسین و دیگر اسٹاف اور سپرنٹینڈنٹ انجینئر ویسٹ طارق مغل سے ملاقات کی۔ دعوتِ اسلامی کاتعارف پیش کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی دینی اور دنیاوی خدمات سے آگاہ کیا۔(شعبہ رابطہ برائے شخصیات کراچی ڈویژن)

دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 4مارچ 2021ءکو آئرلینڈ(Ireland) ریجن میں ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 7 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں ،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 4مارچ 2021ءکویوکے اسکاٹ لینڈ (Scotland)ریجن میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسکاٹ لینڈ ریجن کی جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیزدینی کاموں کو احسن انداز میں کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دیئے، کارکردگی فارم وقت پر دینے کا ذہن دیا ۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام ماہ فروری 2021میں یوکے لندن(London) ریجن میں لگنے والے مدارس اور دیگر دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:

پورے ریجن میں مدرسۃالمدینہ بالغات کے درجات کی تعداد:35

مدرسات کی تعداد: 31

مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :251

بذریعہ اسکائپ 2دن لگنے والے درجات کی تعداد:23

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 132

بذریعہ اسکائپ پڑھانے والی مدرسات کی تعداد: 19

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :142

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :99

اکثر دن اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :29


دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 7مارچ 2021ءکویوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ(Slough)میں آن لائن ”واقعہ معراج کورس“ ہوگا جس میں ہمارے پیارےآقاﷺکے معراج کا سفر بیان کیا جائے گا اور اس مبارک رات میں پیش آنے والے واقعات بیان ہونگے ۔یہ کورس صرف ایک دن کا ہوگا اور اس کا دورانیہ 1گھنٹہ 30منٹ ہوگا۔

اس کورس کا لنک حاصل کرنے کے لئے اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں :

Dawateislamicourse@gmail.com


 دعوت اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام 3مارچ 2021ءکویوکے لندن ریجن کے علاقے سلاؤ(Slough) میں ”فیضان زکوۃ کورس“ کا انعقاد کیا گیا جس میں 20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کورس میں زکوۃ کا بیان ،قراٰن و حدیث کی روشنی میں ،زکوۃ کی حکمت،سونے کی زکوۃ کے علاوہ کرنسی نوٹ کی زکوۃ کیسے نکالی جائے،زکوۃ نکالنے کا طریقہ و غیرہ معلومات فراہم کی گئیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام یوکے لندن ریجن کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ اور ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لندن ریجن شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کورس ”واقعۂ معراج “کے نکات سمجھائے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے  یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری ،ولزڈن گرین ،ٹوٹنگ ،ہنزلو ،ایسٹ ہام الفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ،کرالی ،وکنگ ،سلاؤ ،چیشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری(Harrow Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury )میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں 557اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”دنیا نے ہمیں کیا دیا؟“ کے موضوعات پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے، مدنی مذا کرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔