اسلامی بہنوں کے
شعبہ فنانس کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں صدیق آباد کابینہ میں
مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں 24 ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
شعبہ فنانس کی ریجن ذمہ داراسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کارکردگی فارم فل کرنے
کا طریقہ سمجھایا اور اثاثہ جات کی مناسب
دیکھ بھال پر اہم نکات فراہم کئے اور
فنانس شعبہ پر تقرری کے اہداف دئیے نیزای رسید
ورکنگ اور ڈیپازٹ اماؤنٹ کے متعلق مدنی پھول دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے دینی کاموں
کو مزید اچھے انداز سے کرنے کی نیتوں کااظہارکیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں مرحوم امجد صابری کے گھر شخصیات اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 60 مخیر اور ذمہ داراسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ
داراسلامی بہن نے راہ ِخدا عزوجل میں مال خرچ کرنے،اجتماع پاک میں شرکت کرنےہر
ماہ شخصیات اجتماع منعقد کرنے اور ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کا ذہن دیاجس پر 9
اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ مدینہ کی بکنگ کے لیے اپنے نام پیش کیے۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت کراچی رنچھوڑ لائن کابینہ
میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں کم و
بیش 4 ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی۔
کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے ڈویژن ذمہ داراسلامی بہنوں کی نیک اعمال ومدنی
مذاکرہ کارکردگی کاجائزہ لیااور شرکاکو
کارکردگی بہتر بنانے اور جائزہ کارکردگی وقت پر دینے کےحوالےسے نکات فراہم کئے جس
پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
محمود آباد کابینہ
میں شعبہ رابطہ برائے
شخصیات کے تحت ون ڈے سیشن کاانعقاد
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت
گزشتہ دنوں محمود
آباد کابینہ کے ایک جم سیٹر میں معراج شریف کے حوالے سے ون ڈے سیشن منعقد ہوا جس
میں شخصیات اور ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ذمہ داراسلامی بہن نےمعراج شریف کےواقعات بتاتے
ہوئےشرکاکودعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں معلومات فراہم کیں اورفیضانِ نماز کتاب کا مطالعہ کرنے اور دیگر کورس کرنے کاذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ شارٹ کورس کے
زیر اہتمام پچھلے دنوں رنچھوڑلائن کابینہ
میں 9 مقامات پر فیضانِ زکٰوة کورس کا انعقاد ہوا۔ اس کورس میں تقریباً 95 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کورس
میں مختلف سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو زکوۃ کےشرعی مسائل کےبارے میں معلومات فراہم کرتےہوئے زکوة کی اقسام ، مال تجارت
کیا ہے؟، اس پہ زکٰوة کیسے ہوگی؟، زکٰوة کے مسائل اور زکوة نکالنے کا طریقہ
بتایا نیز اسلامی بہنوں کو مدنی عطیات جمع
کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں مدنی مشورے
کاانعقاد ہوا جس میں ذیلی تا ڈویژن ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے ماہِ رمضان المبارک
میں ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے ذمہ داراسلامی بہنوں کی تربیت کی مزید ذمہ
داراسلامی بہنوں کو اپنے اہداف مکمل کرنے اور اسلامی بہنوں سے رابطے مضبوط رکھنے
اور ہر ڈویژن میں شخصیات اجتماع کے انعقاد کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں لانڈھی میں زون سطح کا مدنی مشورہ
منعقد ہوا جس میں کابینہ اور علاقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کفن دفن
کی زون سطح کی ذمہ داراسلامی بہن نے ”عاجزی“ کے موضوع پر بیان کیااور نرمی
کے ذریعے اپنے شعبے کو بہتر بنانےکےحوالے سے مدنی پھول دیئے نیز رہائشی کورس میں داخلے کا ذہن دیتےہوئے ہفتہ وار رسالے
کی کارکردگی وقت پر جمع کروانےکی ترغیب
دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوت ِاسلامی کے شعبہ
اصلاح ِاعمال کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی میں اصلاح ِاعمال اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اصلاح اعمال کی کابینہ ذمہ داراسلامی بہن نے ”احترامِ مسلم“ کے موضوع پر بیان کیا
اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لینے کاذہن دیتے ہوئےعاملات نیک اعمال بننے کی
ترغیب دلائی نیز اس حوالے سے اسلامی بہنوں کی الجھنیں دور کی جس پر اسلامی بہنوں
نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی میں
مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ
نگران ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ داراسلامی بہن ،مفتشہ اسلامی بہن اور
مدرسات سمیت 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے صدقات کے فضائل کے
موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کو ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اسکے بعد مفتشہ
اسلامی بہن نے مدرسات کو مدنی قاعدے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز ٹیسٹ کے دوران
کام آنے والے نکات پر توجہ دلائی اور مدرسات کو پڑھاتے ہوئے پیش آنے والے مسائل کا
حل بھی بتایا اسکے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےڈونیشن
جمع کرنے کے حوالے سے مدرسات کی تربیت کی نیز ای رسید کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ
آخر میں مدرسات نے ٹیسٹ دینے اور عطیات جمع کرنے کی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ مکتبۃالمدینہ اور
مدرسۃالمدینہ کے زیر اہتمام کراچی کے علاقے رنچھوڑلائن میں
مدنی مشورے کاانعقادہواجس میں مکتبۃ
المدینہ کی کابینہ سطح اور مدرستہ المدینہ
بالغات کابینہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں اورکابینہ نگران اور دیگر ذمہ داران اسلامی
بہنوں نے شرکت کی ۔
مکتبۃالمدینہ اور مدرستہ المدینہ کی کابینہ
مشاورتوں نے اپنے شعبوں سے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے اور شعبے کی
بہتری کے حوالے سے نکات بتائے اسکے بعد کابینہ نگران اسلامی بہن نے رمضان المبارک
کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دئیے مزید ذمہ داراسلامی بہنوں کو دینی
کاموں کےاہداف بھی دیئے۔ آخر میں مکتبہ
المدینہ کابینہ سطح ذمہ دار اسلامی بہن کی
ترغیب پر 3 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضان ِمدینہ کی بکنگ کروانے کی نیتیں کیں اور
تمام ذمہ داراسلامی بہنوں کو وقت پر کارکردگی جمع کروانے کی ترغیب دی جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں شعبہ شارٹ کورس کے تحت پاکپتن زون
بنگہ حیات کابینہ میں ون ڈے سیشن A Night Journey کورس کاانعقادہوا جس میں
23 اسلامی بہنوں نے شرکت کی اور اس کے
علاوہ کابینہ بنگہ حیات کی مزید دو ڈویژن میں بھی اس کورس کاانعقادہواجس میں کثیر
تعداد میں اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغۂ دعوت اسلامی نے اسلامی بہنوں کومعراج
مصطفی صلی
اللہ علیہ وسلم کے موضوع پر بیان
کرتے ہوئے دعوت
اسلامی کےدینی کاموں کے بارئے میں معلومات فراہم کیں جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی
اچھی نیتیں پیش کیں۔
اسلامی بہنوں کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے زیر
اہتمام کراچی ریجن میں ون ڈے سیشن کا انعقاد ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات
کراچی ریجن کی مجلس رابطہ کی ذمہ دار و زون مشاورت ذمہ دار،عالمی مجلس مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن
نے اور دیگر شخصیات اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
عالمی
مجلس مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے role of womenکے موضوع پر بیان کیا اور عالمی سطح ذمہ دار اسلامی بہن
نے عورتوں کے معاشرے میں کردار کے حوالے سے تربیت کی ۔ مزید رشتے داروں کے
ساتھ حسن سلوک کرنےکاذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اپنی اچھی نیتیں پیش کیں۔
Dawateislami