اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات کے
زیر اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے سرجانی میں
مدرسۃالمدینہ بالغات کی مدرسات کے لئے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کابینہ
نگران ، فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ داراسلامی بہن ،مفتشہ اسلامی بہن اور
مدرسات سمیت 50 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ نگران اسلامی بہن نے صدقات کے فضائل کے
موضوع پر بیان کیا اور مدرسات کو ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا اسکے بعد مفتشہ
اسلامی بہن نے مدرسات کو مدنی قاعدے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے نیز ٹیسٹ کے دوران
کام آنے والے نکات پر توجہ دلائی اور مدرسات کو پڑھاتے ہوئے پیش آنے والے مسائل کا
حل بھی بتایا اسکے بعد فنانس ڈیپارٹمنٹ کی زون سطح ذمہ دار اسلامی بہن نےڈونیشن
جمع کرنے کے حوالے سے مدرسات کی تربیت کی نیز ای رسید کے حوالے سے مدنی پھول دیئے جبکہ
آخر میں مدرسات نے ٹیسٹ دینے اور عطیات جمع کرنے کی نیتیں پیش کیں۔