
اسلامی بہنوں کے شعبہ علاقائی دورہ کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کورنگی میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں دو ڈویژن کی ڈویژن تا ذیلی ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
کابینہ
مشاورت برائے نیکی کی دعوت ذمہ داراسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شعبہ کو مضبوط بنانے
کے حوالے سے نکات دئے نیز ڈونیشن جمع کرنے
کے حوالے سے بھی مدنی پھول بتاتےہوئے اہداف دئے ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ دار السنہ للبنات کے زیر اہتمام 18 مارچ سے 12 دن کے اسلامی
زندگی رہائشی کورس کا آغاز ہورہا ہے اس کورس میں خصوصیت کے ساتھ
فقہ،تجوید،معاملات مہلکات اور دیگرفرض علوم سکھائے جائیں گئے۔
وہ
اسلامی بہنیں اس کورس میں داخلہ لے سکتی ہیں جن کی عمر کم از کم 18 سال ہو مدنی
ماحول سے وابستگی کی مدت 12 ماہ ہو اور قومی زبان پڑھنا لکھنا جانتی ہوں امید وار
اسلامی بہنیں اپنے علاقےمیں ہونےوالے ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماع میں ذمہ داراسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب و روز کےتحت گزشتہ دنوں ساؤتھ زون 2 میں مدنی مشورے کاانعقاد ہواجس میں زون مشاورت
ذمہ دار، ڈویژن سطح و کابینہ سطح و علاقہ سطح ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی
کے دیگر شعبہ جات کا تعارف کرواتے ہوئے شعبہ شب و روز کا تعارف پیش
کیا اور اس شعبہ کی اہمیت سے آگاہ کرتے ہوئےدعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے مدنی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا نیز ذمہ داراسلامی بہنوں کو اپنے شعبہ جات کی خبریں شب و روز کو دینے کی ترغیب دی جبکہ ایک اسلامی بہن کی
کابینہ سطح پر شب و روز کےلئے تقرری کی
گئی ۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے زیر اہتمام کراچی کے
علاقے رنچھوڑلائن میں مدرسات کے تربیتی اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں مدرسۃالمدینہ
کی کابینہ سطح مفتشہ اسلامی بہن سمیت 75 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مفتشہ اسلامی بہن نے مدرسات کی دینی کاموں کےحوالےسےاورمدرسے
کےنظام میں بہتری لانے کےحوالےسےتربیتی
نکات بیان کئےمزید ای رسید کے حوالے سے
مدرسات کو مدنی پھول بھی بتائےجس پر مدرسات نے اپنی نیتوں کااظہار کیا۔

دعوت ِاسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ کے تحت کریم
آباد کے جامعۃ المدینہ گرلز میں خادمات کا تربیتی اجتماع منعقد کیا گیاجس میں ذمہ
دار اسلامی بہن نےخادمات کو نماز کا عملی طریقہ، ڈیوٹی سے متعلق اہم ضروری
معلومات، اپنی روزی کو پاک و حلال طریقے سے حاصل کرنے کے فضائل، قرآن مجید درست
پڑھنے، دینی کاموں میں شرکت اور شرعی پردہ کرنے کا ذہن دیا جس پر 6خادمات نے
ہاتھوں ہاتھ تجوید سے قرآن مجید درست کرنے کی نیتوں کااظہار کیاآخر میں مدنی
مذاکرہ و مطالعہ اور دیگر کارکردگی میں نمایاں ہونے والی خادمات کو تحائف پیش کئے
۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاح ِاعمال کے تحت گزشتہ
دنوں کراچی بلدیہ کابینہ میں مدنی مشورے
کاانعقادہواجس میں 35 ذمہ داراسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کوکارکردگی
کے نکات بیان کئےاور نئے کارکردگی فارم سمجھائے اور ذیلی حلقہ تک تقرریاں مکمل کرنے کے اہداف دیئےنیز
مدنی مذاکرہ ،جائزہ کارکردگی اور اجتماع میں مزید بہتری کا ذہن دیاجس پراسلامی
بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔

اسلامی بہنوں کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی لیاقت آباد کابینہ میں جاوید
نہاری کی فیملی میں ایصال ِثواب اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 40 اسلامی
بہنیں شریک تھیں۔
زون ذمہ
داراسلامی بہن نے سنتوں بھرابیان کیااورنماز
کی شرائط و واجبات کے بارے میں بتایانیزدعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں
معلومات فرہم کرتےہوئےمدنی حلقہ میں شرکت کی دعوت دی جس پر اسلامی بہنوں نے شرکت کرنے کی نیتیں کیں
جبکہ 8 اسلامی بہنوں نے ماہنامہ فیضانِ
مدینہ کی بکنگ کروانے اور آن لائن قرآن کورس کرنے کی نیتیں کیں۔
شب و روز کےتحت سعید آباد بلدیہ جا معۃ المدینہ
گرلز میں مدنی مشورےکاانعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شب
و روز کےتحت گزشتہ دنوں سعید آباد بلدیہ جا معۃ المدینہ گرلز میں مدنی
مشورےکاانعقادہوا جس میں شب و روز ذمہ
داراسلامی بہن نےطالبات کو علم دین کی فضیلت اور مطالعے کی اہمیت بتاتےہوئےتحریری
کام کی ترغیب دلائی اورما ہنامہ فیضانِ مدینہ کےلیے مضامین
لکھنے کی نیتیں کروائیں جس پر درجہ اولیٰ کی 1ثانیہ کی 15ثالثہ کی 4رابعہ کی 6 خامسہ درجے کی 20اورفیضان ِشریعت کورس کی 11 طالبات نے ما ہنا مہ فیضان ِمدینہ کے تحریری
مضامین کے مقابلے کے لیے اپنا نام پیش کیا۔
یوکے برمنگھم
ریجن بلیک کنٹری کابینہ کے مختلف علاقوں میں اجتماعات کا انعقاد

گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے برمنگھم ریجن بلیک کنٹری کابینہ کے شہر سینڈول،
ووسٹر اور بلیک کنٹری(Sandwell,
Worcester, Black Country) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 87 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”برکاتِ صد قات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقات کی فضیلت و برکات بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم
ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف علاقوں میں اجتماعات کا انعقاد

گزشتہ ہفتے دعوت اسلامی کے زیراہتمام یوکے
برمنگھم ریجن کی ویسٹ مڈلینڈز کابینہ کے مختلف علاقوں نارتھ برمنگھم، ایسٹ
برمنگھم، سینٹرل برمنگھم اور کوونٹری (North,
East, Central Birmingham and Coventry) میں سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم
وبیش 366 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے ”برکاتِ صد قات“
کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقات کی فضیلت و برکات بتائے نیز دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی
کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔
یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوت اسلامی کے زیراہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن ایسٹ مڈلینڈز کابینہ میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں
تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
کابینہ
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے
ہوئے تربیت کی اور ماہنامہ فیضان مدینہ کی بکنگ کرنے، ڈونیشن کے لئے کو ششیں تیز
کرنے اور کارکردگی کے ہدف کے حوالے سے ذہن بنایا، دینی کاموں میں بہتری پر حوصلہ
افزائی بھی کی ۔
یوکے برمنگھم
ریجن کی ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر
ناٹنگھم میں ”واقعۂ معراج کورس “ کا
انعقاد

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں یوکے برمنگھم ریجن کی ایسٹ مڈلینڈز کابینہ کے شہر ناٹنگھم (Nottingham ) میں ”واقعۂ
معراج کورس “ کا انعقاد
کیا گیا جس میں کم وبیش 40 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی۔
کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو واقعۂ معراج ،
معراج کے حوالے سے مفید معلومات،معراج کی حکمتیں اور مشاہدات، اللہ پاک کی
طرف سے معراج میں ملنے والے انعامات نیز رجب المرجب کےفضائل مع عبادات کے بارے میں
اہم معلومات فراہم کی گئیں۔