شعبہ مدنی قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام وقتاً فوقتاًدنیا بھر میں مدنی قافلے سفر کرتے رہتے ہیں جس میں ہزاروں عاشقان رسول نیکی کی دعوت کو عام کرنے، علمِ دین سیکھنے  اور گناہوں سے بچنے کے لئے مدنی قافلے کے مسافر بنتے ہیں۔ شعبہ مدنی قافلہ دنیا بھر میں قافلے سفر کروانے کے لئے حکومتی چھٹیوں کو بھی خاص طور مدنظر رکھتا ہے۔ رواں ماہ 23 مارچ 2021ء کو پاکستان بھر میں حکومتی چھٹی آرہی ہے۔

اسی سلسلے میں امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دورانِ اجتماع شب معراج پاکستان بھر کے عاشقان رسول کو 21، 22 اور 23 مارچ 2021ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی اور دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یااللہ پاک ! جوجو میرا مدنی بیٹا21، 22، 23 مارچ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرے یا میری کوئی مدنی بیٹی اپنے محرم پر کوشش کرکےاسے سفر کروادے تو اس سے پہلے اس کو موت نہ دیناجب تک معراج والے محبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا خواب میں جلوہ نہ دیکھ لے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم


مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں 27 رجب المرجب 1442ھ کی شب محفل نعت بسلسلہ شب معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر کے عاشقا ن رسول سے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے ”واقعہ معراج “کے موضوع پر بیان کیااور سرکار صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شان و عظمت کو اجاگر کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت پیش کی۔دوران محفل نعتیہ کلام اور قصیدہ معراج بھی پڑھا گیا اور اختتام پر صلوۃ و سلام کا سلسلہ ہوا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائےحکیم کے زیر اہتمام 12 مارچ 2021ء بروز جمعہ ملتان بہاولپور، بہاولپور طبیہ کالج میں مدنی حلقہ  ہوا جس میں شعبہ رابطہ برائے حکیم کے نگران حکیم محمد حسان عطاری نے پرنسپل اور پروفیسر صاحبان کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا ۔ حکیم جلیل کریم صاحب کی عیادت بھی کی۔ حکیم سید عاقل علی رضوی صاحب کے پاس مدنی حلقہ لگایا اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں شخصیات سے ملاقات کی۔(رپورٹ: محمد عظیم عطاری)


پچھلے دنوں حاجی عبد اللطیف 100 سال کی عمر میں رضائے الٰہی سے فیصل آباد میں انتقال کرگئے۔

دعوت اسلامی کے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے مرحوم کے صاحبزادگان ڈاکٹر عبد الرحمن (سینئر فزیو تھراپست)، ڈاکٹر سعید، ڈاکٹر انجم، محمد عاصم ، محمد شاہد ، مرحوم پوتے انجینئر حافظ محمد حسین، ڈاکٹر محمد حسن، ڈاکٹر محمد زید سے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر ملاقات کی اور تعزیت فرمائی۔حاجی شاہد عطاری نے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔

بعد ازاں نگران پاکستان حاجی محمد شاہد عطاری نے لواحقین کے ہمراہ مرحوم حاجی عبد اللطیف کےقبر پر گئے جہاں فاتحہ خوانی، ایصالِ ثواب اور دعا مغفرت کی گئی۔


27 رجب المرجب 1442ء کی شب مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد میں نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا۔

جانشین امیر اہلِ سنت مولانا حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری کے صاحبزادگان قربان رضا عطاری اور فیضان رضا عطاری سمیت دیگر دو اسلامی بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔حاجی عبید رضا عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دولہوں اور ان کے خاندان والوں کو مبارک باد دی اور خیرو برکت کے لئے دعائیں کیں۔

دوران تقریب نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے حاضرین کو نیکی کی دعوت دی اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ جامعۃ المدینہ (بوائز) پاکستان کے زیر اہتمام  10 مارچ 2021ء بروز منگل لاہور ریجن میاں میرکابینہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعۃالمدینہ مال روڈ لاہور کے طلبہ اور اساتذہ کرام نے شرکت کی۔

رکنِ شوریٰ حاجی اسد عطاری مدنی مدظلہ العالی نے اساتذہ کرام اور طلبہ کرام کی تربیت کی۔ طلبہ کرام کو امتحانات میں دل لگا کر محنت کرنے اور اچھے نمبرز لینے کی ترغیب دلائی اور رمضان عطیات پر بھی بات چیک کی۔( محمد امیر حمزہ عطاری (پروجیکٹ منیجر) آئی ٹی ڈپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائز پاکستان)


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 11 مارچ 2021ء کو گجرات پنجاب میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔

نگران برمنگھم ریجن یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کیا اور شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، دینی کاموں میں شرکت کرنے اور مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔


عاشقانِ رسول کی عالمی دینی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت پاکستان بھر میں ”گرین پاکستان“ مہم کا آغاز کردیا گیا۔

اسی سلسلے میں پنجاب کے شہر سرگودھا میں شجر کاری مہم کا سلسلہ ہوا جس میں 1000 پودے لگائے گئے۔اس مہم مین رکن شوریٰ حاجی محمد رفیع عطاری، سید محمود بخش گیلانی (چیئرمینD.H.A سرگودھا )، میاں فرخ عباس مخدوم (ڈپٹی ڈائیریکٹرP.HAسرگودھا)اور دعوت اسلامی کے ذمہ داران شریک تھے۔

واضح رہے کہ دعوت اسلامی اس مہم کے ذریعے پورے پاکستان کو سرسبز و شاداب کے لئے پُر عزم ہے ۔


27 رجب المرجب 1442ھ بمطابق 11 مارچ 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر اجتماع شب معراج کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر عاشقان رسول نے عالمی مدنی مرکز آکر جبکہ پاکستان بھر میں مختلف مقامات پر ہزاروں عاشقان رسول نے اجتماعی طور پر شرکت کی۔

اجتماع کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہواجبکہ نعت خواں اسلامی بھائیوں نے بارگاہِ رسالت میں ہدیہ ٔنعت اور قصیدہ معراج پیش کئے، اجتماع پاک میں جلوس شب معراج کا بھی اہتمام ہوا۔ اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری نے ”شاہ دولہا بنا آج کی رات ہے“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور آقا صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے سفر معراج کو بیان کرتے ہوئے اس سفر میں ہونے والے واقعات اور ملنے والے تحائف کے بارے میں مدنی پھول پیش کئے۔

جبکہ امیرا ہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اجتماع میں شریک عاشقان رسول کو نماز وں کی پا بندی کرنے کی ترغیب دلائی اور اسلامی بھائیوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے۔دوران اجتماع امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے تمام عاشقان رسول کو 21، 22 اور 23 مارچ 2021ء کو تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کا ذہن دیا۔

اجتماع کے اختتام پر ذِکر و درود، صلوۃ و سلام اور لنگر کا بھی اہتمام ہوا۔


امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقان رسول کو جہاں مدنی مذاکروں وغیرہ کے ذریعے شرعی، فقہی اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرتے ہیں وہیں دینی معلومات کو بڑھانے اور دلوں میں اسلاف کی محبت کو اجاگر کرنے کے لئے ہر ہفتے مختلف موضوعات پر ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔

اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” ڈرائیور کی موت“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائے عطار

یا اللہ پاک ! جو کوئی 17صفحات کا رسالہ ” ڈرائیور کی موت“ پڑھ یا سن لے اُس کوایمان و عافیت کے ساتھ مدینے میں جلوہ ٔمحبوب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں شہادت اور جنت البقیع میں دفن ہونا نصیب فرما۔اٰمین

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

آڈیو میں رسالہ نیچے ملاحظہ کریں


دعوت ِاسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے تحت گزشتہ دنوں لانڈھی کابینہ میں مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں لانڈھی کابینہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

لانڈھی کابینہ مشاورت اسلامی بہن نےشخصیت کے درمیان کورسز کروانے کا جدول بتایا مزید شعبہ کو بہتر بنانے اور اسکی اہمیت کو اجاگر کر نے کے اہم پوائنٹ سمجھائے مزیر کار کردگی کوبہتر بنانے حوالےسے نکات بتائے اور شخصیت اجتماع کا جدول سمجھایا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے تحت  گزشتہ دنوں کورنگی ساڑھے 3 میں مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت ڈویژن نگران مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابينہ نگران اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کی کارکردگی کوجائزہ لیتے ہوئےاپنےعلاقائے میں ہونےوالےدینی کام کوبہتر بنانے کےحوالے سے نکات بتائے نیزکار کردگی انٹر کرنےکا طریقہ کار سمجھایا جس پراسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہارکیا۔