دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم
کے تحت اسلام آباد میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں شعبے کے ناظم اسلامی بھائیوں نے
شرکت کی۔
اس دوران قاری محمد وقار عطاری( ڈویژن ذمہ دار راولپنڈی و اسلام آباد مدرسۃ المدینہ شارٹ ٹائم) نے ذمہ داراسلامی بھائیوں سے شعبے کے دینی کاموں
کو مضبوط کرنے اور تعلیمی و اخلاقی معیار کو بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس کے علاوہ ذمہ دار نے نیو مدارس کھولنے کے
حوالے سے اہداف دیئے جس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: شعیب اشرف نقشبندی ناظم ِاعلیٰ مدرسۃ
المدینہ شارٹ ٹائم چکوال ڈسٹرکٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں پنجاب پاکستان کے شہر ننکانہ میں ڈویژن ذمہ دار حکیم رضوان عطاری کے
مطب پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا
جس میں ڈویژن، صوبائی اورڈسٹرکٹ ذمہ داران سمیت شہر کے مختلف اطبا نے شرکت کی۔
دورانِ حلقہ نگرانِ شعبہ حکیم محمد حسان عطاری
نے’’ شان صدیق اکبر رضی اللہ عنہ‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو فرض علوم سیکھنے کے لئے
دعوتِ اسلامی کے تحت منعقد ہونے والے کورسز میں حصہ لینا کا ذہن دیا ۔
اس کے علاوہ نگرانِ شعبہ نے اطبا کو رجب المرجب
میں روزے رکھنے، ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع اور مدنی قافلوں میں شرکت کرنے کی
ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: عبدالوحید عطاری کارکردگی ذمہ دار پاکستان ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت یکم فروری 2022ء بروز
منگل ذمہ داراسلامی بھائیوں نے خالد بن
ولید روڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے
عاشقانِ رسول کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا۔
اس دوران مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ذیشان عطاری
مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے وہاں
موجود اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں شرکت کرنے کی دعوت دی۔اس موقع
پر سینٹرل ذمہ دار عبد الوہاب عطاری اور کیماڑی ڈسٹرکٹ ذمہ دار سمیت دیگر اسلامی بھائی بھی موجود تھے۔( کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں کا کراچی میں FGRFکے آفس
کا دورہ
گزشتہ
دنوں دعوت اسلامی کے شعبہ چائنیز ڈیپارٹمنٹ کے اسلامی بھائیوں نے کراچی میں قائم FGRFکے
آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متعلقہ شعبے کے ذمہ داران سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقات میں شعبہ FGRFکے
تحت مختلف ممالک میں کام کرنے،ایس ای پی (SEP) کے تحت پاکستان بھر میں چائنیز کورسز شروع
کرنے کے حوالے سے میٹنگ ہوئی جس پر نئے اہداف پر نیتوں کا اظہار کیا گیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کارڈف Cardiff، نیو پورٹ Newport اور ویلز Wales میں اسلامی بھائیوں کی رہائش گاہ پر دینی حلقہ اور محفل نعت کا انعقاد کیا
گیا جس میں مقامی ذمہ داران اور دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
نگران
ویلز یوکے نگران حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور شرکا کو 12
دینی کاموں میں شرکت کرنے، دعوت اسلامی کےمدنی مراکز قائم کرنے اور ویلز میں جامعۃ
المدینہ تعمیر کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا
نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
فیضان مدینہ ٹیلیفورڈ یوکے میں مدرسۃ المدینہ کی نئی
برانچ کا افتتاح کردیا گیا
دعوت اسلامی
کے تحت مدنی مرکز فیضان مدینہ ٹیلیفورڈ Telford یوکے میں مدرسۃ المدینہ کی نئی برانچ کا افتتاح کردیا گیا۔
افتتاح
کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت ذمہ
داران دعوت اسلامی نے شرکت کی۔ نگران ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور شرکا کو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے اس
ادارے میں داخلہ کروانے کا ذہن دیا۔
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ رنگپورہ سیالکوٹ میں ڈسٹرکٹ سیالکوٹ مشاورت اور میٹروپولیٹن مشاورت کی میٹنگ
ہوئی جس میں شعبے کے دینی کاموں کے حوالے گفتگو کی گئی۔
اس میٹنگ میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی
محمد اظہر عطاری نے مدنی قافلوں میں
عاشقانِ رسول کو سفر کروانے، سحری اجتماعات منعقد کرنے اور عطیات جمع کرنے کے
متعلق ذمہ دار اسلامی بھائیوں کو مدنی پھولوں سے نوازا۔
رکنِ شوریٰ نے نئے ذمہ داران کی تقرری کا اعلان
کرتے ہوئے اخلاص کے ساتھ دین کا کام کرنے
کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
اِس موقع پر نگرانِ سیالکوٹ ڈسٹرکٹ حاجی سجاد
عطاری اور نگرانِ سیالکوٹ میٹرو پولیٹن حاجی فاروق عطاری موجود تھے۔(رپورٹ:محمد عادل رضا عطاری سیالکوٹ، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں پاکستان
کے شہر حیدرآباد آفندی ٹاؤن میں قائم مدنی مرکز فیضانِ
مدینہ میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں حیدرآباد میٹروپولیٹن کے ذمہ داران نے شرکت
کی۔
دورانِ مدنی مشورہ مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی قاری محمد ایاز عطاری نے ٹائم مینجمنٹ، Self motivation، self
Confidence، سالانہ مدنی عطیات اور مدارس کی صفائی ستھرائی سمیت دیگر مختلف موضوعات
پر کلام کرتے ہوئے ذمہ داران کی تربیت کی۔اس کے علاوہ رکنِ شوریٰ نے ذمہ داراسلامی
بھائیوں کو دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی اندورنِ
سندھ میں کی جانے والی خدمات سے آگاہ کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر گجرات
میں قائم دعوتِ سلامی کے جامعۃ
المدینہ بوائز میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی جنید عطاری
مدنی کی آمد ہوئی جس دوران رکنِ
شوریٰ نے دورہ حدیث (Final Year) کے طلبۂ
کرام کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے انہیں کنزالمدارس بورڈ کا تعارف کروایا
اور طلبۂ کرام کی جانب سے ہونے والے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔
بعدازاں کنسلٹنٹ و لیگل ایڈوائزر کنزالمدارس
بورڈ پروفیسر جاوید اسلم باجوہ عطاری نے طلبۂ کرام کی ایجوکیشنل اور Enhasment skills کو بہتر کرنے کے حوالے سے تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:حافظ ساجد سلیم عطاری مدنی، کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
یوکے
اسکاٹ لینڈ ریجن میں گلاسگو اور ایڈنبرگ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد
دعوت
اسلامی کے زیراہتمام 28 جولائی تا یکم اگست
2021ء تک یوکے اسکاٹ لینڈ ریجن میں
گلاسگو اور ایڈنبرگ ( Glasgow and Edinburgh)میں ہفتہ وار سنتوں بھرے
اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش98 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغات
دعوت اسلامی نے ”فیضان عثمان غنی رضی اللہ عنہ“کے موضوع پر بیانات کئے اور
اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ
دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں
باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسلام
آباد ریجن وزیر آباد کابینہ ذمہ دار
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور
ذیلی حلقوں کو مضبوط بنانے کے حوالے سے
کلام کیا نیز سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی
بڑھانے اور شخصیات اجتماعات کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔
فیضان مدینہ کراچی میں شعبہ مدنی چینل کے اسٹاف کے
درمیان تربیتی سیشن کا انعقاد
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں 18 مارچ
2021ء کو ٹریننگ سیشن کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ مدنی چینل کےمختلف ڈیپارٹمنٹ کے
اسٹاف نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران
عطاری مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہم اپنی
اچھی زندگی گزارنے کے لئے بے شمارکوششیں کرتے رہتے ہیں وہیں ہمیں آخرت کے بارے میں
بھی فکر کرنے چاہیئے کیونکہ آخرت کی زندگی ابدی ہے۔نگران شوریٰ نے شرکا کو نمازوں کی پابندی کرنے اور اس کی درستگی کے لئے شعبہ کورسز کے تحت ”فیضان نماز کورس“ کرنے کی
ترغیب دلائی۔اس موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد امین عطاری بھی موجود تھے۔
Dawateislami