Madani Halqa conducted in Houston (America)

Wed, 2 Dec , 2020
3 years ago

Under the supervision of Dawat-e-Islami, an online Madani Halqa was conducted in Houston (America). 10 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Madani Halqa. The female preacher of Dawateislami explained the rulings of Salah especially the mistakes that make Salah invalid, and made the attendees (Islamic sisters) understand ‘poetic verses of Shajrah Sharif’. Besides, she shared the virtues of inviting people toward righteousness. 


In Madani Muzakarah, Ameer-e-Ahl-e-Sunnatدَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ encourages people to take part in the weekly activity of reading a weekly booklet and blesses the readers and listeners with his Du’as. Karkardagi (performance) of fortunate readers or listeners is also presented in the court of Ameer Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ. Last week, Ameer-e-Ahl-e-Sunnat دَامَـتْ بَـرَكَـاتُـهُـمُ الْـعَـالِـيَـهْ motivated people to read or listen to the booklet ‘Shaykh Abdul Qaadir Jilani رضی اللہ عنہ (his Rank and Stature)’. So, in this connection, approximately 907 Islamic sisters from North America Region had the privilege of reading or listening to the booklet ‘Shaykh Abdul Qaadir Jilani (his Rank and Stature)’. 


30نومبر 2020ء کو جانشین امیر اہل سنت حاجی عبید رضا عطاری مدنی  مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سید عبد الماجد عطاری کی رہائش گاہ جاکر ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔جانشین امیر اہل سنت نے انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے ان کی والدہ کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور دعائے مغفرت فرمائی۔ حاجی عبید رضا عطاری نے انہیں اپنے مرحومین کو ایصالِ ثواب کرنے کا ذہن دیا اور دینی کاموں میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


5دسمبر 2020ء بمطابق 20 ربیع الاٰخر 1442ھ کوٹ عبد اللہ شاہ مزنگ لاہور میں اجتماع میلاد ”بسلسلہ بڑی گیارہویں شریف“ کا انعقاد کیا جائیگا۔اس اجتماع میلاد میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

اجتماع میلاد میں بعد نماز ظہر ختمِ قرآن، بعد نماز عصر ختمِ انبیاء و ختمِ غوثیہ، بعد نماز مغرب نعت خوانی، بعد نماز عشاء بیان اور رات 9:00 بجے دعا و خیر خواہی کا انتظام ہوگا۔


ہر ہفتے کی طرح 3دسمبر 2020ءبروز جمعرات بھی جامع مسجد فیضان مشتاق شاہ عالم مارکیٹ لاہور میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا جائیگا۔

اس ہفتہ وار اجتماع میں مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری خصوصی بیان فرمائیں گے۔

عاشقانِ رسول ایس او پیس کا خیال رکھتے ہوئے اس اجتماع میں شرکت فرمائیں۔


دعائے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ حاصل کرنے لئے مجلس قافلہ دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 20نومبر 2020ء کو کراچی کے مختلف علاقوں سے عاشقان رسول نے ایک ماہ کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

ناظم آباد کابینہ سے بھی کئی عاشقانِ رسول ایک مدنی قافلہ K.P.Kکابینہ کی جانب روانہ ہوا ۔ قافلے میں موجود شرکا نے کے پی کے پہنچ کر چوک درس اور علاقائی دورہ کےساتھ ساتھ عاشقان رسول کو فجر کی نماز کے لئے جگا رہے ہیں جبکہ علم دین سیکھنے سکھانے کے حلقوں کا اہتمام بھی کیا جارہا ہے۔

اس موقع پر نگران کابینہ کا کہنا تھا کہ مدنی قافلے کی برکت سے علاقے میں دینی کاموں میں اضافہ ہورہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مدنی قافلے دنیا بھر میں جہاں بھی سفر کرتے ہیں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ فائدہ ہی ہوتا ہے۔


امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے مدنی منی سیدہ انشراح کی صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور والدین کو صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے بیماری سے نجات کے لئے رسالہ ”بیمار عابد“ سے وظیفہ بھی پیش کیا اور گھر والوں کو نمازوں کی پابندی کرنے، دینی کاموں میں بھر چڑھ کر حصہ لینے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:


الیاس عطاری بن الماس عطاری ایک حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے علیل ہیں۔

حادثے کی خبر ملنے پر امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےاپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور انہیں صبر کی تلقین کرتے ہوئے رب کی رضا پر راضی رہنا کا ذہن دیا۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں اور رسالہ ”بیمار عابد“ سے وظیفہ پیش کیا۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کے گھر والوں کو نمازوں کی پابندی کرنے اور دینی کاموں میں بھر چڑھ حصہ لینے کا ذہن دیا۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:


نعیم اشتیاق شاہ صاحب عطاری کی والدہ محترمہ ان دنوں بیمار ہیں۔

بیماری کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور انہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا پر راضی رہنا کا ذہن دیتے ہوئے صبر کرنے کی تلقین فرمائی۔امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کی جلد صحت یابی اور صحت و عافیت اور نیکیوں سے بھری لمبی زندگی کے لئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”بیمار عابد“ سے وظیفہ پیش کرتے ہوئے گھر والوں کو نماز کی پابندی کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:


محمد عمیر عطاری مدنی ان دنوں عالمی وبا کرونا کی بیماری میں  مبتلا ہیں۔

بیماری کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےانہیں رب عَزَّوَجَلَّ کی رضا پر راضی رہنے کی ترغیب دلائی اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کرتے ہوئے مدنی پھول ارشاد فرمائی۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے:


دعوت اسلامی کی مجلس امامت کورس کے تحت 30 نومبر بر2020 بروز   پیر روہیلانوالی میں طلباء اور معلمین کا مدنی حلقہ ہوا جس میں مشتاق احمد عطاری ریجن نگران مجلس عطیات بکس نے اپنے شعبے کو خود کفیل کرنے کے متعلق حاضرین کو مدنی پھول دیئے ۔(رپورٹ؛: محمد فیض کریم عطاری معلم امامت کورس)


مولانا پیر فیض محمد فردوسی صاحب ان دنوں علیل ہیں۔

علالت کی خبر ملنے پر شیخ طریقت امیر اہلِ سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے آڈیو پیغام کے ذریعے ان کی عیادت کی اور انہیں صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ان کی جلد صحت یابی، صحت و عافیت اور نیکیوں سے بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں کیں اور انہیں رب کی رضا پر راضی رہنےکا ذہن دیا۔

امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا آڈیو پیغام سننے کے لئے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے: