وفاقی اور سندھ کابینہ کے یوتھ پارلیمنٹ کے 13 رکنی وفد کی
مولانا عمران عطاری سے ملاقات
وفاقی اور سندھ کابینہ کے یوتھ پارلیمنٹ کے 13
رکنی وفد نے دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی سے عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں ملاقات کی۔ملاقات کے موقع پر رکن شوریٰ حاجی محمد
اطہر عطاری اور مجلس پروفیشنلز کے ذمہ داران سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
وفد نے نگران شوریٰ کو اپنا تعارف کروایا جس پر
نگران شوریٰ نے انہیں فیضان مدینہ کی تشریف آوری پر خو ش آمدید کہا۔ ا س موقع پر
نگران شوریٰ نے انہیں ہر نیک و جائز کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کے حوالے سے
مدنی پھول بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں سوتے وقت بھی یہ نیت کرنا چاہیئے کہ عبادت میں قوت حاصل کرنے کے لئے سورہا ہوں۔
نگران شوریٰ نے مزید کہا کہ ہر کام اللہ کی
رضا کے لئے کیا جائے یہاں تک کہ اگر کسی سے ملاقات بھی کریں تو اللہ کی رضا کے لئے ملاقات کریں۔
یوتھ پارلیمنٹ کے وفد دعوت اسلامی کے اقدام کو خوب
سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم مدنی مرکز فیضان مدینہ
میں لاہور ریجن کے زون اور کابینہ ذمہ داران کا سنتوں بھرا
اجتماع ہوا جس میں لاہور شمالی و
جنوبی زون، گوجرانوالہ زون، پشاور زون، ہزارہ زون، ڈیرہ اسماعیل خان زون، حافظ
آباد زون اور دیگر زون کے علاوہ کابینہ کے ذمہ داران نے شرکت کی۔
مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 12 دینی کاموں ، ہر مسجد کی تین رکنی مشاورت کو پایہ ٔ
تکمیل پہچانے کے لئے شرکا کی رہنمائی کی۔
نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی محمد شاہد
عطاری نے بھی بذریعہ ویڈیو لنک ان ذمہ داران کی رہنمائی کی جس پر ذمہ داران نے
دینی کاموں کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے اپنی نیتوں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر
رکن شوریٰ حاجی بغداد عطاری بھی موجود تھے۔
پچھلے دنوں داتادربار مسجد لاہور کے خطیب مفتی
رمضان سیالوی صاحب کی والدہ رضائے الٰہی سے انتقال کرگئیں۔
دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن حاجی
جنید عطاری دیگر ذمہ داران کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں مفتی رمضان
سیالوی صاحب سے ملاقات کرتے ہوئے تعزیت کی۔ رکنِ شوریٰ نے ان کی والدہ مرحومہ کے
ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلندی درجات اورمغفرت کے لئے دعائیں کیں۔
رکن شوریٰ نے مفتی رمضان صاحب سے دعوت اسلامی کے دینی کاموں میں ممکنہ معاونت کی
درخواست بھی کی۔
فیضان مدینہ فیصل آباد میں کفن دفن کورس کا انعقاد، حاجی
شاہد عطاری نے پھول ارشاد فرمائے
دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فیصل آباد
مدینہ ٹاؤن میں شعبہ کفن دفن کے تحت تین
دن کا کورس ہوا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے عاشقان رسول نے شرکت کی۔ شرکا کو
غسل میت، کفن دفن اور میت کے حوالے سے دیگر ضروری احکام اور شرعی مسائل سکھائے
گئے۔
دوران کورس نگران پاکستان انتظامی کابینہ حاجی
محمد شاہد عطاری نے مدنی درس دیا اور ان عاشقان رسول کو اپنے اپنے علاقوں میں جاکر
شعبہ کفن دفن کے تحت ہونے والے دینی کاموں
میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی اور مدنی پھول ارشاد فرمائے۔
پاکستان
نگران کا بذریعہ اسکائپ ’’ نکات برائے ہفتہ دعائے حاجات ‘‘ پر ریجن
نگران کے ساتھ مدنی مشورہ
دعوت اسلامی
کے تحت 2 دسمبربروز بدھ پاکستان نگران
اسلامی بہن نے بذریعہ اسکائپ ریجن نگران
کے ساتھ ’’ نکات برائے ہفتہ دعائے حاجات ‘‘ پر مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ریجن
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران کی راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیقِ اکبر کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
دعوت اسلامی
کے تحت 2 دسمبر2020 بروز بدھ پاکستان
نگران اسلامی بہن نے راولپنڈی کینٹ کابینہ کے ذیلی حلقہ صدیق ِ اکبر کے سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی اور اجتماع کے آخر میں دعا کروانے کی سعادت حاصل کی ۔
شیخ طریقت
امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے
مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر
مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا
ملک و بین
الاقوامی سطح پر ہونے والے مدنی کاموں کی
مختصر کارکردگی ملاحظہ کیجیے:
84,491اسلامی
بہنوں نے روزانہ نیک اعمال کے جائزہ لیا۔
26,266اسلامی
بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھا۔
31,740 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھا۔
63,131
اسلامی بہنوں نے گھر میں درس دیا ۔
49,182
اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک پڑھے۔
81,752
اسلامی بہنوں نے 313 درود پاک پڑھے۔
69,172 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ مطالعہ کیا ۔
19,781
اسلامی بہنوں نے نفل روزوں کی نیتیں کیں
۔
12,410اسلامی
بہنوں نے نفل روزے رکھے۔
9,019
اسلامی بہنوں نے تہجد پڑھی۔
اگر کوئی اسلامی بہن اس تحریک میں شامل ہونا چاہیں تو اس آئی ڈی پر
رابطہ کریں۔
ہفتہ وار
مدنی مذاکرے میں امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو
اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل سنت کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔اس ہفتے امیر اہل سنت دامت برکاتھم العالیہ نے رسالہ ’’اللہ پاک کے 99
ناموں کی برکتیں‘‘ پڑھنے یا سننے کی ترغیب
دلائی۔پاکستان اور بین الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کی رسالہ’’اللہ پاک کے 99
ناموں کی برکتیں‘‘ پڑھنے ،سننے اور انفرادی
کوشش کے ذریعے سے مطالعے کی کارکردگی’’6 لاکھ26ہزار1سو 30رہی‘‘
رکن مجلس بیرون
ملک فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے کی فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام04 دسمبر2020ء
کو رکن مجلس بیرون ملک فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے کی فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ
ہوا جس میں یوکے کی معاون برائے فنانس اسلامی بہن اور ریجن
فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کے ٹیسٹ کے حوالے سے تربیت کی گئی اور رسید بکس کو درست انداز میں فِل کرنے کا
ذہن دیا گیا نیز فنانس کے ٹیسٹ کی اہمیت
بتائی گئی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ٹیسٹ لینے کے لئے ٹائم مقرر کیا گیا۔ذمہ
دار اسلامی بہنوں کو نیچے سطح تک فنانس کے
ٹیسٹ کو رائج کرنے کے اہداف دئیے گئے۔
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ماہ نومبر2020ء
میں نارتھ امریکہ کے ملک کینیڈا کے ڈویژن مانٹریال(Montreal)، اوٹوا (Ottawa)،مسی ساگا(Mississauga)،برمپٹن(Brampton)، کلگری(Calgary)، سرے(Surrey)،تھورن کلف(Thorncliffe) میں اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھر پور ترغیب دلائی
اور اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو پیش کئے۔2 اسلامی بہنوں نے اپنے زیورات بھی
مدنی عطیات میں پیش کئے۔
کینیڈا کے شہر
سرے میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2020 ءبروز
جمعہ کینیڈا (Canada)کے شہر سرے (surrey) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ
پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے روزانہ نیک
اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز گھر میں دینی ماحول بنانے کےلئے گھر درس شروع کرنے کا ذہن دیا۔
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے
ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقان رسول کو رسالہ
” دوزخ کے کتّے“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی 21صفحات کا رسالہ ” دوزخ کے کتّے “ پڑھ
یا سُن لےاُسے جہنم کے عذاب سے محفوظ رکھ۔ امین
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں