دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں یورپین یونین ریجن کے ملک اسپین(Spain)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

یوپین یونین ریجن کی نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور اجلاس میں شریک اسلامی بہنوں کوٹیلی تھون کار کردگاگی پر حوصلہ آفزائی کی نیز 8دینی کام میں مزید اضافے کے حوالے سے اہم نکات پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 27 نومبر 2020ء کو کینیڈا  کے شہر مسی ساگا (Mississauga)میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”غوث پاک کا تعارف اور کرامات“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غوث پاک کی کرامات بتاتے ہوئے غوث پاک کا مرید بننے کا ذہن دیانیز دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”فیضان غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو غوث پاک رضی اللہ عنہ کے نام کی فاتحہ خوانی کرنے کا ذہن دیا نیز بیان کے اختتام پر نسخہ بغدادی و نسخہ جیلانی پر عمل کرنے کا طریقہ بتایا۔


 دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک کے پانچ مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، اسٹیٹن جزیرے، اوقیانوس ایونیو(Coney Island Avenue ,Bensonhurst Avenue, Brighton Beach Avenue,Staten island ,Ocean Avenue)میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 131 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے”فیضان غوث اعظم رضی اللہ عنہ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو غوث پاک رضی اللہ عنہ کے نام کی فاتحہ خوانی کرنے کا ذہن دیا نیز بیان کے اختتام پر نسخہ بغدادی و نسخہ جیلانی پر عمل کرنے کا طریقہ بتایا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) میں مدنی تربیتی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ مشاورت کی 10 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور مدنی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو نماز کن چیزوں سے ٹوٹتی ہے اس حوالے سے مسائل بیان کئے جبکہ شجرہ شریف کے اشعار کی تشریح اورنیکی کی دعوت کے فضائل بھی بتائے گئے۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا) کی تقریبا 907 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”فیضانِ غوثِ اعظم “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔


حضرت علامہ  مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی

جانب سے عطاکردہ دلچسپ اور علم و حکمت سے لبریز مَدَنی پھولوں پر مشتمل رسالہ

مساجد کے آداب

(مع دیگر دِلچسپ سُوال جواب )

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظر جدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو، عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔

36صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2015لیکر اب تک 4 ایڈیشنز میں تقریباً85ہزار سے زائد چھپچکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



اسلامی بہنوں کی مجلس اصلاح اعمال کے زیر اہتمام پچھلے دنوں کھارادر کے ڈویژن ٹاور میں اصلاح اعمال اجتماع ہوا جس میں 32 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح اصلاح اعمال ذمہ دار اسلامی بہن نے نیک اعمال نمبر 10 اور 50 اور ڈویژن سطح نے نیک اعمال نمبر 38 پر عمل کا ذہن دیتے ہوئے آخرت میں ملنے والے انعامات پر توجہ دلائی اور گناہوں سے بچ کر زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔ شرکاء اجتماع نے ان نیک اعمال پر مزید عمل کرنے اور روزانہ اپنے اعمال کا جائزہ لیتے ہوئے دعائے عطار سے حصہ پانے کی نیت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں صدر کابینہ میں کابینہ سطح کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے شریعت کے مطابق کفن دفن کا طریقہ سیکھنے کے لیے اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دینے کی بذریعہ فون تیاری کروائی جس میں اسلامی بہنوں نے اپنی پوری توجہ اور جذبہ کے ساتھ سیکھ کر  بہترین نتائج دئیے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیاکی دوکابینہ نیروبی اور ممباسامیں بذریعہ نیٹ چار مقامات پر سنتوں بھرے اجتماعات منعقد کئے گئے جن میں تقریباً 62 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے غوث پاک کا خاندان کے موضوع پر بیان کیا اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو نسخۂ بغدادی اور نسخۂ جیلانی پر عمل کرنے کا ذہن دیاآخر میں مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب بھی دلائی ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ  جامعات المدینہ للبنات کے زیرِ اہتمام ہونے والا فیضانِ شریعت کورس لیول 1 کا سلسلہ جاری ہے جس کی مدت 5 ماہ ہے اوردورانیہ 3گھنٹے پیں۔

اوقات کار صبح 9:00تا12:00

اس کورس میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنے قریبی جامعۃ المدینہ سے رابطہ فرمائیں یا اس میل آئی ڈی پر رابطہ فرمائیں۔

Islamibahan.jamia@dawateislami.net


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے  زیرِ اہتمام پاکستان بھر میں ہفتہ وار اصلاح اعمال کی کارکردگی وصول کی گئی جس کے مطابق مدنی تحریک کارکردگی درجِ ذیل ہے:

اپنے اعمال کا جائزہ لینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 11 ہزار 76

نفلی روزہ والی اسلامی بہنوں کی تعداد:1ہزار978

نفلی رزوں کی نیتیں کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 2ہزار965

نماز تہجد ادا کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار236