شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ فروری2021ء کے پہلے پیر شریف کوہالینڈ کے شہر روٹرڈیم (Rotterdam) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ! 5اسلامی بہنوں نے یوم قفل مدینہ منایا اور 3اسلامی بہنوں نے ایامِ قفل مدینہ منانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 57 اسلامی بہنوں نے خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔


اخرجات میں کفایت شعاری

Thu, 11 Feb , 2021
5 years ago

اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، یہ اپنے ماننے والوں کی ہر ہر لحاظ سے رہنمائی فرماتا ہے، ایک طرف اگر عبادات کو دیکھا جائے تو اسلام نماز و روزے کے مسائل، زکوٰۃ کی ادائیگی، اور مناسکِ حج کی بجاآوری سمیت ہر جہت سے ہماری رہنمائی فرمائی، دوسری طرف اگر معاملات کو دیکھا جائے تو نکاح سے لے کر طلاق تک، بیع و شراء( خرید و فروخت) سے لیکر ہبہ (تحفہ دینے) تک ہر ہر موڑ پر ہماری تربیت کرتا دکھائی دیتا ہے، انہیں معاملات میں سے ایک اہم معاملہ " اخراجات کفایت شعاری(frwgality)" بھی ہے، کفایت شعاری کا مطلب " بچت کرنا" ہے، یہ ایک ایسی خوبی ہے جو اسے اپناتا ہے وہ سدا سکھی رہتا ہے، جبکہ اس سے مُنہ پھیرنے والا بے سکونی کا شکار ہو جاتا ہے، پھر ایسا ہی ہوتا ہے کہ اس کے تنِ بدن میں مشکلات کی سوئیاں چبھنے لگتی ہیں، کئی مرتبہ گھروں کا سکون برباد ہو جاتا ہے اور لڑائی جھگڑا ہوتا رہتا ہے، بلکہ بسا اوقات طلاق تک نوبت پہنچ جاتی ہے۔

گھریلو معاملات میں بچت سے روکنے والی چند وجوہات:

1۔فضول قسم کے شوق پالنا: مثلاً آئے دن نیا موبائل لے لینا۔

2۔ دکھاوا اور نمود و نمائش: اکثر بغیرحاجت کے نئے نئے کپڑے پہننا، برینڈڈ اشیاء کثرت سے استعمال کرنا۔

3۔خرچ کرنے کا سلیقہ نہ ہونا:موقع ایک آدھ کلو پھل خریدنے کا ہو اور پوری پیٹی خریدلینا۔

4۔ لوگ کیا کہیں گے کا خوف :مثلاً شادی بیاہ کے موقع پر چند ڈشوں سے کام چل سکتا ہو اور پچاس پچاس ڈشیں پکا لینا۔

5۔عادتاً فضول خرچی کرنا: مثلاً کچھ عرصے کے بعد فرنیچر، کارپیٹ وغیرہ کو بدلتے رہنا۔

اخراجات میں بچت کے چند طریقے:

کفایت شعاری کو اپنانے کے لئے میانہ روی اختیار کرنا سب سے ضروری امر ہے، قرآن پاک میں اللہ پاک نے ایمان والوں کے خرچ کرنے میں میانہ روی کا حال کچھ یوں بیان فرمایا : وَ الَّذِیْنَ اِذَاۤ اَنْفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَ لَمْ یَقْتُرُوْا وَ كَانَ بَیْنَ ذٰلِكَ قَوَامًا(۶۷) تَرجَمۂ کنز الایمان:اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں نہ حد سے بڑھیں اور نہ تنگی کریں اور ان دونوں کے بیچ اعتدال پر رہیں۔(سورۃ الفرقان، آیت:67)

اسی طرح نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: الاقتصاد فی النفقۃ نصف المعیشۃ۔ خرچ میں میانہ روی آدھی زندگی ہے۔" مفتی احمد یار خان نعیمی رحمۃ اللہ علیہ اس حدیث کی شرح میں پاک کے تحت فرماتے ہیں:" خوشحالی کا دارومدار دو چیزوں پر ہے، کمانا اور خرچ کرنا مگر ان دونوں میں خرچ کرنا بہت کمال ہے، کمانا سب جانتے ہیں خرچ کرنا کوئی جانتا ہے، جسے خرچ کرنے کا سلیقہ آ گیا وہ ان شاءاللہ ہمیشہ خوش رہے گا،(مراۃ المناجیح، ج 6، ص634)

اپنے اخراجات کو آمدن کے مطابق کرنے کی کوشش کریں نہ کہ آمدن کو اخراجات کے مطابق، سادگی اپنائیے، لوگ کیا کہیں گے اس طرف توجہ نہ دیجئے، اس طرح فضول قسم کے شوق پالنے سے بھی بچئے، ان شاءاللہ اخراجات میں کفایت شعاری حاصل ہوگی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ فروری2021ء کے پہلے پیر شریف کوفرانس(France) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!12 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور2 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ فروری2021ء کے پہلے پیر شریف کو جرمنی(Germany) میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!10 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور7 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی ۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جسم کے مختلف اعضاء بالخصوص زبان اور نگاہ کو گناہوں اور فضولیات سے بچانے کے عظیم جذبے کے تحت یوم قفل مدینہ کی دینی تحریک کا آغاز فرمایاچنانچہ فروری2021ء کے پہلے پیر شریف کو ناروے (Norway)کے مختلف شہروں میں یوم قفل منایا گیا جس میں اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ!34 اسلامی بہنوں نے رسالہ خاموش شہزادہ کا مطالعہ کیا اور 10 اسلامی بہنوں نے کم و بیش 25 گھنٹے قفل مدینہ لگانے کی سعادت حاصل کی جبکہ 3 اسلامی بہنوں نے ایّامِ قفلِ مدینہ بھی منایا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرہ میں امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے/سننے والوں کو اپنی خاص دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یاسننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ ”بسم اللہ شریف کی برکتیں“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش1ہزار100 اسلامی بہنوں نے رسالہ ”بسم اللہ شریف کی برکتیں“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال للبنات کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر نیویارک (New York)میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ اصلاح اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 54 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”مطالعہ کی اہمیت“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو علمِ دین کی فضیلت بتاتے ہوئے روزانہ 12 منٹ دینی کتب کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی نیز ہر ہفتے رسالہ پڑھنے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 5 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ، برائٹن بیچ ایوینیو، فوسٹر ایوینیو، اوقیانوس ایونیو، نیو جرسی،بینسن ایوینیو(Coney Island, Foster Avenue, Ocean Avenue, Brighton Beach, New Jersey, ,Bensonhurst Avenue) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیاجن میں کم و بیش 127 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات اسلامی بہنوں نے”صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا حسن اخلاق“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو حسنِ اخلاق اپنانے،مدنی مذاکرہ دیکھنے اور ہفتہ وار رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈا کے شہر مسی ساگا( Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”خاموشی کے فضائل “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو قفلِ مدینہ لگانے کا ذہن دیتے ہوئے نیک اعمال رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا ۔


١:رسول پاک صلی الله  علیہ و سلم نے فرمایا :جس کی نماز فوت ہوئی تو گویا اس کے اہل و مال جاتے رہے۔ (بخاری جلد ٢ صفحہ ١٠٥،بہار شریعت جلد ١ صفحہ ٤٤١)

ایک اور حدیث میں ہے :جس کی نماز ِعصر جاتی رہی گویا اس کا گهر بار اور مال لٹ گیا ۔

(بخاری جلد ١ صفحہ ٢٠٢ حدیث ٥٥٢مراة المناجیح جلد ١ صفحہ ٣٨)

٢:فرمان مصطفى صلی الله علیہ و سلم :نماز دین کا ستون ہے،جس نے نماز ترک کی اس نے دین کو گرا دیا۔(احیا ء العلوم جلد ١ صفحہ ٢٠١)

٣:مفتی سید عبد الفتاح قادری رحمۃ اللہ علیہ (وفات ١٣٢٣ہجری)فرماتے ہیں: ہمیشہ نماز جماعت کے ساتھ ادا کرنے سے نیک بختی اور تو نگری (دولت مندی)کی برکت حاصل ہوتی ہے۔بد بختی اور مفلسی (غربت)دور بھاگتی ہے اور جماعت کو ترک کرنے نیز بالکل نماز نہ پڑھنے سے اس کی برکت ختم ہو جاتی ہے۔

٤:امیر المؤمنین حصرت سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی پاک صلی الله علیہ و سلم کا فرمانِ عبرت نشان ہے: جس نے جان بوجھ کر نماز چھوڑی الله پاک اس کے عمل برباد کر دے گا اور الله پاک کا ذمہ اس سے اٹھ جائے گا جب تک الله پاک کی بارگاه میں توبہ نہ کرلے۔ (الترغیب والترغیب جلد ١ صفحہ ٢١٦حدیث ١٨)

٥:الله پاک نے حضرت سید داؤد علیہ السلام کو وحی فرمائی :

اے داؤد! بنی اسرائیل سے کہو :جس نے ایک نماز بھی چھوڑی وه مجھ سے اس حال میں ملے گا کہ میں اس پر غضب فرماؤں گا ۔(انوار ِجمال مصطفى صفحہ ٣٤٥)

الحمدلله !نماز ایک عظیم نعمت ہے ۔جو پابندی سے پڑھے گا جنت کا حقدارہو گا اور جو فرض نمازیں نهیں پڑھے گا دوزخ کا حقدار بنے گا۔

الله پاک فرماتا هے: فَخَلَفَ مِنْۢ بَعْدِهِمْ خَلْفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَ اتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ فَسَوْفَ یَلْقَوْنَ غَیًّا ترجَمۂ کنزُالایمان: تو ان کے بعد ان کی جگہ وہ ناخلف آئے جنہوں نے نمازیں گنوائیں(ضائع کیں)اور اپنی خواہشوں کے پیچھے ہوئے تو عنقریب وہ دوزخ میں غیّ کا جنگل پائیں گے ۔ (پ16،مریم: 59)

بیان کردہ آیتِ مبارکہ میں غی کا تذکره ہے۔ حصرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: غی جھنم میں ایک وادی ہے جس کی گرمی اور گہرائی سب سے زیاده ہے ۔ اس میں ایک کنواں ہے اس کا نام ہب ہب ہے۔جب جھنم کی آگ بجھنے پر آتی ہے، الله پاک اس کنویں کو کھول دیتا ہے جس سے وه بدستور (پہلے کی طرح) بھڑکنے لگتی ہے۔

الله پاک فرماتا ہے:جب بجھنے پرآئے گی ہم اور بھڑک زیاده کریں گے۔

یہ کنواں بے نمازیوں اور زانیوں اور شرابیوں اور سود خوروں اور ماں باپ کو ایذادینے والوں کے لیے ہے۔

مکی مدنی آقا صلی الله علیہ و سلم نے فرمایا :جس نے فرض نمازیں بغیر عذر کے چھوڑیں تو اس کا عمل ضائع ہوگیا۔(مصنف ابن ابی شیبہ، ج8، ص223،حدیث 29)

بے نمازی کی عمر سے برکت ختم کر دی جاے گی،اس کی دعا آسمان تک نہ پہنچے گی اور نیک بندوں کی دعاؤں میں اس کا کوئی حصہ نہ ہو گا۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں کینیڈا کے مختلف شہروں کیلگری(Calgary)، برمپٹن( Brampton) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 29 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی سخاوت“ کے موضوع پر بیانات کئےا ور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو صدقہ و خیرات کرنے کا ذہن دیا نیز نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں مانٹریال (Montreal)کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کینیڈا نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور مقامی زبان میں ہفتہ وار اجتماع منعقدکرنے، مقامی زبان میں مبلغات اور معلمات کی تربیت کو مضبوط کرنے کی ترغیب دلائی نیز دیگر ڈویژن میں دینی کاموں کا آغاز کرنے کے حوالے سے کلام کیا۔